کراچی کے علاقے گارڈن مصالحہ کالونی میں پولیس کی ایک گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ہفتے کی رات پیش آیا جب گارڈن تھانے سے منسلک پولیس کی گاڑی علاقے میں گشت کے دوران اچانک شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

چھیپا ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور تمام اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کی جانب سے گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس کی

پڑھیں:

باغ آزاد کشمیر: پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی، 1 راہگیر جاں بحق

---فائل فوٹو 

آزاد کشمیر کے شہر باغ میں  پولیس پر فائرنگ کے  نتیجے میں 2 اہلکار زخمی جبکہ 1 راہ گیر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق باغ کے علاقے پتراٹہ سے متصل جنگل میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے اسپیشل اسکواڈ کے اہلکار مطلوب افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں گئے تھے۔

سوات: تلخ کلامی پر پولیس اہلکار نے 2 دوستوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

زخمی پولیس  اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے علاقے میں ناکہ بندی کا سلسلہ شروع کر کے فائرنگ کرنے والوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شانگلہ: پولیس کی گاڑیوں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
  • کراچی: موٹر سائیکل ڈمپر کے نیچے ڈال کر ویڈیو بنا کر لسانی فسادات کی کوشش کی گئی، آفاق احمد
  • افسوسناک خبر ،سرینا ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، خوف و ہراس پھیل گیا
  • کوئٹہ، خاتون کو گاڑی سے کچلنے والا ملزم گرفتار
  • گاڑی کی ٹکر سے میاں بیوی کی موت کیس، ملزم کی ضمانت منظور
  • باغ آزاد کشمیر: پولیس پر فائرنگ، 2 اہلکار زخمی، 1 راہگیر جاں بحق
  • تم لوگوں کو صرف پیسہ چاہیے، جسٹن بیبر پاپرازی پر بھڑک اُٹھے، ویڈیو وائرل
  • پشاور: فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد جاں بحق
  • کراچی : گلستان جوہر میں نالے سے 4 مارٹر گولے برآمد