Express News:
2025-04-06@11:38:07 GMT

کراچی: مختلف علاقوں میں دو پھندا لگی لاشیں برآمد

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

کراچی کے علاقے ہجرت کالونی اور بلوچ کالونی میں گھروں سے نوعمر لڑکی اور نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاشیں ملیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سول لائن کے علاقے ہجرت کالونی ڈی ٹو ایریا گلی نمبر 12 کے قریب گھر نوعمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 15 سالہ ارم کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او سول لائن خان محمد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔متوفیہ گزشتہ چار ماہ سے بیمار تھی جسے جھٹکے پڑتے تھے اور اس کا پشاور میں بھی علاج معالجہ کرایا گیا تھا۔

متوفیہ کے اہلخانہ ایک ماہ قبل ہی واپس اپنے گھر آئے تھے جو کہ مکان کی دوسری منزل پر کرایے پر رہتے ہیں جبکہ ان کا آبائی تعلق کوہاٹ سے ہے۔

تاہم، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور اس حوالے سے مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

بلوچ کالونی کے علاقے منظور کالونی عوامی چوک کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ، جس کی اطلاع پر پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 23 سالہ رحیم کے نام سے کی گئی۔

بلوچ کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی معلوم ہواہے۔ تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا حتمی تعین کیا جا سکے گا۔

تاہم، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گلے میں پھندا پھندا لگی لاش

پڑھیں:

پشاور میں تھانہ انقلاب پر دہشت گردوں کی فائرنگ، تھانے کے شیشے ٹوٹ گئے

پشاور:

پشاور کے علاقے میں واقع تھانہ انقلاب پر رات گئے دہشت گردوں نے فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا، تاہم خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے پر اندھا دھند فائرنگ کی اور ایک دستی بم بھی پھینکا جس سے تھانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی جس کے باعث حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ تھانے کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور جلد انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سڑک پر کی گئی کھدائی سے مٹی میں دبی ہوئی شخص لاش برآمد
  • پشاور میں تھانہ انقلاب پر دہشت گردوں کی فائرنگ، تھانے کے شیشے ٹوٹ گئے
  • کورنگی میں زیر زمین گیس کے اخراج سے لگی آگ پر قابو پانے کیلیے مختلف تجاویز پر غور
  • کراچی میں سمندری ہوائیں بند؛ شدید گرمی کب تک رہے گی؟
  • کراچی: کورنگی کریک کے گڑھے میں آگ 7 روز بعد بھی نہ بجھی
  • کراچی: 3 زخمی ڈاکو گرفتار، شہریوں کو لوٹنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی: گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی
  • کراچی لے علاقے کورنگی کریک میں گیس پاکٹ دریافت