فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں باڑے کے مالک کو قتل کرنے کے بعد اسے باڑے میں ہی دفنا دیا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ باڑے کے مالک نے چند روز قبل مویشی فروخت کیے تھے، اس کے پاس پیسے موجود تھے، جس کے بعد سے باڑے کا مالک لاپتا تھا 3 روز  بعد بتایا گیا تھا، ملازم بھی غائب ہیں۔

سکھن پولیس نے اطلاع ملنے پر باڑے میں کھدائی کرکے مقتول کی لاش نکال لی، لاش کا پوسٹ مارٹم اور ملازم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی، کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد جاں بحق

فائل فوٹو

کراچی میں مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب کار اور موٹرسائیکل کی ٹکر میں موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں ایک بچی شدید زخمی ہوگئی، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ کار کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب کلفٹن بلاک 2 میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گاڑی میں پستول اور مقتول کا موبائل فون بھی موجود ہے۔

ادھر لانڈھی، رزاق آباد عبداللّٰہ گوٹھ میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت 35 سال کے عبدالستار کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس گردی کی سنگین واردات: اہلکار نے ساتھیوں کیساتھ ملکر بزنس مین کو اغوا کرکے لوٹ لیا 
  • کراچی میں عید کی چاند رات کی خوشی میں فائرنگ سے 14 شہری زخمی
  • لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں دکان پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق 2 زخمی
  • جیولری شاپ پر چوری کی واردات میں ملازم ہی ملوث نکلا، 28لاکھ مالیت کا سونا برآمد
  • عید پر مہمانوں کا منہ میٹھا روایتی شیرخُرما سے کیا جائے
  • راولپنڈی میں پیڑول پمپ عملے سے ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین
  • کراچی، کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد جاں بحق
  • کراچی: چھری کے وار سے ایک شخص قتل
  • بلوچستان اور حبیب جالب
  • فیصل آباد: موٹروے پولیس نے شہری کو اس کا موبائل فون تلاش کرکے واپس پہنچادیا