کراچی، داؤد چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
کراچی:
کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس نے لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب ایک مبینہ مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت 23 سالہ محمد راشد اور زخمی ڈاکو کی 20 سالہ آصف کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے دونوں ملزمان سے دو پستول، چھینے گئے موبائل فونز اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ، کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے قریب دستی بم دھماکہ، ایک راہگیر زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ میں کیچی بیگ تھانے کے دروازے پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ دھماکے سے ایک راہگیز زخمی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع پولیس تھانے کے قریب دستی بم دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ قمبرانی روڈ میں کیچی بیگ پولیس اسٹیشن کے دروازے کے قریب ہوا ہے۔ نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے دستی بم تھانے کے اندر داخل نہ ہو سکا اور مرکزی دروازے کے قریب ہی پھٹ گیا۔ ایک راہگیر بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہو گیا ہے۔ جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیر کر تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔