کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان کی ہدایت پر ماڈل کالونی ٹاؤن میں پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا باقاعدہ آغاز 14 فروری بروز جمعہ شام 4 بجے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی آمد پر ان کے دست مبارک سے افتتاح کے بعد کردیا جائے گا۔ پھولوں کی نمائش کیلیے تیاریاں ڈائریکٹر پارک واثق ظفر بخاری کی زیر قیادت زور و شور سے جاری ہیں محکمہ باغات ٹی ایم سی ماڈل کالونی کا عملہ واثق ظفر بخاری کی نگرانی میں دن رات کوشاں ہے۔ پھولوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ 15 فروری بروز ہفتہ ٹی ایم سی ماڈل کالونی محکمہ باغات ایک گرینڈ مشاعرہ بھی منعقد کر رہا ہے جس کے لیے آر سی ڈی گراؤنڈ میں تیاریاں جاری ہیں جس کا جائزہ لینے ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان، نائب امیر جماعت اسلامی ضلع ائرپورٹ و یوسی 2 چیئرمین وسیم مرزا، چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین، ٹاؤن کوآرڈینیٹر بلیغ الدین کے ساتھ آر سی ڈی گراؤنڈ پہنچے جہاں پر موجود ڈائریکٹر باغات واثق ظفر نے ٹاؤن چیئرمین ظفر احمد خان کو پھولوں کی نمائش کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پھولوں کی نمائش

پڑھیں:

میرپور خاص: خواتین میراتھن ریس کے انعقاد کیخلاف جماعت اسلامی کااحتجاج

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) کمشنر میرپورخاص کی جانب سے خواتین میراتھن ریس کے انعقاد کے خلاف امیرجماعت اسلامی ضلع میرپورخاص سلمان خالد نیامیر شہر شکیل احمد فہیم ونائب امیر مفتی تحسین احمد بھٹو کے ہمراہ پریس کلب میرپورخاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ خواتین کی میراتھن ریس کا روڈ پر انعقاد ہمارے دینی، سماجی اور ثقافتی اقدار سے متصادم ہے۔ خواتین کے وقار اور ان کے تحفظ کے پیش نظر ضروری ہے کہ ایسی سرگرمیاں مخصوص گراؤنڈز میں منعقد کی جائیں، تاکہ خواتین کو پردے اور حجاب کے ساتھ سہولت و اطمینان میسر ہو اور وہ کسی غیر ضروری نظروں سے بچ سکیں انہوں نے جماعت اسلامی کے اس مؤقف کو دہرایا کہ ہم خواتین کے حقوق کے خلاف نہیں بلکہ ان کے وقار اور عزت کے تحفظ کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ریس کو فوری طور پر کسی محفوظ گراؤنڈ میں منتقل کیا جائے تاکہ بچیاں آزادی اور اعتماد کے ساتھ حصہ لے سکیں جماعت اسلامی خواتین کی عزت و عافیت کی محافظ ہے اور کسی بھی ایسی سرگرمی کی ہرگز حمایت نہیں کرے گی جو ان کے اسلامی تشخص اور معاشرتی وقار کے خلاف ہو۔ ہم پرامن جمہوری جدوجہد کے ذریعے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں فوری اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • میرپورخاص، میئرعبدالرئوف غوری 67 ویں پھولوں کی نمائش کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • ٹنڈوالٰہیار،بجلی چوروں کیخلاف پولیس ورینجرز کے ساتھ کارروائیاں
  • نئی حکومت سب کو ساتھ لیکر دہلی کو عالمی معیار کا ماڈل شہر بنائے، ملک معتصم خان
  • کراچی ماڈل کالونی میں حادثہ کا شکار طیارے میں مجھے بھی سوار ہونا تھا، نازش جہانگیر کا انکشاف
  • کراچی ماڈل کالونی میں گرنے والے طیارے میں مجھے بھی سوار ہونا تھا: نازش جہانگیر کا انکشاف
  • گلشن ٹاؤن کی سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش کااختتام (شہریوں نے تاریخی قرار دیدیا)
  • نئی دلی میں رنگارنگ پاکستان فیسٹ کا انعقاد، تصویری نمائش بھی پیش کی گئی
  • کراچی: سینئر رہنما جماعت اسلامی و سابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو گلشن اقبال ٹاؤن کے زیر اہتمام غزنوی پارک میں منعقدہ سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش کا دورہ کر رہے ہیں
  • میرپور خاص: خواتین میراتھن ریس کے انعقاد کیخلاف جماعت اسلامی کااحتجاج