کراچی: جماعت اسلامی کے تحت 5فروری یکجہتی کشمیر ریلی جیل چورنگی سے مزار ِ قائد تک مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت نکالی جارہی ہے۔

ریلی میں ہزاروں کارکنان نے پاکستانی اور کشمیری پرچم تھامے کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے نعرے بازی کررہے ہیں جبکہ ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھیں ہیں، جن پر نعرے درج ذیل ہیں کہ کشمیر سے بھارتی تسلط ختم کرو، کشمیر کا واحد حل جہاد ہے، عالمی اداروں کی کشمیر پر خاموشی شرمنا ک ہےجیسے جملے لکھے ہوئے تھے۔

ریلی سے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے ایم سی جنید نکاتی نے خطاب کرتے ہوئیے کہاکہ آج پوری دنیا کے مسلمان اہل کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گھروں سے نکلیں ہیں، فلسطین کے مسلمانوں نے ثابت کیا ہے کہ سپر پاور امریکہ ، اسرائیل ایمان کو شکست نہیں دے سکتی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں،بانی پاکستان قائد اعظم کے فرمان کے مطابق کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا،  72 سال سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 8 لاکھ سے زائد فوج تعینات ہے لیکن آج تک وہ مقبوضہ کشمیر کو فتح نہیں کرپائی۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز 5فروری کو ”یکجہتی کشمیر ریلی کے حوالے جماعت اسلامی کے تحت کراچی بھر میں متعدد مقامات پر یکجہتی کشمیر کیمپ قائم کیے گئے، جس میں عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ ریلی میں شرکت کرکے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی یکجہتی کشمیر

پڑھیں:

کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک بھارت سے تعلقات کی مخالفت کریںگے: حافظ نعیم 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے پاکستان کے پچیس کروڑ عوام صبح آزادی کشمیر تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے تحت ملک بھر کے صوبائی و ضلعی ہیڈکوارٹرز، چھوٹے بڑے شہروں میں اہل کشمیر سے یکجہتی کے لیے ریلیاں اور مارچز نکالے جائیں گے۔ لاہور میں مال روڑ پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کروں گا، مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کا آئندہ کا لائحہ عمل بھی دوں گا۔ پاکستانی گھروں سے جوق در جوق نکلیں اور کشمیریوں سے محبت کا اظہار کریں۔ کشمیر پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی اور معاشی شہ رگ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے بغیر تکمیل تحریک پاکستان ممکن نہیں۔ مقبوضہ وادی میں ہندوستان کی 10 لاکھ قابض فوج جنگی جرائم کا ارتکاب کر  رہی ہے، عالمی برادری نوٹس لے۔    منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت نے کہا کہ  جماعت اسلامی حکومت پاکستان کو باور کراتی رہے گی کہ کشمیریوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔ پاکستان کو ایجنڈے کے تحت افغانستان سے لڑایا جا رہا ہے اور بھارت سے دوستی اور تجارت کی باتیں ہو رہی ہیں۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک بھارت سے کسی قسم کے تعلقات کی مخالفت کریں گے۔ حکومت کشمیر پر اے پی سی بلائے۔ پاکستان کے اندر بھارتی خفیہ ایجنسی را کی کارروائیوں کی اطلاعات ہیں، حکومت بھارتی دہشت گردی پر کیوں خاموش ہے۔ جنرل (ر) باجوہ کی کشمیر پر سودے بازی  کے حوالے سے بھی باتیں ہو رہی ہیں، دفتر خارجہ اس حوالے سے وضاحت کرے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، جماعت اسلامی کیجانب سے یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی برآمد
  • لاہور، جماعت اسلامی کی یکجہتی کشمیر ریلی، مردہ باد ہندوستان کے نعرے
  • آزادی کشمیر کی منزل قریب آچکی ہے، جماعت اسلامی
  • کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک بھارت سے تعلقات کی مخالفت کریںگے: حافظ نعیم 
  • جماعت اسلامی کے تحت یکجہتی کشمیر ریلی،آج ہوگی،شہر بھر میں کیمپ قائم
  • جماعت اسلامی کا ملک گیر یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں یکجہتی کشمیر کیمپ قائم، کل یکجہتی کشمیر ریلی ہوگی
  • میرپورخاص،جماعت اسلامی 5 فروری کو یکجہتی کشمیر ریلی نکالے گی
  • جماعت اسلامی کے تحت آج کشمیرکانفرنس اور 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی ہوگی،منعم ظفر