Daily Ausaf:
2025-02-11@01:22:28 GMT

صارفین کے لئے بجلی کی بندش کے حوالے سے اہم خبر آگئی

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

حیدرآباد (نیوز ڈیسک) صارفین کے لئے بجلی کی بندش کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، جس کا دورانیہ 7 گھنٹے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حیسکو نے ترقیاتی کام کیلئے7 گھنٹے فیڈر بند کرنے کا شیڈول جاری کردیا، جن میں قائد آباد فیڈر،11 کے وی فردوس فیڈر،لائن چینل، حیدرآباد سٹی 2، پریٹ آباد فیڈر شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سب فیڈرز پر 10 سے 13 فروری اور 17 سے 20 فروری تک کام ہوگا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 17 سے 20 فروری تک میانی فاریسٹ نیولیاقت کالونی اور نورانی بستی فیڈر بھی شامل ہیں۔

حیسکو کا کہنا تھا کہ صبح 9 بجے بجلی بند ہوگی، جو شام 4 بجے بحال کی جائے گی، متاثرہ علاقوں میں قائدآباد،فردوس کالونی، بھینس کالونی، نیو حیدرآباد سٹی ، پریٹ آباد، خورشید کالونی سمیت دیگرعلاقے شامل ہیں۔

خیال رہے وزیر اعطم شہباز شریف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات سے گھریلو صارفین اور صنعتوں کیلیے ٹیرف میں مزید کمی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی شعبے میں جاری اصلاحات کے مثبت ثمرات مل رہے ہیں، بگاڑ بہتر کرنے کیلیے وزارت اور متعلقہ اداروں کا تعاون خوش آئند ہے، آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی سے خزانے کو بچت اور بجلی سستی ہو رہی ہے، انسداد بجلی چوری مہم سے تقسیم کار کمپنیوں کے خسارے میں کمی خوش آئند ہے۔
مزیدپڑھیں:حکومت کا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ایک اور اہم قانون سازی کا فیصلہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تھا کہ

پڑھیں:

نازیبا ویڈیوز دکھا کر 5سالہ بچی کیساتھ غیراخلاقی حرکات کرنیوالے دکاندار بارے بڑی خبر آگئی

چشتیاں(نیوز ڈیسک) چشتیاں کے نواحی علاقے 132مراد میں کم عمر بچی کو نازیبا ویڈیوز دیکھا کر بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چشتیاں کے نواحی علاقے 132مراد میں ایک دکاندار اللہ دتہ عرف بوٹا 5 سالہ بچی کے ساتھ نازیبہ حرکات کر رہا تھا مقدمہ درج کر کے اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 5 سالہ بچی گھر سے سودا سلف لینے گئی اور کافی دیر نہ ملنے پر تلاش کیا تو دکاندار بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا اور ساتھ نازیبا ویڈیوز بھی دیکھا رہا تھا۔

پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم اللہ دتہ عرف بوٹا کو گرفتار کر لیا۔
مزیدپڑھیں:دنیا کے طاقتورترین پاسپورٹس کی رینکنگ جاری، پاکستان کا کون سا نمبر؟

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اچانک بڑا اضافہ
  • تحریک انصاف کا آٹھ فروری الیکشن چوری کے خلاف اور عمران خان کے ساتھ یکجہتی کے لئے پیرس میں بڑا اجتماع
  • کندھکوٹ: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنابد امنی وڈا کو راج کے خلاف 16 فروری کو انڈس ہائی وے شکار پور میں عوامی دھرنے کے حوالے سے سیاسی سماجی شخصیات اور کا روباری انجمنوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں
  • کراچی، مانسہرہ کالونی میں گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
  • حکومتی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی: وزیر خزانہ
  • حیسکو کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،15 لاکھ ریکوری کی گئی
  •  ایجنٹ مافیا سے پریشان  پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کے لیے اہم خبر آگئی 
  • نازیبا ویڈیوز دکھا کر 5سالہ بچی کیساتھ غیراخلاقی حرکات کرنیوالے دکاندار بارے بڑی خبر آگئی
  • سونا سستا ہوگیا؛ قیمت آسمان چھونے کے بعد آج نیچے آ گئی