مستونگ میں تنظیمی اراکین سے ملاقات کے موقع پر مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ ہم حقوق کے حصول ظلم و جبر کے خاتمے اور امن کیلئے بہت جلد کوئٹہ میں ایک لاکھ لوگوں کا دھرنا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران اپنی کارکردگی، شفافیت، مفت خوری ٹھیک کرنے، عوام کو جمہوری احتجاج کرنے کے بجائے قوانین میں تبدیلی، پولیس گردی، طاقت کا بے جا استعمال کر رہے ہیں۔ عدلیہ، میڈیا، حقیقی جمہوری پارٹیوں کو مظالم، ناانصافی، ظلم و جبر کے خلاف جماعت اسلامی کی عوامی جدوجہد کا ساتھ دینا چاہئے۔ ہم حقوق کے حصول ظلم و جبر کے خاتمے اور امن کیلئے بہت جلد کوئٹہ میں ایک لاکھ لوگوں کا دھرنا دیں گے۔ جماعت اسلامی ہر قوم، ہر علاقے اور ہر مظلوم کی آواز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ مستونگ کے دوران وفود سے ملاقات اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اس وقت اپنے تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ 80 ارب کے امن و امان کے بجٹ کے باوجود عوام کی جان و مال محفوظ نہیں۔ حکمران سیکیورٹی ادارے ڈنڈے، پولیس گردی کے بجائے پرامن طریقے سے عوام کے دل جیتنے کیلئے حقوق کی فراہمی، مظالم و زیادتیوں، لوٹ مار کے خاتمے کیلئے عملی کام کریں۔ اس وقت حکومت کی رٹ صرف چند اضلاع تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بغاوت کے جذبات بھڑک رہے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی بلوچستان کی حقیقی عوامی نمائندگی سے محروم ہے۔ غیر منتخب افراد کو مسلط کرکے حالات کی خرابی میں اضافے کے ساتھ سیاسی جدوجہد کے ذریعے حالات کے تبدیلی کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بلوچستان کے عوام کے ساتھ بنیادی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسے ایک کالونی اور مفتوحہ صوبہ کا درجہ دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے 78 سالوں سے آقا اور غلام کی سوچ کے ساتھ اقدامات اور مسلسل حاکمانہ رویہ نے بلوچستان کے نوجوانوں کے اندر بغاوت کے جذبات کو عمل کا روپ دیا ہے اور عوام میں نفرت کے جذبات کو پروان چڑھایا ہے۔ بلوچستان کے عوام کو حق حاکمیت اور حق ملکیت سے محروم اور غیر منتخب لوگوں کو مسلط کرکے بلوچستان کے عوام کو سیاسی جدوجہد سے مایوس کیا گیا۔ وفاق سیاسی مداخلت بند کرنے کیلئے مستقل اقدام کرے اور حکومت منتخب نمائندوں کے حوالے کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے عوام کے حق ملکیت سے محروم کرکے سیکورٹی اداروں کے ذریعے یہاں کے وسائل ریکوڈک، سیندک، گیس، کوئلہ کے ذخائر پہ قبضہ کیا گیا ہے۔ جن کی نظر امن کے بجائے کوئلے و پٹرول کی گاڑیوں کو گننے اور ان سے بھتہ لینے پر ہے۔ روزگار بند، بارڈر بند، انٹرنیٹ بند، تعلیم و صحت کی سہولیات ناپید ہیں، یہ مظالم یہاں کے عوام کبھی قبول نہیں کریں گے۔ وفاق یہاں کے وسائل پر جبری قبضے کو فوری ختم کرے۔ غیر قانونی معاہدات منسوخ کرے اور اب تک کی لوٹی گئی دولت کے حساب کیلئے کمیشن قائم کرے۔ طاقتور حلقے قبائلی معاملات سے دور رہے۔ ایف سی و دیگر امن کے ذمہ دار فورسز اپنے رویہ اور غیر قانونی اقدامات کے سبب صوبہ میں حالات کی خراب میں اضافہ کا سبب بنے ہوئے ہیں۔ ایف سی اور فوج کو بیرکوں تک محدود رکھیں۔ لیویز فورس اور شہری علاقوں کے پولیس کو اصلاحات اور وسائل کی فرائمی کے ذریعے امن و امان کی ذمہ داری دی جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کے عوام یہاں کے

پڑھیں:

فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا

فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التوا جمع کرا دی گئی ہے۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا ۔اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی جماعت کو حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی سے جواب طلب کرنے کا حکم دے دیا، صوبائی جماعت سے جلد از جلد تحقیقات کر کے مرکزی جماعت کو رپورٹ دینے کیلئے کہا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار
  • فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا
  • محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت کر دی
  • کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے تو ذہن سے نکال دے، مولانا فضل الرحمان
  • کوئی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے تو ذہن سے نکال دے، فضل الرحمان
  • خون کے آخری قطرے تک فلسطین کے عوام کے ساتھ رہیں گے،فضل الرحمان
  • امت مسلمہ حکمرانوں کی پرواہ کیے بغیر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، مولانا فضل الرحمان
  • آج سے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے
  • آئینی ادارے اپنی حدود میں کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی موٹر میکینکس قتل