Jang News:
2025-02-25@13:14:27 GMT

ساہیوال: شہریوں کا بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

ساہیوال: شہریوں کا بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج

—فائل فوٹو

ساہیوال میں ریلوے یارڈ کالونی کے رہائشی بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کے لیے باہر نکل آئے۔

پنجاب کے شہر ساہیوال کے علاقے ریلوے یارڈ کالونی میں مظاہرے کے دوران مظاہرین ٹرین کی پٹری پر لیٹ گئے۔

ریلوے حکام کے مطابق احتجاج کی وجہ سے کراچی ایکسپریس کو ساہیوال اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

کراچی، بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج

کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی پر شہری گھروں سے نکل آئے۔

حکام نے بتایا ہے کہ عدم ادائیگی پر 1 ہفتے سے اسٹیشن، تھانے اور ریلوے یارڈ کالونی کی بجلی بند ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہماری تنخواہوں سے بجلی بل کے پیسے ایڈوانس کاٹ لیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ علاقے میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے میپکو نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی عدم ادائیگی پر بجلی کاٹ دی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کی عدم فراہمی پر

پڑھیں:

ہیوی ٹریفک شاہراہ پاکستان سےنادرن بائی پاس پر منتقل کیا جائے: منعم ظفرخان کا ڈی آئی جی سے مطالبہ

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ سے ملاقات کی، ہیوی ٹریفک کے مقررہ اوقات ِ کار کے بر خلاف شہر میں داخلے، ڈمپرو ٹینکر کی ٹکر سمیت دیگر حادثات میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات اور بے ہنگم ٹریفک سے پیدا شدہ مسائل کے حوالے سے تبادلۂ خیال اور جماعت اسلامی کے موقف و مطالبات کا اعادہ کیا۔

منعم ظفر خان نے شہریوں کی اموات پر گہری تشویش و افسوس اور ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کو بہترکرنے پر زور دیا، جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امراء کراچی مسلم پرویز،راجہ عارف سلطان، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اورٹاؤن چیئر مین لیاقت آباد فراز حسیب شامل تھے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے ملاقات میں رواں سال صرف ڈیڑھ ماہ کے دوران ہوئے ٹریفک حادثات اور ان میں شہریوں کی اموات و زخمیوں کی تعداد کے بارے میں بتایا کہ اب تک 115اموات اور1500 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں اور ہیوی ٹریفک اپنے مقررکردہ اوقات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہر کی سڑکوں پر نظر آتا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت کے عدالتی حکم کے مطابق رات 11بجے سے صبح 6بجے تک مقررہ اوقا ت پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر بھر کی شاہراؤں پر بے ہنگم ٹریفک، ٹریفک جام کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنائی جائے اور ٹریفک پولیس اپنی ذمہ داری پوری کرے، ہیوی ٹریفک کو شاہراہ پاکستان سے منتقل کر کے نادرن بائی پاس پر لے جایا جائے اور وہاں سیکوریٹی اور لائٹنگ کا موثر انتظام کیا جائے، ٹول ٹیکس میں کمی اور لیاری ایکسپریس وے ٹول ٹیکس میں 100فیصد اضافہ واپس لیا جائے، ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کے لیے ٹاؤنز سے کوآر ڈی نیشن کی جائے۔

علاوہ ازیں ٹاؤن چیئر مین لیاقت آباد فراز حسیب نے ہیوی ٹریفک کے باعث شاہراہ ِ پاکستان بالخصوص لیاقت 10نمبر اور ڈاکخانے پر عموماً ٹریفک جام اور عام شہریوں، تاجروں و دوکانداروں کو درپیش مشکلات و پریشانیوں سے آگاہ کیا اور زور دیا کہ اس سے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

ملاقات میں ڈی آئی جی نے جماعت اسلامی کی تجاویز اور سفارشات کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کی ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے، ٹریفک نظام کو بہتر کرنے، ٹریفک قوانین کی پابندی یقینی بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور سب کے تعاون سے مل کر مسائل حل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شہدائے مقاومت حسن نصراللہ و ہاشم صفی الدین کی یاد میں انچولی کراچی میں تقریب
  • مظفرگڑھ: بجلی کی بندش کیخلاف انوکھا احتجاج، میپکو دفتر کے سامنے کچرا ڈال دیا گیا
  • کراچی، جہانگیر روڈ اور لائنز ایریا کے مکینوں کا پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج
  • کراچی میں پانی کا بحران سنگین شکل اختیارکرگیا
  • پاکستان ریلوے کا سرسید ایکسپریس بند کرنے کا اعلان
  • شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہمی کیلیے پنجاب حکومت کا بڑا اعلان
  • لیسکو نے موسم گرما میں بلا تعطل بجلی فراہمی کیلئے انتظامات  کو حتمی شکل دیدی
  • کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • ہیوی ٹریفک شاہراہ پاکستان سےنادرن بائی پاس پر منتقل کیا جائے: منعم ظفرخان کا ڈی آئی جی سے مطالبہ