کراچی:

شہر بھر کے مختلف علاقوں میں عید کی تعطیلات کے دوران شہری گیس کی متواتر فراہمی سے محروم رہے جبکہ حکام کی جانب سے گیس کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

عیدالفطر کی تعطیلات میں گیس کی متواتر فراہمی کے دعوؤں کے باوجود شہر کی وسیع آبادی گیس سے محروم رہی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شہر کے مختلف علاقے ناظم آباد، گلبہار، گولیمار، فردوسِ کالونی، عثمانیہ کالونی  گیس سے محروم رہے۔

اسی طرح لیاقت آباد، خاموش کالونی اور وحید آباد کے علاقے میں بھی گیس غائب رہی۔

عید کی تعطیلات کے دوران نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، سرجانی اور نیو کراچی کے مختلف سیکٹرز میں بھی گیس کی فراہمی تعطل کا شکار رہی اور شہرویوں کی جانب سے اس حوالے سے شکایات بھی کی گئیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گیس کی

پڑھیں:

یا اللہ خیر! رات گئے زلزلےکے جھٹکے

ویب ڈیسک:  بلوچستان کے ضلع بار کھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 اور گہرائی 12 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ زلزلے کا مرکز بارکھان سے 59 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھبرا کر کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے علاقوں میں نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی

واضح رہے کہ عید کے روز پہلے کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلومیٹر دور تھا، زلزلے کے جھٹکے شام 4 بج کر 11منٹ پر محسوس کئے گئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • کوئٹہ، مری آباد کے پہاڑی علاقے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
  • بار کھان میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.9 ریکارڈ
  • یا اللہ خیر! رات گئے زلزلےکے جھٹکے
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلہ پیما مرکز
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے