نور پبلک ہائی اسکول لیاقت کالونی کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹیول
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نور پبلک ہائی اسکول لیاقت کالونی کے زیر اہتمام اسکول میں فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں طلبہ و طالبات نے کھانے پینے کی بہت سی اشیا ء فروخت کیںجن میں نگیٹس، کٹلس، شامی کباب، قیمہ کباب، چھولے، چاٹ، دہی بلے، گول گپے، حلوہ پوری، چائے، کافی پلائو، بریانی اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل نے فوڈ فیسٹیول میں آنے والے بچوں اور ان کے والدین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں فوڈ فیسٹیول کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تمام بچوں کو یہ احساس ہو کہ والدین کس قدر محنت کرکے کس طرح اپنی روزی کماتے ہیں؟ اور بچوں میں کاروبار کرنے کا شعور آئے۔ انہوں نے تمام اساتذہ اور ان بچوں کا جنہوں نے فوڈ فیسٹیول کو کامیاب کیا ان سب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور بچوں نے خوب خریداری کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بندوق سے کھیلنے کے دوران گولی چل گئی، 8 سالہ بچی جاں بحق
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونیوالے بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں بچوں کے ہاتھوں بندوقیں چل جانے کے باعث بہن جاں بحق بھائی زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل قوم آخوروال رضا خیل میں بچوں سے بندوق چل جانے کے باعث 8 سالہ حبیبہ بنت شعیب موقع پر جاں بحق جبکہ دس سالہ معاویہ ولد شعیب شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونیوالے بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا۔