ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا کوریئر کمپنی کا ملازم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور:
نشتر کالونی پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی 15 کال کرنے والے ملزم زوہیب کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نجی کوریئر کمپنی میں ملازم تھا اور کوریئر کیش جمع ہونے پر پیسوں کی لالچ میں جھوٹی واردات کا ڈرامہ رچایا۔
ملزم نے پولیس کو چکمہ دینے کی کوشش کی، تاہم تفتیش کے دوران زیادہ دیر سچ نہ چھپا سکا۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کی نشاندہی پر لیل گاؤں کے قریب درخت کے پاس چھپائی گئی 70 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او نشتر کالونی کے مطابق ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ جھوٹی 15 کالز کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: امیر بالاج قتل کیس میں مطلوب تیسرا ملزم بھی گرفتار
لاہور:پولیس نے امیر بالاج قتل کیس میں مطلوب تیسرے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اشتہاری ملزم بلاول کو عمان سے گرفتار کیا گیا اور لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ چوہنگ، لاہور میں مقدمہ درج تھا، ملزم گزشتہ سال بیرون ملک فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس کی مسلسل کوششوں کے بعد اسے عمان سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ امیر بالاج ٹیپو کو لاہور کے علاقے چوہنگ میں 18 فروری 2024 کو ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس کا الزام ان کے مخالف گینگ کے سربراہ طیفی بٹ اور ان کے بھائی گوگی بٹ پر تھا۔