Jang News:
2025-01-20@11:14:05 GMT

فیصل آباد: قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش قتل

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

فیصل آباد: قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش قتل

—فائل فوٹو

فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش کو قتل کر دیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان نے پھل فروش شعیب سے سیب کے نرخ کم کرنے کا کہا اور قیمت نہ کرنے پر تکرار شروع کر دی، اسی دوران ملزمان نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی۔ 

پھل فروش شعیب کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ 

پولیس نے 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پولیس سے مقابلوں میں زخمیوں سمیت 6ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون ،موٹر سائیکل ، نقدی ، اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ۔ گلشن اقبال تھانے کی حدو د گلشن اقبال بلاک نیازی کباڑی والی گلی میں پولیس مقابلہ ہوا ۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا ، گرفتار ملزما ن کی شناخت 30سالہ محمد کاشف ولد ریاض حسین اور ستار کے ناموں سے ہوئی، جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے رکشے میں فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزمان نے نیپا پل کے قریب رکشہ ڈرائیور کو واردات کا نشانہ بنایا اور مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں نیوکراچی لاسی گوٹھ بیت المکرم مسجد کے قریب پولیس نے واردات کے دوران فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔مسلح ملزمان نے واردات کے دوران مزاحمت پر شہری مدثر ولد اسلم خان کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم 26سالہ سردار خان ولد حضرت شاہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر احتجاج؛ 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج
  • تخت بھائی سرکل میں پولیس کی کامیاب کارروائیاں
  • پولیس سے مقابلوں میں زخمیوں سمیت 6ملزمان گرفتار
  • حیدرآباد:نسیم نگر پولیس نے منشیا ت فروش دھرلیا،چرس برآمد
  • پڈعیدن: پولیس کا کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار
  • مراکش کشتی حادثہ، 20افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے
  • ڈی چوک احتجاج: گرفتار 30 ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
  • مراکش کشتی حادثہ، 20 افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے
  • گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اڑا