لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں دکان پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
کراچی:
قائدآباد کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں دکان پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق جبکہ ان کے والد سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کرچی کے تھانہ قائد آباد کی حدود شیرپاؤ کالونی میں واقع ایک دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی ہونے والوں میں سے ایک نے دوران علاج دم توڑ گیا اور ان کی شناخت شخص قاری عبدالرحمان ولد گل رحمان سے ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے عبدالرحمان کی عمر 40 سال تھی جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے مقتول کے والد 65 سالہ گل رحمان اور 55 سالہ شاکر تاج کو جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد کا تعلق اہل سنت والجماعت سے ہے اور مقتول قاری عبد الرحمان مقامی عہدیدار تھے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹانک میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا
پولیس کے مطابق تاحال فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹانک کے علاقے اماخیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تاحال فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزمان تین افراد کو قتل کرکے موقع واردات سے فرار ہوگئے۔