وفاقی محتسب کی ہدایت پر لیاقت کالونی میں منعقدہ کھلی کچہری
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر ) حیدرآباد میرپور خاص کے وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ریجنل سربراہ ایمبیسیڈر (ر) سید رضوان احمد نے کہاہے کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں۔ کسی قسم کی رشوت ستانی، یا عوام کو بیجا تنگ کرنے کا آڈیو/وڈیو ثبوت اکھٹا کر کے پیش کرنے سے بھی اس مسئلے کا تدارک ہو سکتا ہے۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر، لیاقت کالونی حیدرآباد میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہرڈیڈکشن سے پہلے حیسکو کو، رہائشی کو باہر بلا کر، چوری کا ثبوت دکھانا اور ثبوت اکھٹا کر کے حیسکو کے حکام بالا کو دکھا کر ان کی ڈیڈکشن سے پہلے اجازت لینا لازمی ہے۔ ایسا نہ کرناڈیڈکشن کو غیر قانونی، اور بد انتظامی کے زمرے میں لے آتا ہے۔ ایسی صورت میں کنزیومر کو پہلے حیسکو کے حکام بالا، اور نہ سننے پر وفاقی محتسب کے دفتر، چھٹی فلور، سٹیٹ لائف بلڈنگ، ٹھنڈی سڑک پر فوری تحریری شکایت کرنی چاہیے۔ایمبیسیڈر رضوان نے سوالات کے جواب دیتے بتایا کہ ناجائز ڈیڈکشن کو لازمی تحریری شکایت کے ذریعے ختم کرانا ہے بعض لوگوں نے کھلی کچہری میں شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان سے، بجلی کے حصول میں زوری زبردستی رشوت لی جاتی ہے اور اب ان کے غم و غصّے کی کوئی انتہا نہیں رہی اور اکثر جگہ، حیسکو کے لوگوں کے ساتھ پر تشدد واقعات بھی پیش آرہے ہیں۔اس موقع پر عوام کی ایک کثیر تعداد جمع ہو گئی اور حیسکو سے متعلق کئی قسم کے سوال کئے۔لوگوں نے حیسکو کے عملے کے فرائض سے غفلت برتنے، بجلی کے کنڈے پر، علاقے کے علاقے چلانے، قانون کے پابند لوگوں سے چوری شدہ بجلی کا بل ڈیڈکشن کی صورت میں بھروانا، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، افسران کا شکایت کنندگان سے نہ ملنا، بد اخلاقی کرنا، خراب میٹر وقت پر تبدیل نہ کرنا، خراب یا غیر موجود میٹر کے باوجود مہینے اور سالوں بل بھیجتے رہنے کی شکایات کیں۔کچہری میں وفاقی ادارے حیسکو سے متعلق شکایات چار سو چوالیس سے زائد شکایات درج کیں گئیں۔ اس موقع پر ایمبیسیڈر (ر) رضوان نے لوگوں کو بتایا کہ وفاقی محتسب کا دفتر عوام کو، ان مسائل میں بالکل مفت، کرپشن فری، اور فوری انصاف فراہم کر رہا ہے۔ انہوں پھر یاد دلایا کے حیسکو کی کسی بھی جائز شکایت، تحریری طور پر وفاقی محتسب اعلیٰ کی ویب سائٹ mohtasib.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وفاقی محتسب حیسکو کے
پڑھیں:
کراچی میں میچز کے دوران کون سی سڑکیں کھلی ہوں گے؟ پلان جاری
سہ ملکی سیریز اور چیمپئینز ٹرافی کے کراچی میں ہونیوالے میچز کیلئے کراچی پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی میں میچز 12 سے 14 فروری، 19 سے 21 فروری اور یکم مارچ کو کھیلےجائیں گے، میچز کے دنوں میں سر شاہ سلیمان روڈ ٹریفک کے لیےکھلا رہےگا۔
کارساز سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارک کرسکیں گے، کارساز سے آنے والے فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے کوچنگ سینٹر اور چائنا گراونڈ پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں: کیویز سے بدترین شکست! چیمپئینز ٹرافی سے قبل کیا آنکھ کُھلی
اسی طرح ملینیم سے آنے والے نیشنل کوچنگ سینٹر، چائنا گراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کریں گے، نیو ٹاؤن سے آنے والے بھی نیشنل کوچنگ سینٹر، چائناگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کرسکیں گے۔
ٹریفک پولیس نے میچ کے دنوں میں ہیوی ٹریفک کو سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر10 سے حسن اسکوائر ڈائیورٹ کردیا ہے جبکہ پیپلز چورنگی چورنگی سے آنے والی ہیوی ٹریفک یونیورسٹی روڈ جاسکےگی۔
مزید پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کیلیے تیار، افتتاح کل ہوگا
ٹریفک پلان کے مطابق کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم تا نیو ٹاؤن، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر سڑک ہیوی ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔
ٹریفک پلان کے مطابق گاڑیاں مختص پارکنگ مقامات پر ہی پارک کی جائیں گی۔