گورنرسندھ کی خداداد کالونی، شاہراہ قائدین آمد
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری خداداد کالونی، شاہراہ قائدین پہنچے تو علاقہ مکینوں نے ان کا فقیدل مثال استقبال کیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا، گورنر سندھ علاقہ مکینوں میں گھل مل گئے ، لوگوں نے سیلفیاں بھی بنوائیں ، گورنرسندھ نے لائنز ایریا کے مکینوں کے ہمراہ 20ویں سحری بھی کی ۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کسی نہ کسی ٹاؤن کے مہمان بنتے ہیں، اور آج لائنز ایریا کے مکینوں نے مجھ پر اپنے دل نچھا ور کردئے ، لوگوں کی محبت مجھے ان کے قریب رہنے پر مجبور کرتی ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ علاقہ مکینوں کے مسائل سے آگاہ ہوں اور اس کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گا ، وفاق، کراچی کی ترقی کے لئے جلد فنڈز جاری کرے گا ، خوشحالی کا سفر بہت قریب ہے ، پاکستان جلد اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے لیے کام کرنا ہے، صوبے کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے، اور بجلی، پانی، گیس اور روزگار کے مسائل حل کرنا ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ ملک ہم نے بنایا ہے اور اسے بچانے کی ذمہ داری بھی ہماری ہے۔ جو لوگ ہمیں توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ہماری کمزوری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے عوام کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں، جہاں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک ساتھ بیٹھ کر اتحاد رمضان کے تحت منعقدہ افطار ڈنر کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں اور عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے نوجوانوں اور بزرگوں کو اختیار دیتا ہوں کہ اگر ان کو کوئی ناجائز تنگ کرئے تو وہ کہیں کہ میرا بھائی گورنر ہے۔ جب تم بولو گے تو سامنے والاندونبارنسوچینگا.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر سندھ نے کہا کہ
پڑھیں:
یمن نے ثابت کیا کہ غزہ تنہا نہیں ہے، ابو عبیدہ
جمعرات کو اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ کے ذریعے ابو عبیدہ نے یمن اور اس کے عوام کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم برادر یمن میں اپنے مخلص بھائیوں کو ان کے باوقار موقف اور غزہ میں اپنے عوام کی براہ راست حمایت پر سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے عرب ممالک اور مسلمان اقوام کے آزاد اور زندہ ضمیر عوام سے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے جنگ میں حصہ لینے اور غزہ کی حمایت اور پشت پناہی کا سفر جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پورا عالم اسلام فلسطینیوں کے لیے اٹھ کھڑا ہو مجرم صہیونی دشمن کی کمر توڑ کر اسے اپنی جارحیت روکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ کے ذریعے ابو عبیدہ نے یمن اور اس کے عوام کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم برادر یمن میں اپنے مخلص بھائیوں کو ان کے باوقار موقف اور غزہ میں اپنے عوام کی براہ راست حمایت پر سلام پیش کرتے ہیں۔ وہ الاقصیٰ اور فلسطین کے ساتھ اپنی وفاداری کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں مگر وہ اپنے موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج یمن کے میزائلوں نے غزہ کے میزائلوں کو تل ابیب کے آسمان سے جوڑ کر اس بات کو ثابت کیا ہے کہ غزہ تنہا نہیں ہے اور اس کے پیچھے قوم کے آزاد افراد ہیں جو اسے متکبر دشمنوں کے حوالے نہیں کریں گے۔