چنیوٹ: گھر میں دھماکے سے آگ لگ گئی، 1 شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
چنیوٹ کی بھٹو کالونی میں واقع 1 گھر میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چنیوٹ کے فیصل آباد روڈ پر واقع بھٹو کالونی میں واقع 1 گھرمیں دھماکے سے آگ لگ گئی۔
حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کمرے میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔
امدادی ٹیم نے گھر میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گھر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گھر میں
پڑھیں:
گورنرخیبرپختونخوا کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، کن امور پر گفتگو ہوئی؟
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رات گئے اہم ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن میر جعفر و میر صادق کو صدارت سے ہٹانے پر یوم نجات منا رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعے کی رات مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی و سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ میں مولانا کی عمران خان سے اچانک ملاقات
گورنر خیبرپختونخوا کی مولانا فضل الرحمان سے اس ملاقات کو موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں اہم تصور کیا جارہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ملاقات مولانا فضل الرحمان