کراچی:

شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں ایکسپریس نیوز کا ملازم موبائل فون اور نقدی سے محروم ہو گیا۔

رات دو بجے کے قریب ایکسپریس نیوز کے این ایل ای محسن اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر واپس جا رہے تھے کہ بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا۔

ڈاکو محسن سے موبائل فون اور نقدی چھین کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واضح رہے کہ بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں عام شہریوں سے لوٹ مار کے واقعات عام ہو چکے ہیں، جمعرات کو بھی اسی علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو قتل کر دیا تھا۔

بلوچ کالونی کے علاقے میں آئے روز ہونے والی ان وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ علاقے میں پولیس کی جانب سے شہریوں کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے ناقص اقدامات نے پولیس کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

  اختر مینگل مقدمہ درج ہونے پر گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے

 

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ مقدمہ اندراج کے بعد گرفتاری دینے وڈھ تھانے پہنچے تاہم پولیس نے حراست میں لینے سے انکار کردیا۔

خضدار وڈھ کے تھانے میں بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت دیگر 1200 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، بی این پی کے سربراہ سرداراخترمینگل گرفتاری پیش کرنیکے لئے وڈھ تھانہ پہنچے تاہم پولیس نے انہیں حراست میں لینے سے معذرت کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ مجھ سمیت بارہ سو لوگوں پر 9 ایف ائی آریں درج کی گئی ہیں، ان میں بچوں سمیت ان لوگوں کے نام بھی شامل ہیں جو اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔
اختر مینگل نے کہا کہ افسوس ایف آئی آر میں بچوں اور خواتین کے نام بھی درج کئے گئے ہیں۔ میں گرفتاری دینے پہنچا تو نہ یہ گرفتار کررہے ہیں اور نہ ہی ایف آئی آر واپس لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹ پر مبنی ایف ائی ار درج کر کے دھمکانے کی کوششیں ناکام ہے جس میں یہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ایک اور نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل
  • مقدمہ درج ہونے کے بعد سردار اختر مینگل گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے
  •   اختر مینگل مقدمہ درج ہونے پر گرفتاری دینے تھانے پہنچ گئے
  • پولیس اہلکار شہری کی ضمانت پرقسطوں پرملنے والا موبائل ہڑپ گیا
  • ڈاکو کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدیدار سے 80 لاکھ چھین کرفرار، فوٹیج سامنے آگئی
  • کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس کو ملازمین نے ساہیوال اسٹیشن پر روک لیا
  • شہر قائد میں ڈاکوراج برقرار: ملزمان کراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرار
  • ساہیوال: شہریوں کا بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج
  • کراچی کا حساس تھانہ پیر آباد پولیس موبائل سے محروم