لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعلی مریم نوازشریف نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دیدی۔ جائزہ اجلاس میں مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر سے  جامع پلان طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب بھر میں کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔  لیبر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ پنجاب بھر میں ورکروں کو کم از کم 37ہزار روپے ماہانہ ادائیگی کی جائے۔ پنجاب بھر میں لیبر کالونیاں بنانے کیلئے پلان بھی طلب کر لیا اور  صوبہ بھر میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا حکم دیا ہے۔ لاہور اور پنڈی اسلام آباد میں پری سکیننگ کیلئے مریم نواز شریف ویلنس سینٹر بنیں گے۔ مریم نواز ویلنس سینٹر میں مریضوں کو سکریننگ کے بعد بڑے ہسپتال میں ریفر کیا جائے گا۔ لاہور ڈیفنس روڈ پر 200بیڈ کا رحمۃ للعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ رحیم یار خان میں 50بیڈ کے نئے سوشل سکیورٹی ہسپتال کی اصولی منظوری دی گئی۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ محنت کش اللہ کے دوست ہیں، اللہ کے دوستوں کو ناراض نہیں کرسکتے۔ پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ مزدور کی اجرت، علاج معالجہ، بہتر روزگار اور اپنی چھت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کوئی مزدور بھوکا نہ سوئے، کسی کو دکھ  اور پریشانی نہ ہو۔ مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلی تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کررہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بنانے کا

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک سالہ کارکردگی سے عوام کے دل جیت لیے

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی کارکردگی سے ایک سال میں پنجاب کے عوام کے دل جیت لئے۔
انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی پر پنجاب کے 36 اضلاع میں سروے کرایا، شہری اور دیہی علاقوں کے عوام سے 3 سے 18 فروری کے دوران رائے لی گئی ۔
سروے میں عوام کی اکثریت نے رائے دی کہ عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ایک سال کی کارکردگی آؤٹ سٹینڈنگ ہے،تعلیم اور صحت کے شعبے میں 73 فیصد شہریوں نے وزیراعلیٰ کے اقدامات کو اچھا قرار دیا جبکہ ان دونوں شعبوں میں 68 فیصد عوام کی رائے تھی کہ وزیراعلیٰ کی کارکردگی کو بہت اچھی ہے۔
سروے کے دوران روزگار کی فراہمی کیلئے پنجاب کے 63 فیصد عوام نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو “خراب” یا “بہت خراب” کہا جبکہ پنجاب کے 57 فیصد شہریوں کی رائے میں ایک سال کے دوران حکومتی کارکردگی کا معیار بہتر ہوا۔
پنجاب کے 17 فیصد شہریوں کے مطابق حکومت کی کارکردگی خراب ہوئی 57 فیصد عوام سمجھتے ہیں کہ عوام اور حکمرانی کے بنیادی مسائل کو موثر انداز میں حل کیا گیا ، پنجاب کے 60 فیصد عوام کو یقین ہے کہ مریم نواز شریف نے کارکردگی میں دیگر تین صوبوں کے وزرائے اعلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سروے کے مطابق 53 فیصد شہریوں نے رائے دی کہ پی ٹی آئی کے مقابلے میں مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ بنیں تو کارکردگی اور عوامی خدمت کا معیار بہتر ہوا،عوام نے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور ستھرا پنجاب کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے سب سے بہترین کام قرار دیا۔
سروے کے مطابق تعلیم کے شعبے میں 15 فیصد، صحت میں 14، سٹرکوں اور عمارتوں کی تعمیر میں 11 اور ستھرا پنجاب میں 11 فیصد بہتری آئی ، روزگار اور صحت کے شعبے پر 13 فیصد جبکہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے 12 فیصد شہریوں نے فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دیدی
  • کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
  • مریم نواز نے مزدوروں کی اجرت کے سلسلے میں بڑا قدم اٹھا لیا
  • پنجاب میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبوں کی منظوری
  • مریم نواز کا پنجاب بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایک سالہ کارکردگی سے عوام کے دل جیت لیے
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا احسن اقدام ، صارفین میں رمضان پیکیج کے تحت 10 ہزار روپے کے چیک کی تقسیم شروع
  • لاہور ڈیولپمنٹ پلان میں شفافیت سے 16 ارب روپے کی بچت