2025-01-24@00:41:20 GMT
تلاش کی گنتی: 21
«کالونی سے»:
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بچوں کی گمشدگی کا سلسلہ نہ تھم سکا، پی آئی بی کالونی سے ایک اور بچہ لاپتا ہوگیا،اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے لاپتا ہونے والے دونوں بچوں کو پولیس کاروائی کے بعد ورثاء کے سپر دکر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی فرقان آباد سے 10 سالہ عبدالرحمٰن لاپتا ہوگیا۔والدین نے دعوی کیا ہے کہ 10 سالہ عبدالرحمٰن گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا تھا، لیکن واپس نہیں آیا، بچے کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جب کہ پولیس کو بچے کے لاپتا ہونے کی اطلاع کردی گئی ہے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے 2 بچوں ایان اور مبشر کے مبینہ اغوا کا معاملہ پولیس نے حل کر لیا ۔پولیس نے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مصطفی کالونی ویلفیئر کوآپریٹیو سوسائٹی دیہہ گنجو ٹکر لطیف آباد کا اجلاس سوسائٹی کے چیئرمین حاجی عبد المجید بہلم کی زیر صدارت سوسائٹی کے آفس واقع لطیف آباد یونٹ نمبر6میں منعقدہوا ۔ اجلاس میں سوسائٹی کے عہدیداران اراکین مینیجنگ کمیٹی و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی چیئرمین حاجی عبد المجید بہلم نے کہا کہ اب سوسائٹی کے الیکشن مکمل ہو گئے ہیں اور اب ہم سب کو مل کر سوسائٹی کے مفادات کے لیے کام کرنا ہے اور انشااللہ سوسائٹی کی 11 ایکڑ زمین کا ڈیماکیشن لیٹر بھی ایک ہفتے میں مل جائے گا اور لیٹر ملتے ہی فروری میں سوسائٹی کی زمین پر آفس تعمیر ہو جائے گا۔...
کراچی: پاک کالونی پولیس نے ہارون آباد کے ایم سی کمپاؤنڈ میں ایک گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں کے قتل اور تین دیگر بھائیوں کے زخمی ہونے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او پاک کالونی، ملک ممتاز نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں متضاد معلومات سامنے آئیں کہ واقعہ بھائیوں کے درمیان کسی تنازعے کی وجہ سے پیش آیا، تاہم بعد ازاں یہ بات سامنے آئی کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان گھر کے اندر گھس کر حملہ آور ہوئے تھے۔ مذکورہ واقعہ میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے اور 3 زخمی ہوئے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش کے لیے مقدمہ انویسٹیگیشن...
پاک کالونی پولیس نے ہارون آباد کے ایم سی کمپاؤنڈ میں قائم گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں کے قتل اور 3 بھائیوں کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پاک کالونی ملک ممتاز نے بتایا کہ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرایا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں بتایا ابتدائی طور پر متضاد باتیں سامنے آرہی تھیں کہ بھائیوں میں آپس میں جھگڑا ہوا ہے تاہم تحقیقات میں واقعہ نامعلوم ملزمان کا گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کرنے سے پیش آیا ہے۔ پاک کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے جو مزید چھان...
—فائل فوٹو فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان نے پھل فروش شعیب سے سیب کے نرخ کم کرنے کا کہا اور قیمت نہ کرنے پر تکرار شروع کر دی، اسی دوران ملزمان نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی۔ پھل فروش شعیب کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی چیئرمین شاہد سومرو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیو وحدت کالونی سمیت دیگر سرکاری کالونی کے سرکاری فنٖڈز گزشتہ چارسالوں سے بند کرکے پریشان کیا جارہا ہے۔سرکاری کالونیاں مسلسل کھنڈر بنتی جارہی ہیں۔سرکاری نئی عمارت اور دیگر بڑ ے سرکاری بنگلے کی ریپر کرنے کیلئے اور دیگر سرکاری کاموں کیلئے سندھ حکومت ورکس اینڈ سروس محکمے کو فنڈز رلیز کررہی ہے لیکن سرکاری کالونیاں تباہی کا شکار ہورہی ہیں ان کی دیکھ بھال کے فنڈز صرف سندھ حکومت چار سال سے روک دیے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے ہر ماہ پانچ فیصد ریپر کی مد کٹوتی کی جارہی ہے۔ نیو وحدت کالونی کا ڈسپوزل کنواں گندگی اور تھیلیوں سے بھرا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں اسلحے کے زورپر70 سے زائد موٹر سائیکلیں ،رکشے، و دیگر گاڑیاں چھینی و چوری کر لی گئیں، لانڈھی سے 3 موٹر سائیکلیں، شاہراہ نور جہاں 2،کورنگی انڈسٹریل ایریا 7، بلوچ کالونی 3، شاہراہ فیصل 7 AFR1،سرجانی ٹاؤن 4، محمود آباد 2 AFR1،شیر شاہ 2درخشاں 1 آٹو رکشہ، گڈاپ سٹی 1،چاکیواڑہ 1،ماڈل کالونی 2،فرئیر 1، رضویہ 2،شرافی گوٹھ 2،کلری 2،گلشن معمار 2، سہراب گوٹھ 2،عوامی کالونی 4،مومن آباد 2، کھوکھراپار 2، سچل 3،عزیز بھٹی 3 1AFR، بغدادی 4،سپر مارکیٹ 2، سولجر بازار 1،اورنگی ٹاؤن 1،پیر آباد 1،بلال کالونی 1، شاہ فیصل کالونی 3، گلستان جوہر 1،الفلاح 1، سائٹ اے 2،سمن آباد1، بن قاسم میں شہری سے AFR موٹر سائیکل چھین لی گئی۔لیاقت آباد میں شہری...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔ دستاویز کے مطابق وزارت آئی ٹی نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا روڈ میپ تیار کر لیا، فائیو جی ٹیکنالوجی جون 2025 سے ملک بھر میں لانچ ہوگی۔ سپیکٹرم کی نیلامی 5 مراحل میں مکمل کی جائے گی جبکہ نیلامی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔ پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو دے گا۔ دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی۔ ایڈوائزری کمیٹی مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین اور تجارتی شرائط طے کرے گی جبکہ اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹیو کی...
کراچی ( پ ر ) جماعت اسلامی کے رکن اور پی آئی اے پیاسی یونین سابق رہنما رفیق اعظمی گْزشتہ روز انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد ماڈل کالونی میں ادا کی گئی اور تدفین بھی ماڈل کالونی قبرستان میں ہوئی۔ پی آئی اے سے تعلق رکھنے والے افسران و احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پیاسی کے رہنماؤں سید محتشم علی قادری و دیگر نے ان کے انتقال پر مغفرت کی دعا اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔ مرحوم طبیعت ناساز کی وجہ سے دار الصحت اسپتال میں زیر علاج تھے۔
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات واقعات میں خواتین سمیت 13افراد جاںبحق ہوگئے، کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب گیس کی لائن میں آگ لگ گئی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واٹر پمپ چورنگی کے قریب جھگڑے میں تشدد سے55سالہ فضل الرحمن ولد عبدالمنان جاں بحق ہوگیا ۔ منگھوپیر تھانے کی حدود مائی گاڑی درگاہ کریش پلانٹ کے قریب ڈمپر سے بجری گراتے ہوئے بجری کے ڈھیر تلے دبنے سے30سالہ عبدالرزاق ولد قادر بخش جاں بحق ہوگیا ۔ شارع فیصل بلوچ کالونی کے قریب تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے شدید زخمی ہونے والا موٹر سائیکل سوار جناح اسپتال میں دوران علاجزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ گلبرگ سمن آباد موڑ کے قریب نا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد مجاہد کالونی میں انسداد تجاوزات آپریشن کا تنازع،عدالت نے آئندہ سماعت تک کے ڈی اے کو انہدامی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹمیں ناظم آباد مجاہد کالونی میں انسداد تجاوزات آپریشن سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت کاکہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس لیز ہے یا جنہوں نے چالان جمع کروایا ہے انہیں تنگ نہ کیا جائے، عدالت نے فریقین کو 30 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے،درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ درخواست گزاروں میں سے کچھ کے پاس کچی آبادی کی لیز ہے جبکہ دیگر نے چالان جمع کروائے ہوئے ہیں، کے ڈی اے نے انسداد تجاوزات آپریشن کی آڑ میں گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں،...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد آج بھی بدھ کے روز 50سے زائد موٹر سائیکلیں و دیگر گاڑیاں چوری و چھینی گئی ہیں ،ذرائع کے مطابق شہر قائد میں روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں موٹر سائیکل چھینی اور چوری کی جارہی ہیں ، سرجانی ٹاون تھانے کی حدود کریمی چورنگی گرین لائن اسٹیشن کی پارکنگ سے شیر علی کے نام کی کالے رنگ کی سپر پاور 70سی سی رجسٹریشن نمبر کے جے یو ، 4631انجن نمبر 1161487چیجس نمبرایس پی 1212601 کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی مذکورہ موٹر سائیکل عامر خان اوپن لیٹر پر استعمال کر رہا تھا ۔ موٹر سائیکل چوری کی اطلاع سرجانی ٹاون تھانے میں درج کر ادی گئی ،سرجانی ٹاون تھانے نے ایف آئی آر کی...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وپر تشدد واقعات میں خاتون اور بچے سمیت 13افراد جاںبحق ہوگئے ‘ 13افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی لانڈھی نمبر6 فاروق مسجد کے قریب شادی کی تقریب میں فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا،کورنگی مدینہ کالونی گلی نمبر9 مکان نمبر 735 سے 24 سالہ دانش نامی نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی۔لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، افسوسناک حادثے میں موٹر سائیکل سوار45سالہ شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ماڑی پور گل بائی پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار تین افرادحادثے کا شکار ہوئے،حادثے کے نتیجے میں ماں اور...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 5ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، موبائل فون ،موٹر سائیکل ،نقدی اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود حسن اولیاء گوٹھ ندی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ، گرفتار ڈاکو ئوں کی شناخت 24سالہ زاہد حسین عرف بادشاہ ولد نور قادر۔ 26سالہ تنویر ولد فقیر محمدا ورافتخار ولد حبیب الرحمن ے ناموں سے ہوئی ۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نور پبلک ہائی اسکول لیاقت کالونی کے زیر اہتمام اسکول میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں طلبہ و طالبات نے کھانے پینے کی بہت سی اشیا ء فروخت کیںجن میں نگیٹس، کٹلس، شامی کباب، قیمہ کباب، چھولے، چاٹ، دہی بلے، گول گپے، حلوہ پوری، چائے، کافی پلائو، بریانی اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل نے فوڈ فیسٹیول میں آنے والے بچوں اور ان کے والدین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں فوڈ فیسٹیول کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تمام بچوں کو یہ احساس ہو کہ والدین کس قدر محنت کرکے کس طرح اپنی روزی کماتے ہیں؟ اور بچوں میں کاروبار کرنے کا شعور آئے۔ انہوں...
کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں دودھ میں زہر ملانے کے الزام میں پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی میں زہر ملا دودھ پینے سے 6 افراد بے ہوش ہوگئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے دودھ میں زہر ملاکر جانور چوری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزمان باڑے کے ملازمین ہی ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھی بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق میڈیکولیگل رپورٹ میں بھی دودھ میں زہر ملے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب زیلا دودھ پینے والے تمام 6 افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک کے ضلعی امیر حیدرآباد حافظ ذیشان ربانی نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ ٹی ایل پی کے بلدیاتی نمائندگان جلد اہلیان پریٹ آباد کو مزید اچھے عوامی پیکیجز دیں گے جو عوامی سہولیات کے عین مطابق ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعے کی شام نظام الدین اولیاء کالونی یوسی 9 پریٹ آباد میں ٹی ایل پی کے یوسی چیئرمین زاہد علی قادری، وائس چیئرمین فیضان قریشی کی جانب سے علاقے میں میٹھے پانی کے پروجیکٹ کی تکمیل پر واٹر سپلائی کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سلیمان سروری ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان...
لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جیل کالونی کی سڑکوں کی خستہ حالی اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کی عمارت کی تباہی کے باعث اسکول کی طالبات کا احتجاج، محکمہ تعلیم کے حکام سے اسکول کی عمارت کی تعمیر سمیت ضلع بھر میں سڑک کی تعمیر کا مطالبہ۔ اس موقع پر مظاہرین طیبہ، عائشہ، آمنہ، ماریہ، ریحانہ اور اسکول کی ہیڈ مسٹریس نجمہ نساء نے میڈیا کو بتایا کہ جیل کالونی میں قائم گرلز ہائی اسکول کی عمارت کو گرا کر اسکول کی تعمیر شروع کردی گئی، چند ماہ قبل 2 ماہ سے بند ہے جس کی وجہ سے طلباء کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل کالونی روڈ کئی سال سے خستہ حالی کا شکار ہے، جہاں...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج(ہفتہ)کراچی میں قیوم آباد سے شاہ فیصل کالونی تک نو اعشاریہ ایک کلومیٹر پر محیط شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے (شاہراہ بھٹو) کے پہلے فیز کا افتتاح کریں گے، تقریب کا باقاعدہ آغاز سہہ پہر تین بجے سے ہوگا۔
کراچی: ملیر ماڈل کالونی میں ایک اور چوری کی واردات سامنے آئی ہے، جس میں خواتین اور بچوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ 6 جنوری کو ایک کاسمیٹک کی دکان میں خاتون اور بچی نے موبائل فون اور پرس چوری کیا اور موقع سے فرار ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہے، جس میں واضح طور پر خاتون اور بچی کو چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے دکان کی سیلز گرل کو باتوں میں الجھا کر واردات کی اور چوری کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ واردات کے لیے چار خواتین رکشے میں آئیں تھیں۔ چوری کے بعد تمام خواتین رکشے...