کراچی: گھر میں آتشزدگی کا واقعہ گھر کے مالک کی خود سوزی کا نتیجہ نکلا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کراچی کے علاقے منظور کالونی کے گھر میں آتشزدگی کا واقعہ گھر کے مالک کی خود سوزی کا نتیجہ نکلا۔
بلوچ کالونی پولیس کے مطابق گھر کے مالک نے حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگائی جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا۔
ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو کے مطابق منظور کالونی میں عیدگاہ چوک پر گزشتہ روز گھر میں آگ لگنے سے 67 سالہ ظفر لئیق جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ 17 سالہ اعظم جھلس کر زخمی ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق حالات و واقعات کی جانچ پڑتال کے بعد پتہ چلا ہے کہ 67 سالہ ظفر نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر کیمیکل چھڑک کر مبینہ طور پر خود کو آگ لگائی۔
پولیس کے مطابق آتشزدگی کے دوران اسے بچانے کی کوشش میں اس کا سوتیلا بیٹا اعظم زخمی ہوا تھا۔
کراچی میں 12مختلف مقامات پر پانی کی لائنوں میں لیکجز موجود تھے جس سے یومیہ 1 کروڑ گیلن پانی ضائع ہو رہا تھا۔
پولیس کے مطابق متوفی نے 7 سال قبل بیوہ عورت سے شادی کی تھی، پہلے شوہر سے خاتون کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی بھی ساتھ ہی رہتے تھے۔
اہل خانہ نے بیان دیا ہے کہ ظفر لئیق چھوٹی موٹی انویسٹمنٹ کر کے گھر چلا رہا تھا لیکن کئی ماہ سے مالی حالات خراب ہوگئے تھے جس کی بنا پر گزشتہ 10 ماہ سے انہوں نے گھر کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا تھا اور پھر بجلی کا بل ایک لاکھ 75 ہزار روپے آگیا تھا۔
پولیس کے مطابق گھریلو حالات خراب ہونے کی وجہ سے راشن لانے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی، واقعے کے روز خاتون نے شوہر سے پکانے کے لیے سودا سلف لانے کا کہا تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور ظفر نے کمرہ بند کرلیا۔
پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد کمرے سے آگ محسوس ہوئی جس کے بعد دروازہ توڑ کر دیکھا تو ظفر جل چکا تھا۔
بیوہ خاتون کے مطابق سوتیلے باپ کو بچانے کے لیے 17 سالہ اعظم نے کوشش کی تو وہ زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید چھان بین جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس کے مطابق
پڑھیں:
شاہراہ فیصل واقعہ، ڈمپر ڈرائیور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا
شاہراہ فیصل پر پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار کر بھاگنے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز شارع فیصل پر پیش آنے والے ایک خطرناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کے کریک ڈاؤن پر ڈرائیور نے ڈمپر سمیت خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق شاہراہ فیصل پر پیش آنے والے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتِ حال کو قابو میں کیا اور ممکنہ نقصان سے شہریوں کو محفوظ رکھا۔
ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کے مؤثر کریک ڈاؤن کے نتیجے میں مذکورہ ڈرائیور نے ڈمپر سمیت خود کو قانون کے حوالے کر دیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
اعلامیے میں ٹریفک پولیس نے کراچی شہریوں سے گزارش کرتی ہے کہ وہ دورانِ ڈرائیونگ قوانین کی مکمل پاسداری کریں، تاکہ تمام شہری محفوظ رہیں۔
واضح رہے کہ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کی حوالگی کیلیے ایسوسی ایشن سے رابطہ کیا تھا جس پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ڈرائیور کی حوالگی کا وعدہ کیا اور پھر پیچھے ہٹ گئے تھے۔
ایسوسی ایشن کے پیچھے ہٹنے پر پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور درجنوں ڈمپروں کو چالان جبکہ دو درجن سے زائد کو ضبط کر کے ایک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا۔