بچوں کی گمشدگی کا سلسلہ نہ تھم سکا، پی آئی بی کالونی سے عبدالرحمن لاپتا
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بچوں کی گمشدگی کا سلسلہ نہ تھم سکا، پی آئی بی کالونی سے ایک اور بچہ لاپتا ہوگیا،اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے لاپتا ہونے والے دونوں بچوں کو پولیس کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر دکر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی فرقان آباد سے 10 سالہ عبدالرحمٰن لاپتا ہوگیا۔والدین نے دعوی کیا ہے کہ 10 سالہ عبدالرحمٰن گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا تھا، لیکن واپس نہیں آیا، بچے کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جب کہ پولیس کو بچے کے لاپتا ہونے کی اطلاع کردی گئی ہے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے 2 بچوں ایان اور مبشر کے مبینہ اغوا کا معاملہ پولیس نے حل کر لیا ۔پولیس نے بتایا کہ دونوں بچے اغوا نہیں بلکہ خودہی گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے ،تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد دونوں بچوں کو والدین کے حوالے کردیا ہے ۔فرنٹیئر کالونی سے لاپتہ ہونیوالے 10 سالہ ایان کو پولیس نے اورنگی سے ڈھونڈ نکالا ، 10 سالہ ایان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے گھر سے کھیلنے کیلئے نکلا اور گھر واپسی کا راستہ بھول گیا تھا۔ جبکہ پولیس نے کہا کہ گزشتہ روزفرنٹیئرکالونی سے لاپتہ ہونیوالا 10 سالہ مبشر بھی آگرہ تاج سے مل گیا تھا، مبشر گھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہوکرخود ہی چلا گیا تھا نامعلوم شہری کی اطلاع پر والدین کو ملا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دونوں واقعات پرپولیس مزید تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کھڈرو: 20 سالہ نوجوان خاتون قتل لاش سرسوں کے کھیت سے ملی
کھڈرو (نمائندہ جسارت) دیھ 15 جمڑاؤ کی رہائشی 20 سالہ عظیماں زوجہ عمر بگٹی کی سر دھڑ سے الگ بوری بند لاش سرسوں کے کھیت سے ملی، سرسوں کے کھیت میں پڑی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی، جسے پولیس کی نگرانی میں میں پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال سنجھورو بھیج دیا گیا ہے۔