پاک کالونی پولیس نے ہارون آباد کے ایم سی کمپاؤنڈ میں قائم گھر کے اندر اندھا دھند فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں کے قتل اور 3 بھائیوں کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او پاک کالونی ملک ممتاز نے بتایا کہ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرایا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں بتایا ابتدائی طور پر متضاد باتیں سامنے آرہی تھیں کہ بھائیوں میں آپس میں جھگڑا ہوا ہے تاہم تحقیقات میں واقعہ نامعلوم ملزمان کا گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کرنے سے پیش آیا ہے۔

پاک کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے جو مزید چھان بین کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: شہری کی بھائی کے مبینہ اغوا کی درخواست، پولیس موبائل کے استعمال کا الزام

علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے گلستان جوہر تھانے میں شہری نے اپنے بھائی کے مبینہ اغوا کی درخواست دے دی۔ 

درخواست گزار کا الزام ہے کہ میرے بھائی کو 13جنوری کو ڈسٹرکٹ ایسٹ کی پولیس موبائل میں لے جایا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق پانچ روز ہوچکے ہیں، میرا بھائی کہاں ہے کچھ معلوم نہیں۔

کچے کے ڈاکوؤں نے کام کا جھانسہ دے کر کراچی کے مزید 3 نوجوان اغوا کرلئے

کراچیکچے کے ڈاکوئوں نے کام کا جھانسہ دے کر کراچی کے...

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ واقعے میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی پولیس موبائل استعمال نہیں ہوئی۔

گلستان جوہر پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق معلومات نہیں، درخواست موصول ہوئی ہے، مبینہ اغوا کی درخواست پر تحقیقات کی جائیں گی۔

درخواست گزار نے کہا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں، میرے بھائی کو پولیس موبائل میں لے جاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکو 4 بھینسیں چھین کر لے گئے، فائرنگ سے 4 شہری بھی زخمی
  • شکار پور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر غالب ڈومکی زخمی، 2 گارڈز ہلاک
  • فیصل آباد: قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش قتل
  • کراچی، سائٹ ایریا ہارون آباد میں فائرنگ، دو بھائی جاں بحق، تین بھائی زخمی
  • لیاری میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ، 10 افراد شدید زخمی
  • پولیس سے مقابلوں میں زخمیوں سمیت 6ملزمان گرفتار
  • کراچی: شہری کی بھائی کے مبینہ اغوا کی درخواست، پولیس موبائل کے استعمال کا الزام
  • راولپنڈی؛ چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ قتل کر دیا
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی