اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔

دستاویز کے مطابق وزارت آئی ٹی نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا روڈ میپ تیار کر لیا، فائیو جی ٹیکنالوجی جون 2025 سے ملک بھر میں لانچ ہوگی۔

سپیکٹرم کی نیلامی 5 مراحل میں مکمل کی جائے گی جبکہ نیلامی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔ پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو دے گا۔

دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی۔

ایڈوائزری کمیٹی مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین اور تجارتی شرائط طے کرے گی جبکہ اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دی جائے گی۔

پی ٹی اے مئی 2025 میں فائیو جی سپیکٹرم کو نیلام کرے گا۔ پی ٹی اے کی جانب سے فائیو جی کے چار سپیکٹرم نیلامی کے لیے رکھے جائیں گے جس میں 700، 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز کے فائیو جی سپیکٹرم نیلام کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائیو جی

پڑھیں:

عمران خان کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ کل سنایا جائیگا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی یا ریلیف ملے گا، کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا، اس حوالے سے عدالتی عملے نے وکلا کو آگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔ عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل جمعے کے روز 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائیں گے جو پہلے سے محفوظ ہے۔

خیال رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 3 مرتبہ مؤخر کیا جاچکا ہے، احتساب عدالت نے 18 دسمبر 2024 کو فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے پہلے 23 دسمبر کی تاریخ دی جو بعد میں 6 جنوری تک مؤخر ہوگئی تھی، اس کے بعد 6 جنوری کو عدالت کی جانب سے 13 جنوری کی ایک اور نئی تاریخ دی گئی تھی، 13 جنوری کو فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کرکے 17 جنوری کی نئی تاریخ دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • فائیو جی ٹیکنالوجی جون 2025 ء سے پاکستان بھر میں لانچ ہوگی
  • حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی
  • فائیو جی ٹیکنالوجی کب لانچ ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • فائیو جی پاکستان میں کب آئے گا؟ تاریخ سامنے آگئی
  • پاکستان میں 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کا فریم ورک حتمی شکل اختیار کر گیا
  • اجے دیوگن کی کامیڈی فلم ’سن آف سردار 2‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • عمران خان کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی یا نہیں؟ فیصلہ کل سنایا جائیگا
  • سندھ: گراؤنڈ کی گئی گاڑیاں نیلام کرنے، سرکاری ملازمین کیلئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کا بیکار گاڑیاں نیلام کرکے افسران کو الیکٹرک گاڑیاں دینے کا فیصلہ