2025-03-24@12:31:56 GMT
تلاش کی گنتی: 3543
«سے کراچی»:
(نئی خبر)
جامعہ این ای ڈی میں مستقل وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں 15 روز کے اندر امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو کراچی کی جامعہ این ای ڈی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا۔ جامعہ این ای ڈی کے سینئر ترین پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی کی دوسری 4 برس کی مدت مکمل ہونے پر قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ وہ مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک اس عہدے پر فائز رہیں گے، ڈاکٹر سروش لودھی کی مدتِ ملازمت رواں ماہ 21 مارچ کو مکمل...
ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ نمبر تین پٹنی محلہ میں اسکول کے بچوں کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی، جس میں دیکھا گیا کہ کم عمر موٹر سائیکل سوار ملزمان گلی میں آئے، ملزمان نے اردگرد کا جائزہ لیا اور واپس مڑ گئے۔ ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مارچ 2025)کراچی ڈیفنس میں مصطفی عامر کو کیسے قتل کیا گیا،ملزم ارمغان سے کی گئی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان خیابان مومن میں ایک بنگلے میں کال سینٹر چلاتا تھا جہاں 30 سے 40 لوگ کام کرتے تھے،شیراز نامی شخص ملزم ارمغان کا بچپن کا دوست تھا۔ نیو ایئر نائٹ پر ارمغان نے اپنے بنگلے پر پارٹی رکھی تھی جس میں رات 12 سے 3 بجے تک شیراز بھی موجود تھا۔ پارٹی سے قبل زوما نامی خاتون بھی ارمغان کے بنگلے پر آئی مگر تلخ کلامی کے بعد وہ وہاں سے چلی گئی۔بنگلے میں شیر کے 3 بچے بھی غیر قانونی طور پر رکھے ہوئے تھے۔ملزم ارمغان کے بنگلے میں 30 سے...
کراچی: کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز کو دفعہ 164 کے اعترافی بیان کے لیے عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملزم شیراز کو اعترافی بیان کیلئے عدالت میں پیش کردیا گیا، ملزم شیراز دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کرائے گا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے ملزم کو سوچنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دے دیا اور کہا کہ یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے، آپ سوچ لیں۔ ملزم کا اعترافی بیان کچھ دیر میں ریکارڈ کیا جائے گا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے بوٹ بیسن پر بااثر شخص کا شہری پر تشدد کیس میں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو بوٹ بیسن پر بااثر شخص کا شہری پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔ 5 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان میں میں جلات خان، حسین نواز، علی جان، سجاد اور دیگر شامل ہیں۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ تفتیش مکمل ہوچکی ہے، لہذا انہیں جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے۔ جو لوگ گرفتار کیئے وہ وہاں موجود نہیں تھے، عدالت نے تمام ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ مقدمہ کا مرکزی ملزم شاہ زین مری مفرور ہے، ملزمان کیخلاف...
کراچی: شہر قائد میں گزشتہ کچھ روز سے رات میں خنکی بڑھنے سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ اگلے 3 دن کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی بھی سامنے آ گئی۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے بعد شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران موسم معتدل رہنے کا امکان ہے جب کہ آج بیشتر وقت معمول سے تیز ہوائیں چلنے چلنے کی توقع ہے۔ آئندہ 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ 17 سے19 اور زیادہ سے زیادہ 30 تا 32 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہواؤں کے علاوہ شمال مشرقی اور مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ دوسری...
—فائل فوٹو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2024ء کے امتحانات ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بیک وقت آج سے شروع ہو رہے ہیں۔اِن امتحانات کی ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر موجود ہے، جبکہ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات 3 مارچ سے 28 مارچ تک بلا تعطل جاری رہیں گے۔ شعبہ عربی، نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ماہرین کا اجلاس کراچی جامعہ کراچی کے شعبہ عربی کی سیمینار... علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 29 مارچ سے 2...
ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی نے شہری پر تشدد کے ملزم شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔ کراچی کے علاقہ بوٹ بیسن میں شاہ زین مری اور گارڈز کا شہری پر تشدد کے واقعہ میں ملزم شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ نے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیےکراچی: بوٹ بیسن میں گاڑی میں مسلح افراد کے تشدد کی وائرل ویڈیو کا معاملہ کیا ہے؟ ڈی آئی جی کے خط کے مطابق شاہ زین مری نے گارڈز کے ساتھ مل کر 19 فروری کو...
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے دو ماہ کے لیے بڑی پابندی لگادی اور پولیس کو دفعہ 144 کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے اختیارات دے دئیے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ضلع کیماڑی میں ملبہ پھینکنے اور مینگروز کے درخت کاٹنے پر پابندی لگا دی۔پابندی کا اطلاق دو ماہ کے لیے ہوگا ، پابندی 30 اپریل تک لگائی گئی ہے۔ضلع کیماڑی کے اسسٹنٹ کمشنر نے رپورٹ دی تھی کہ بعض قبضہ مافیا کیماڑی سب ڈویژن کی ساحلی پٹی پر ملبہ ڈال رہے ہیں اور مینگروو کے جنگلات کاٹ رہے ہیں۔اس عمل سے ماحولیاتی گندگی میں اضافہ اور ساحلی پٹی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہےاسسٹنٹ کمشنر نے ملبہ اور کچرا پھینکنے اور مینگروز...
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں شمال مغرب سے خنک ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔
شاہ زین مری—فائل فوٹو کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر شاہ زین مری اور گارڈز کے شہری پر تشدد کے واقعے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ضلع جنوبی اسد رضا نے شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا۔خط میں ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا ہے کہ شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا جائے، شاہ زین مری نے گارڈز کے ساتھ مل کر 19 فروری کو شہری پر تشدد کیا تھا۔ کراچی: شہری پر تشدد کرنیوالے شاہ زین مری کی تفصیلات حاصل کرلیں، پولیس کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری پر گارڈز کے ساتھ... ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ شاہ زین مری...
(احسن عباسی)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ سیرین ایئر کی پرواز ای آر811،کراچی سے دبئی ایئربلو کی پرواز پی اے 110 ،کراچی سے لاہورسیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آباد سیرین ا یئر کی پرواز ای آر 502،کراچی سےلاہور ا یئر بلو کی پرواز پی اے 408 چار گھنٹے لیٹ ہوگی۔ کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آباد ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 125،کراچی سے اسلام آباد ا یئر بلو کی پرواز 208 ،کراچی سے دمام پی آئی اے کی پرواز پی کے 241 ،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310کینسل کی...
سینئر وزیر شرجیل میمن تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں کے ایم سی نے پارکنگ کے معاہدے 30جون تک کیے تھے، مرتضیٰ وہاب کراچی میں پارکنگ مسئلے پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیانات کا تضاد واضح ہوگیا۔سینئر وزیر شرجیل میمن تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں، دوسری جانب مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں پارکنگ ختم کرنے کی بات کی ہے ۔کراچی میں پارکنگ مسئلے پر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ پارکنگ ختم کردیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے پارکنگ کا معاملہ...
کراچی: شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی کی حدود سے لاپتہ ہونے والی 8 سالہ بچی کو پولیس نے چند گھنٹوں میں بازیاب کر لیا۔ ترجمان ضلع وسطی پولیس کے مطابق بچی طاہرہ دختر منٹھار علی مسرت سینیما کابلی بازار سے مل گئی۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کے اہل خانہ نے افطار کے بعد رضویہ سوسائٹی پولیس کو بچی کے گمشدگی کی اطلاع دی تھی، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر بچی کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس کی موثر کارروائی کے نتیجے میں بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کر لیا گیا اور اس کے بعد بچی کو اس کی والدہ اور سگے بھائی عمر فاروق کے حوالے کر دیا گیا۔
یون نان سے کراچی بندرگاہ تک: ایک چھوٹے سے لائٹر نے کیسے چین۔ پاکستان تجارتی تعاون میں نیا جوش ڈالا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز کونمنگ (شِنہوا) جنوری 2025 کے اختتام پر 11 لاکھ 30 ہزار لائٹرز چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کی کاؤنٹی شی چھو سے روانہ ہوئے اور ننگ بو بندرگاہ کے راستے کراچی بندرگاہ پہنچے جو چین۔پاکستان اقتصادی و تجارتی تعاون میں ایک اور سنگ میل ہے۔ یہ کھیپ مقامی پیداوار پر مبنی برآمدی اداروں کے لئے ایک اہم پیشرفت ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کی گہرائی اور وسعت کی علامت ہے۔ شینگ جائی قصبے میں ننگ چھوان الیکٹرک ٹیکنالوجی (شی چھو) کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری ورکشاپ میں...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات سندھ، علی حسن زرداری نے سینٹرل جیل کراچی کا اچانک سرپرائز وزٹ کیا۔ اس دوران انہوں نے بچہ جیل اور وومن جیل کا بھی معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے جیل کے کچن کا معائنہ کیا اور قیدیوں کے لیے سحری کے تیار کردہ کھانے کو ٹیسٹ کیا۔ انہوں نے قیدیوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔ علی حسن زرداری نے قیدیوں کے لیے افطاری اور سحری میں خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیر نے جیل کے اسپتال کا بھی معائنہ کیا اور قیدی مریضوں کی عیادت کی۔ اس دوران انہوں نے علاج و...
کراچی: شہر قائد کے علاقے درخشاں میں پولیس کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایس ایچ او شاہد تاج پر عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خاتون حوریہ نے دعویٰ کیا کہ وہ 10 بجے کے قریب کلفٹن سے اپنی گاڑی میں گھر جا رہی تھی کہ پولیس نے اس کی گاڑی کو روکا اور پولیس کی گاڑی کو اس کے سامنے لگا دیا۔ حوریہ کے مطابق ایک شخص جو بلیک شلوار قمیض میں ملبوس تھا، گاڑی کے اندر گھس آیا اور بدتمیزی کرنے لگا۔ خاتون نے بتایا کہ اسی دوران ایس ایچ او شاہد تاج موجود تھے، اور ان کی موجودگی میں اُسے...
کراچی: ماہ رمضان کی پہلی سحری کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی سحر و افطار کے وقت بند رہی، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہریوں کو سحری کے وقت کھانا پکانے میں مشکلات پیش آئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملیر رفاع عام سوسائٹی، ناظم آباد، گلبہار اور رنچھوڑ لائن جیسے علاقوں میں گیس غائب تھی جس سے سحری کے اوقات میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، افطار سے قبل ایل پی جی کی دکانوں پر شہریوں کا رش لگا رہا ،گیس سے محروم علاقوں کے مکینوں نے بازار سے اشیاء خرید کر روزہ افطار کیا۔ ایس ایس جی سی نے رمضان میں رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس...
کراچی میں کچرے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے گروہ کے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے خلاف تین ایف آئی آر درج کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی ہدایت پر ضلع کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن تھانہ، کورنگی زون تھانہ، اور عوامی کالونی تھانہ کی حدود میں چھاپہ مارکر کچرے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے گروہ کے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تین ایف آئی آر درج کردی گئیں جبکہ نشاندہی پر مزید کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور کمپنی کے اہلکاروں کی نشاندہی پر علاقہ پولیس نے سیکشن 144 کے تحت قانونی کاروائی کی۔ اس گروہ نے...
کراچی میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے جہاں چور ڈرامائی انداز میں موبائل کی دکان سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں دو قیمتی کتے چوری ہونے کی انوکھی واردات میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کراچی کی گلشن اقبال موبائل مارکیٹ میں پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو کے مطابق ایک شخص نے جاتے جاتے آٹا زمین پر گرایا اور پھر دکاندار کو مدد کے لیے باہر بلایا۔ دکاندار اس شخص کی مدد کے لیے دکان سے باہر آیا تو دوسرا ملزم چپکے سے دکان میں داخل ہوا اور کاؤنٹر سے رقم چوری کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی...
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے کراچی میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ ماہ صیام کے پہلے روز ہی گیس کی بندش نے سوئی گیس کمپنی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، گیس کی عدم دستیابی نے سفید پوش گھرانوں کو بنا سحری روزہ رکھنے پر مجبور کردیا۔ اراکینِ قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نام پر توانائی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے عوام کو پریشان کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، باوجود اس کے ہر ماہ بلوں میں اربوں روپے کا اِضافہ بھی ہو جاتا ہے جس کی سنوائی کے لئے کوئی کارسرکار...
پپر پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہوگئی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے پپری پمپنگ اسٹیشن پر 3 بج کر 35 منٹ پر اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ مکمل طور پر بند ہوگئی تھی۔ بعد ازاں پپری پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 7 بج کر 35 منٹ پر بحال ہوئی جس کے بعد پپری سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو ٹوٹل 35 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوا...
اسلام ٹائمز: جے ڈی سی کے دستر خوان پر تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سحر و افطار کرتے ہیں، اہل سنت، اہل تشیع سب اپنے اپنے وقت پر روزہ رکھتے اور افطار کرتے اور انہیں انتہائی منظم اور بہترین طریقے سے گرما گرم کھانے پیش کئے جاتے ہیں۔ اس ماہ رمضان کے آغاز میں پہلی رمضان المبارک کی سحری میں گورنے سندھ کامران خان ٹیسوری بھی شریک ہوئے اور اپنے ہاتھوں سے شرکاء میں سحری تقسیم کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ماہ رمضان شروع ہوگیا ہے، رحمتوں اور برکتوں کے اس ماہ میں ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کار خیر میں حصہ لے کر برکتوں کے حصول میں اپنا حصہ ڈال سکے۔...
رمضان المبارک سے قبل سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے کراچی میں گیس کی فراہمی سے متعلق اوقات کار کا اعلان کیا گیا تھا، اس اعلان میں اس بات کو پیش نظر رکھا گیا تھا کہ سحر و افطار کے وقت گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مگر آج پہلے ورزے کو کراچی میں مختلف مقامات پر عین اس وقت گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی جو گھروں میں افطار کی تیاریاں جاری تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:رمضان میں ایس ایس جی سی صارفین کو کن اوقات میں گیس دستیاب ہوگی؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں لیاقت آباد بی ایریا، لیاقت آباد 4 نمبر، فیڈرل کیپٹل ایریا اور نارتھ ناظم آباد میں گیس کی عدم فراہمی کا شکایات شامنے آئی ہیں۔...
کراچی میں پارکنگ مسئلے پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیانات کا تضاد واضح ہوگیا۔سینئر وزیر شرجیل میمن تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں، دوسری جانب مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں پارکنگ ختم کرنے کی بات کی ہے۔کراچی میں پارکنگ مسئلے پر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ پارکنگ ختم کردیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے پارکنگ کا معاملہ سٹی کونسل میں لے جا کر اس کو ختم کردیں گے، کے ایم سی نے پارکنگ کے معاہدے 30 جون تک کیے تھے۔میئر کراچی نے یہ بھی کہا...
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آج سے بتدریج داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات کراچی پر نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں اور شہر میں ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہواوں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہورہی ہے، کل شہر میں دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر تک تجاوز کرسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے، تاہم کراچی میں بادل برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں جھگڑے کے دوران بھتیجے کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا چچا دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بی ون ایریا ناگوان ولیج میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے علاج کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی شخص کی شناخت 45 سالہ عبد الکامران کے نام سے ہوئی جو دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق کامران کو اُس کے بھتیجے نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا اور واقعے کے بعد ملزم رشید موقع سے اسلحے سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس نے لڑائی جھگڑے میں ملوث 3 ملزمان عمران، عارف اور...
رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں گراں فروشی کا بازار گرم ہوگیا، پھلوں کی قیمت ایک ہی روز میں دگنی ہوگئیں جبکہ اجناس، سبزیاں بھی من مانی قیمتوں پر فروخت ہونے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے روز سرکاری نرخ نامہ کا اطلاق کہیں نظر نہیں آیا، انتظامیہ نے نمائشی شکایتی مراکز قائم کیے ہیں تاہم شہریوں کو حسب روایت رمضان میں گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کی قیمت دگنی ہوگئی 60روپے کلو فروخت ہونے والا خربوزہ 150روپے کلو فروخت کیا گیا، 200روپے کلو بکنے والا چیکو 400روپے، 300روپے کلو فروخت ہونے والا سیب 450روپے پر آگیا۔ اسی طرح کیلے 100 روپے درجن سے بڑھ...
کراچی(نیوز ڈیسک) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے آٹے اور نان روٹی کے سرکاری نرخ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر آٹا ہول سیل 83 روپے جبکہ ریٹیل میں 87 روپے فی کلو مقرر کیا گیا، فائن آٹا ہول سیل 88 روپے جبکہ ریٹیل میں 92 روپے فی کلو مقرر ہے۔ چکی آٹا کے نرخ 100 روپے فی کلو مقرر ہے، مارکیٹ میں فائن آٹا 90 سے 100 روپے فی کلو پر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ چکی آٹا 110 سے 115 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کر دی گئی، 120 گرام...
کراچی میں تفریح گاہوں کی کمی اور اور معاشی مسائل کے سبب کم آمدنی والے طبقے سے تعلق رکھنے والے والدین اپنے بچوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں، تفریحی سہولیات میں کمی کے باعث بچوں کا بیشتر وقت موبائل فون دیکھنے میں صرف ہو رہا ہے۔ بچوں کی تفریح کا ایک بڑا ذریعہ سائیکلنگ ہے ۔ سائیکلوں کی قیمتوں میں گزشتہ دو برسوں میں 50 سے 70 فیصد تک اضافے کے باعث والدین کی اکثریت اپنے بچوں کو سائیکل دلانے کی استطاعت نہیں رکھتی ہے ۔ اکثر والدین پرانی سائیکلیں خرید کر اپنے بچوں کا شوق پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ایکسپریس نے بچوں کی تفریح کا ایک بڑا ذریعہ سائیکل کی قیمتوں میں...
خالد مقبول صدیقی بے بس سربراہ ، ایم کیو ایم کی کوئی حیثیت نہیں، سعید غنی saeed ghani WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ خالد مقبول بے بس سربراہ ہیں، ایم کیو ایم کی کوئی حیثیت نہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم پی ایس پی مافیا کے نرغے میں ہے، ان کے اپنے اختلافات ہیں، ایم کیو ایم نے جماعت اسلامی والا کام کیا ہے۔ بلدیاتی اداروں کو تباہ پرانے میئر نے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ کے ڈی اے سے 3 ارب روپے کا پلاٹ سندھ حکومت خرید رہی ہے، پیپلز پارٹی نے کام...
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس کے طور پر منانے کے لیے شہر بھر میں بھرپور عوامی بیداری کی مہم چلائی جائے گی تاکہ فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) کراچی ریجن کے زیر اہتمام ریجنل صدر سروش زیدی کی سربراہی میں المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں استقبالِ ماہِ مبارک رمضان اور عالمی یوم القدس کے حوالے سے یونٹ صدور کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل صدر کی جانب سے شہر بھر کے یونٹ مسئولین کو تاکید کی گئی کہ ماہِ رمضان کی مناسبت سے تربیتی پروگرامز کے اجراء کو تیز کیا جائے، تاکہ نوجوانوں...
ایک بیان میں رہنما ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی جانب سے سحری کے وقت گیس نہ ملنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جو انتہائی تشویشناک ہے، سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ ناقابلِ قبول ہے اور حکومت کو عوام کے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کی پہلی سحری کے وقت گیس کی عدم فراہمی پر گہری تشویش اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی جانب سے سحری کے وقت گیس...
کراچی کے مختلف علاقوں میں سحر کے اوقات کے ساتھ ساتھ افطار کے اوقات میں گیس کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ سوئی گیس ترجمان نے گیس بندش کی تردید کی ہے۔ کراچی کے علاقے گارڈن کے شہریوں کا کہنا ہے کہ گارڈن کے علاقے میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے گیس مکمل بند ہے، نہ سحری نہ ہی افطاری کے وقت گیس آتی ہے، سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں، کئی مرتبہ شکایت درج کروائی، کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔لیاقت آباد بی ایریا، لیاقت آباد چار نمبر، فیڈرل کیپٹل ایریا، نارتھ ناظم آباد میں بھی گیس بند ہونے کی شکایات ہیں۔ ناظم آباد کے مختلف علاقوں کے علاوہ پی آئی بی اور گلشن اقبال...
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں بشمول کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کارروائیاں کیں اور سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے ملیر میں مشترکہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کاررائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زبیو تمپ بلوچستان کا رہائشی ہے اور ملزم نے 2016ء میں بی آر اے کے کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے گروپ میں شمولیت ختیار کی۔ گرفتار ملزم نے 2016ء میں معسکرغزن...
ایس ایچ او شاہد تاج کے مطابق زخمی محمد فیاض آن لائن موٹرسائیکل بک کروا کر ڈیفنس آیا تھا، جہاں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفینس میں ٹریفک حادثے میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈیفنس فیز6 شاہین محفاظ کراسنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ راؤ محمد اخلاق اور زخمی کی شناخت 25 سالہ محمد وقاص کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی نوجوان ملیر کے...
کراچی: سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ملیر میں مشترکہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کاررائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زبیو تمپ بلوچستان کا رہائشی ہے اور ملزم نے 2016 میں بی آر اے کے کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے گروپ میں شمولیت ختیار کی۔ گرفتار ملزم نے 2016 میں معسکرغزن مکران بلوچستان سے 6ماہ کی عسکری تربیت حاصل کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں بشمول کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کارروائیاں...
کراچی میں ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے ایک اور شہری کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد گجر نالے کے قریب پیش آیا جہاں ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ٹکر مارنے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل افراد کی ٹرالر کو جلانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق رواں سال ہیوی ٹریفک سے جاں بحق رپورٹ افراد کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔
اسکرین گریب کراچی کی موبائل مارکیٹ میں ایک ملزم نے آٹے سے بھرا شاپر فرش پر گرایا جس کے بعد اس کے ساتھی نے قریبی دکان سے چند سیکنڈ میں واردات کر ڈالی۔ انسانی ہمدردی حاصل کر کے نوسر بازی کی یہ واردات گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر ممتاز موبائل مال میں گزشتہ صبح ہوئی تھی۔بعدازاں موبائل مارکیٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں نے تمام بھانڈا پھوڑ دیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکانوں کے درمیان ایک نوسر باز اچانک اپنا آٹے کا شاپر گرا دیتا ہے اور بیٹھ کر پریشانی کے عالم میں افسوس کرنے لگتا ہے جس کے بعد آس پاس کے دکاندار جمع ہو کر اس سے ہمدردی کرنے لگے، اسی دوران اس کے...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں بھتیجے کی فائرنگ سے زخمی چچا دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا کو زخمی کر دیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ بھتیجا فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔پولیس نے جھگڑے میں ملوث دیگر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش جاری ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری کے اوقات میں گیس غائب رہی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی سحری میں گیس بندش کی شکایات موصول ہوئیں۔ سوئی ناردرن نے دعویٰ کیا تھا کہ گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر لیے ہیں، سحر و افطار اور دوپہر کے وقت گیس بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔ سوئی سدرن نے بھی اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک میں سحری میں رات سے صبح 9 بجے تک گیس دستیاب ہوگی، دوپہر ساڑھے 3 سے رات 10 بجے تک گیس دستیاب ہوگی تاہم پہلے روزے کی سحری میں ہی گیس کی بلا تعطل فراہمی کے سوئی گیس حکام کے دعوے غلط ثابت ہوئے۔
کراچی میں تعینات مختلف قونصل خانوں کے مندوبین کی جانب سے رمضان کی مبارکباد کے پیغامات جاری کئے گئے ہیں۔ رمضان کا با برکت مہینہ شروع ہوگیا ہے، وہ مقدس مہینہ جسے پورے عالم اسلام کی طرح پاکستانی بھی نہایت عقیدت اور احترام سے مناتے ہیں۔ امریکی قونصل جنرل اسکاٹ اربم نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مہینہ عبادات کے ساتھ ساتھ بھائی چارہ بھی سکھاتا ہے۔ جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مہینہ ہمیں خود احتسابی سکھاتا ہے جس کی وجہ سے اس کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔ اسی طرح دیگر مندوبین نے اپنے پیغامات میں عالم اسلام اور پاکستانیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے...
ویب ڈیسک:تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی آٹھ پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 304،کراچی سے لاہور فلائی جناح کی پرقاز نائن پی 840 ،کراچی سے لاہور ایئربلو کی پرواز پی اے 402،کراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 370شامل ہیں۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش دوسری طرف کراچی سے اسلام آباد ایئربلو کی پرواز پی اے 208 ،کراچی سے اسلام آباد ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125 ،کراچی سے لاہورایئرسیال کی پرواز پی ایف 145منسوخ کی گئی ہیں۔
کراچی میں آج دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں آج درجۂ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں شمال مغرب سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے گارڈن میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔حکام نے کہا کہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔
حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبہ بھر کے شہریوں سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے والی کمپنیز اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کراچی کے شہری سے ایک نجی کمپنی کی جانب سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کی شکایت پر کیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت سندھ کے بیورو آف سپلائی پرائسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر شاہنواز کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری نے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کے خلاف ایک نجی کمپنی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا مگر کمپنی جواب دینے میں ناکامی رہی۔...
کراچی: گارڈن پولیس نے راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سٹی پولیس کے مطابق ملزم محمد علی کو تھانہ گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے اور نازیبا حرکات کرنے کے متعدد واقعات میں ملوث ہے۔ اس حوالے سے پولیس کو ملزم کے خلاف کئی شکایات بھی موصول ہوچکی تھیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
کراچی: شہر قائد میں ڈمپر اور ٹرالر کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، لیاقت آباد میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے ایک اور شخص کی جان چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق، یہ حادثہ لیاقت آباد چار نمبر، ارم بیکری کے قریب پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل سوار ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر تقریباً 55 سال بتائی جاتی ہے، تاہم اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ لاش کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرالر کو نذر آتش کرنے کی کوشش کی، تاہم...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد، گجر نالے کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے مزید ایک موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگیا۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، مشتعل افراد نے ڈمپر کو جلانے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حب ریور روڈ پر ڈمپر نے رکشے کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔رپورٹس کے مطابق رواں سال ہیوی ٹریفک سے جاں بحق افراد کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شخص ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن مفتی محمود چوک، گلی نمبر 2 بلاک سی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 35 سالہ حامد رضا ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔ ناظم آباد میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 40 سالہ خرم منیر نامی شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او امجد کیانی نے بتایا کہ واقعہ ناظم آباد 4 نمبر ہادی مارکیٹ...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپر حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ڈمپرزحادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کوایک ایک پلاٹ دوں گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ روزانہ پلاٹ کی قرعہ اندازی ہوگی، بلڈرز اسی دن اہل خانہ کو فائل حوالے کرے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گورنرہاؤس میں ماہ صیام کے پروگرام کواتحاد رمضان کا نام دیا گیا ہے، اتحاد رمضان آپس میں یگانگت، یکجہتی کا پیغام ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ نئی نسل منشیات کی لت میں مبتلا ہے، والدین اپنے بچوں پرکڑی نظررکھیں، 32 سے زائد منشیات کی اشکال میں اشیا موجود ہیں، اسکولوں...
کراچی: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، 1,856 گاڑیاں چالان، 88 ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا۔ مجموعی طور پر 3,132,020 روپے کے جرمانہ عائد کیا گیا، لاپرواہ اور غفلت برتنے والی ڈرائیونگ کے 192 کیسز ، بغیر روٹ پرمٹ کے چلنے والی 54 گاڑیاں پائی گئیں جبکہ 49 گاڑیوں کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ موجود نہیں تھا، روڈ چیکنگ کمیٹی نے 4,106 گاڑیوں کی جانچ کی، 195 گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔ 26 ڈرائیور بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلاتے پائے گئے 98 گاڑیوں کی حالت انتہائی خراب پائی گئی، کارروائیوں کے دوران 64 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ مسترد کر دیے گئے۔ سینئر وزیر...
کراچی(نیوز ڈیسک)میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) کے اشتراک سے دنیا کے سب سے بڑے نیو انرجی وہیکلز (این ای وی) بنانے والے ادارے بی وائی ڈی نے پاکستان میں گاڑیوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا، اور اس کا مقصد آپریشنز کے پہلے 48 گھنٹوں میں 100 گاڑیاں فراہم کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں صارفین کو جمعہ سے ان کی بی وائی ڈی گاڑیاں ملنا شروع ہوگئی ہیں، ایم ایم سی نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے اہم مقامات پر بی وائی ڈی کے شوروم اور سروس سینٹرز قائم کیے ہیں، این ای وی کی متوقع زیادہ طلب کو دیکھتے ہوئے بی وائی ڈی اور ایم ایم سی 2025 میں 15 مراکز...
صارفین کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس رمضان نیکیاں کمانے کیلئے آتا ہے، لیکن پاکستان میں اسے ناجائز کمائی کا مہینہ بنا دیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں، پھلوں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس رمضان نیکیاں کمانے کیلئے آتا ہے، لیکن پاکستان میں اسے ناجائز کمائی کا مہینہ بنا دیا جاتا ہے۔ یکم رمضان المبارک سے ایک روز قبل شہرِ قائد میں ہر سال کی رواں برس بھی رمضان المبارک کا آغاز مہنگائی کی نئی لہر سے ہوا اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 10 سے 50 فیصد تک اضافہ کر...
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری پر گارڈز کے ساتھ تشدد کرنیوالے شاہ زین مری سے متعلق تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ضلع جنوبی اسد رضا کا کہنا ہے کہ شاہ زین مری سے متعلق تفصیلات حاصل کی ہیں، وہ 19 فروری کو حب سے کراچی آیا تھا، اس کا روٹ پلان بھی حاصل کیا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم حب سے بوٹ بیسن پہنچا اور وہاں جھگڑا ہوا تھا، شاہ زین مری کے 5 گارڈز کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شاہ زین مری کے دوست کے گھر چھاپہ مارا گیا، دوست کے مطابق شاہ زین مری واقعے کے بعد...
کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔ کرچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ڈمپرزحادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کوایک ایک پلاٹ دوںگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی۔بلڈرز اسی دن اہل خانہ کوفائل حوالے کرے گا، کراچی۔اتحاد رمضان آپس میں یگانگت۔یکجہتی کا پیغام ہے، کراچی۔والدین اپنے بچوں پرکڑی نظررکھیں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ بتیس سے زائد منشیات کی اشکال میں اشیاء موجود ہیں، اسکولوں کے استاتذہ کا میڈیکل ٹیسٹ ہوناچاہیے، گورنرہاوس مین مشنیات کے خلاف سیل بنانے جارہاہوں، اب کوئی کسی کوبلیک میل نہیں کریگا۔
انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ پورا پاکستان فارم 47 کے لوگوں وجہ سے مسائل کا شکار ہے، پی ٹی آئی کراچی کو دوبارہ تاریکی میں نہیں جانے دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کراچی میں انصاف ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کی ہے۔ کراچی میں انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان خالد کا کہنا ہے کہ پورا پاکستان فارم 47 کے لوگوں وجہ سے مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹینکرز کے مسائل کی وجہ ہم سندھ حکومت کو سمجھتے ہیں۔ ارسلان خالد نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کو اس...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے آرام باغ میں واقع پریڈی تھانے پر دستی بم حملے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں ہی درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے تھے، ملزمان نے گزشتہ رات 12 بج کر 16 منٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ مولانا حامد الحق سے خودکش حملہ آور سیڑھیوں کے قریب ملا، اعضاء شناخت کیلئے نادرا روانہنوشہرہ میں گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کے خودکش حملہ آور کے اعضاء کے نمونے شناخت کے لیے نادرا کو بھیج دے گئے۔ پولیس کے...
ارسلان خالد— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کراچی میں انصاف ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کی ہے۔ کراچی میں انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان خالد کا کہنا ہے کہ پورا پاکستان فارم 47 کے لوگوں وجہ سے مسائل کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹینکرز کے مسائل کی وجہ ہم سندھ حکومت کو سمجھتے ہیں۔ کراچی: پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کا اپنے ہی رہنماؤں پر تشددپی ٹی آئی کی کراچی کی مقامی قیادت کی جانب سے اپنے ہی رہنماؤں پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بعد پارٹی کی جانب سے 3 سینئر رہنماؤں کو انتباہی نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔...
کراچی کے پریڈی تھانے پر ہینڈ گرنیڈ حملے کا مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، ایکسپلوسیو ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ گرنیڈ حملے میں 3 پولیس اہلکار ریاض، عامر اور ارشد زخمی ہوئے، پولیس موبائل میں علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ ایف آئی آر کے مطابق جائے وقوع سے سی ٹی ڈی، کرائم سین یونٹ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کیے، نامعلوم شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں کے حوصلے پست کرنےکے لیے گرنیڈ حملہ کیا۔ متن کے مطابق تھانے میں موجود کرائم سین یونٹ کی...
کراچی: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں، پھلوں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس رمضان نیکیاں کمانے کے لیے آتا ہے لیکن پاکستان میں اسے ناجائز کمائی کا مہینہ بنادیا جاتا ہے ۔ یکم رمضان المبارک سے ایک روز قبل ایکسپریس سروے رپورٹ کے مطابق شہرِ قائد میں ہر سال کی رواں برس بھی رمضان المبارک کا آغاز مہنگائی کی نئی لہر سے ہوا اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 10 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ۔ مارکیٹوں میں سبزی کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے...
— فائل فوٹو پی ٹی آئی کی کراچی کی مقامی قیادت کی جانب سے اپنے ہی رہنماؤں پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بعد پارٹی کی جانب سے 3 سینئر رہنماؤں کو انتباہی نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کراچی میں سینئر رہنما پر تشدد کے بعد جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان خالد نے 3 سینئر رہنماؤں کو وارننگ جاری کر دی۔ نوٹس کے مطابق سابق ایم این اے عطاء اللّٰہ نے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری غلام رسول پر حملہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ مزید رہنما بھی موجود تھے۔ PTI اور JUI مل جائے تو حکومت کو چیلنج کا سامنا ہوسکتا ہے، تجزیہ کار کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ...
کراچی: کسٹم نے یوسف گوٹھ پر چھاپے کے دوران تین کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیا برآمد کرلیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے گوداموں پر سچل رینجرز کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ کارروائیاں کیں۔ان کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کی گئیں۔ کلکٹر کسٹمز معین وانی کے مطابق چھاپے میں اسکمڈ ملک کے 1207بیگز، 4500کلو چھالیہ، 53 بیلز اجینو موتو، 3800کلو غیرملکی کپڑا، 157کلو غیرملکی کافی، 900کلو خشخاش، 900کلو خمیر اور 92 ٹائرز برآمد ہوئے۔ کلکٹر کسٹم کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اشیاء ضبط کرکے اے ایس او گودام منتقل کردیا گیا۔
کراچی: مقتول نوجوان مصطفیٰ عامر کے والدین نے سول سوسائٹی کے ہمراہ سی ویو کلاک ٹاور کے قریب احتجاج کیا۔ اس موقع پر سول سوسائٹی سمیت مقتول کے رشتے داروں اور اہلِ محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے گرفتار ملزمان ارمغان اور شیراز کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرین نے مقتول مغوی نوجوان کی تصاویر والے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مقتول مصطفیٰ عامر کی والدہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ارمغان اور شیراز میرے بیٹے کے قاتل ہیں، اس کیس کو بلاوجہ منشیات کے کیس سے جوڑا جا رہا ہے۔ قاتل...
کراچی: سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ کراچی کے حوالے سے بھی موسم کا حال جاری کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ کل سے ملک میں داخل ہوگا ، جس کے زیر اثر دیہی سندھ کے اضلاع قمبر شہداد کوٹ،جیکب آباد،کشمور،شکار پور،گھوٹکی،لاڑکانہ اور سکھرمیں 2 مارچ کی رات اور 3 مارچ کی صبح گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش و بونداباندی کا امکان ہے۔ دوسری جانب کراچی میں آج اور کل تیز دھوپ رہے گی جب کہ پیر کو کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ 3 روز کے دوران کراچی کا...
اسوا فاطمہ: پاکستان ریلویز کی جانب سے لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ قراقرم ایکسپریس، جو کہ پہلے سہ پہر 3 بجے لاہور سے روانہ ہوتی تھی، اب شام 7 بجے روانہ ہوگی۔مزید برآں، شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج قراقرم ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شام 6 بجے تک ریلوے اسٹیشن پہنچ جائیں تاکہ ان کی سفر کی روانگی میں کسی قسم کی مشکلات نہ ہوں۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
بلوچستان کے دارالخلافہ وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک ہے۔ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں مطلع صاف رہنے کا امکان دوسری جانب جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت...
کراچی میں سڑکوں پر دندناتے ڈمپر نے رکشے کو ٹکر دے ماری جس سے آج ایک اور شہری جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ حب ریور روڈ پر پیش آیا جہاں ڈمپر نے رکشے کو ٹکر ماری جس سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ کراچی: مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات، 3 شہری جاں بحقکراچی میں 3 مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 3 شہری جان سے گئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شاہ محمد کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔حادثے کے بعد ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا۔
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے صدر میں پریڈی تھانے پر نامعلوم ملزمان کریکر حملہ کرکے فرار ہوگئے، واقعہ میں 3 پولیس اہلکار زخمی اور ایک ہائی روف گاڑی کو نقصان پہنچا۔صدر کے علاقے میں پریڈی تھانے پر نامعلوم ملزمان نے کریکر سے حملہ کیا جس میں کانسٹیبل سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔واقعہ میں زخمی اہلکاروں ارشد، عامر اور ریاض کو پیروں اور چہرے پر زخم آئے ہیں جبکہ ایک ہائی روف کو بھی نقصان پہنچا۔ سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے، ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے بتایا کہ تھانے پر آر جی ڈی فائیو دستی بم سے حملہ کیا گیا۔دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاءلنجار نے واقعہ کا نوٹس لیتے...
انوشہ جعفری: نوشہرہ ،کوئٹہ اوراپر اوکرزئی میں دھماکوں کے بعد کراچی میں پریڈی تھانے کے دروازے پر کریکر دھماکا سے 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ گزشہ روز پاکستان کے تین شہروں میں دھماکوں میں کے بعد کراچی سے بھی افسوسناک خبر سامنے آگئی ،کراچی میں پریڈی تھانے کے دروازے پر کریکر دھماکا سے 3 اہلکار زخمی ہوگئی،چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز یاد رہے کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش دھماکے میں جے یو آئی (س) کے مرکزی رہنما اور مدرسے کے نائب مہتمم...
کراچی: ساؤتھ زون کے پریڈی تھانے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، واقعہ میں 3 پولیس اہلکار کریکر کے ٹکڑے اور چھرے لگنے سے زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے سے تھانے کے احاطے میں کھڑی ہائی روف وین اور کار کو نقصان پہنچا جبکہ دیواروں پر بھی کریکر پھٹنے کے نشانات پائے گئے ، واقعہ کے بعد تھانے کے گیٹ کو بند کر دیا گیا اور فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا جو رات گئے تک شواہد اور کریکر کے ٹکرے جمع کرنے میں مصروف تھے۔ کریکر حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 3 پولیس اہلکاروں...
کراچی: بلدیہ حب ریور روڈ پر کوئٹہ مولانا ہوٹل کے قریب ڈمپر اور چھ سیٹر رکشہ میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثے کا شکار رکشہ حب چوکی سے مشرف کالونی جا رہا تھا جس میں سات مسافر سوار تھے۔ حادثے میں 45 سالہ شاہ محمد ولد بھور محمد جاں بحق ہوگئے جو اپنے بیٹے کے ہمراہ کوئٹہ پشین سے کراچی آئے تھے۔ ان کا کراچی آنے کا مقصد بیٹے کی شادی کی تیاری کے لیے خریداری کرنا تھا۔ ایدھی حکام نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں دو افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک شخص کو معمولی زخم آئے ہیں۔ حادثے...
کراچی کے علاقے بلدیہ ہزارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ آفریدی کالونی ہزارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی قمر زمان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ جواد ولد اکرم کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے 2 موٹر سائیکلوں پر آنے والے ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا جسے...
کراچی: میری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ 25 کراچی میں ڈی بریف سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ 25 کا مقصد مختلف اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور ردعمل کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی مشق کرنا تھا۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف ( آپریشنز) وائس ایڈمرل راجا رب نواز نے بحری شعبے کے تمام قومی اسٹیک ہولڈرز کے مابین تعاون کے لیے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے کردار کوسراہا۔ انہوں نے قومی اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے محفوظ بحری ماحول کے لیے پاک بحریہ کے عزم اور فعال کردار...
کراچی پولیس کے سربراہ جاوید عالم اوڈھو نے ارمغان کیس میں پولیس کی نااہلی کا اعتراف کرلیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کی نااہلی ہے کہ ہمیں اس کام کا علم ہی نہیں ہوسکا، ہم نے اپنے افسران کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی ہے۔ ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمدتفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے، جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ارمغان اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، اس سے سب ہی لوگ خائف تھے، اس کیس میں وزیر اعلیٰ سے بھی بات...
کراچی فوڈ اسٹریٹ میں بااثر شخص کے ہاتھوں شہری پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔ ترجمان کراچی پولیس، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق کراچی بوٹ بیسن کے علاقے میں واقع فوڈ اسٹریٹ پر شاہ زین نامی شخص نے شہری پر اپنے گارڈز کے ہمراہ تشدد کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: نوجوان پر سرعام تشدد اور گالیوں کی بوچھار کرنیوالی خاتون کیخلاف مقدمہ درج شہری پر تشدد کا معاملہ سامنے آنے پر ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے کراچی ڈیفینس کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی گئی۔ Karachi should be clean from this kind of bloody wadera ka beta’s and other criminals...
کراچی: کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے مصطفیٰ اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے حوالے سے معلومات نہ ہونے پر پولیس کی نااہلی کا اعتراف کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو ارمغان کے کاموں کا علم نہیں ہو سکا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیفنس تھانے کی 10 پیٹرولنگ موبائلز میں جدید آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (ANPR) کیمروں کی تنصیب کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سی پی کے چیف مراد سونی سمیت پولیس افسران و دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے مطابق غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ارمغان...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا، جس کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ 6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں جبکہ...
پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں میٹرو کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد حارث موقع پر جاں بحق، جبکہ 18 سالہ احمد شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق میرپور خاص سے تھا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
ہوائی جہاز کے کرایوں میں کمی سے متعلق مشترکہ قرارداد پیش کر دی گئی۔ جمعہ کو قرارداد صوبائی وزیر صادق عمرانی نے بلوچستان اسمبلی میں پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ لوگ ہوائی جہاز پر سفر کرتے ہیں، لوگ مجبوری میں ہوائی جہاز کے ذریعے مریض کراچی لے کر جاتے ہیں۔ قرارداد کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی تمام ائیرلائنز نے کرایوں میں بےتحاشا اضافہ کر دیا ہے ائیرلائنز کا ایک سائیڈ کا کرایہ 70ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے صوبائی حکومت وفاق سےرجوع کر کے ایئرلائنز کے کرایوں میں کمی یقینی بنائے۔کوئٹہ سے کراچی اور اسلام آباد کے ایئر ٹکٹس میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔ ان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسپورٹس نے ای پاسپورٹس کے خواہش مند شہریوں کے لیے خوش خبری سنادی ہے۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا کہ ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے 2 نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے، جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی کراچی پہنچ گئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کے لیے ڈی جی پاسپورٹس جرمنی پہنچے اور ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پرنٹرز کی فیکٹری کا بھی دورہ کیا اور پرنٹرز کے تیکنیکی ماہرین سے بھی ملاقات کی۔مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ نئے پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، نئے پرنٹرز...
کراچی: شہر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں میٹرو کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد حارث ولد محمد سلیم موقع پر جاں بحق جبکہ 18 سالہ احمد ولد محمد اکبر شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق میرپور خاص سے...
چکوال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری 2025)موٹر وے ایم ٹو پر نیلہ دولہ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوکر گہرائی میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، موٹر وے پولیس کے مطابق بس کو حادثہ موٹروے نیلہ انٹر چینج کے قریب پیش آیا، مسافر بس کراچی سے سوات جارہی تھی جس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے سوات جانیوالی مسافر بس نیلہ دولہ کے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے جن میں سے 3 زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔مسافر بس موٹر وے ایم ٹو پر نیلہ...
— فائل فوٹو چکوال کے قریب موٹروے نیلہ انٹر چینج کے قریب بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں 18 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ چکوال: موٹروے پر حادثہ، 6 افراد جاں بحق چکوال کے قریب موٹروے پر گیس باوزر ڈیوائڈر توڑ کر مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس کراچی سے سوات جارہی تھی جس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں 19 فروری کو کار سوار مسلح افراد نے گاڑی کو ٹکر مارنے کے بعد اس میں سوار شہریوں کو تشدد بنایا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج گزشتہ رات سامنے آئی تھی۔ پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ 19 فروری کو رات 3 بجے پیش آیا تھا، زون جنوبی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں کار سوار شہریوں پر مسلح افراد کے تشدد کے بعد پولیس نے واقعے میں ملوث 2 مسلح افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعے کا مرکزی ملزی شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں کار سوار شہریوں...
علامہ مبشر حسن نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، مسلم مہدوی و ساتھیوں نے سوزو سلام پیش کیا، معروف خطیب اہل بیت علامہ سیّد حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔ بعد ازاں بین الاقوامی شہرت یافتہ انقلابی نوحہ خوّاں سیّد علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی اور بارگاہ امام زمانہ عج میں استغاثہ پیش کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی میں شہدائے مُقاومت کے ایصال ثواب کیلئے مجلس ترحیم سے علامہ حسن ظفر نقوی کا خطاب، علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی کراچی میں شہدائے مُقاومت کے ایصال ثواب کیلئے مجلس ترحیم سے علامہ حسن ظفر نقوی کا خطاب، علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی کراچی میں شہدائے مُقاومت کے ایصال...
چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی سے سوات جانے والی بس موٹروے نیلہ انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی ہے جس میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بس کو حادثہ موٹروے نیلہ انٹر چینج کے قریب پیش آیا، مسافر بس کراچی سے سوات جارہی تھی جس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دارالعلوم...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے کراچی میں کم میچز کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں کراچی ہونیوالے میچز کے دوران تماشائیوں کی کم حاضری اور ٹکٹس کی عدم فروخت کے باعث نقصان سے بچنے کیلئے پی سی بی نے کم میچز شیڈول رکھے۔ بیشتر فرنچائزز بھی رواں سال کراچی میں زیادہ پی ایس ایل میچز کھیلنے کے حق میں نہیں تھیں اور کوئٹہ کا ہوم گراؤنڈ بھی پی ایس ایل دسویں ایڈیشن میں کراچی سے منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا، کونسی ٹیم کب ٹکرائے گی؟ کوئٹہ کا ہوم گراؤنڈ پی ایس ایل دسویں ایڈیشن میں راولپنڈی اور لاہور ہوگا جبکہ کراچی کنگز کے میچز...
راولپنڈی: موٹر وے ایم ٹو پر نیلہ دولہ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہوکر گہرائی میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 8افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق کراچی سے سوات جانے والی مسافر بس میں 43 مسافر سوار تھے۔ مسافر بس موٹر وے ایم ٹو پر نیلہ دولہ کے قریب پہنچی تو ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کو عبور کرتی ہوئی گہرائی میں الٹ گئی جس کے باعث مسافر بس میں پھنس گئے۔ حادثے میں ایک بچی، ایک خاتون اور تین مرد مسافروں سمیت پانچ مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین شدید زخمیوں سمیت 18 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے قریبی اسپتالوں میں منتقل...
ویب ڈیسک: موٹروے ایم ٹو پر نیلہ دولہ کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے سوات جانیوالی مسافر بس نیلہ دولہ کے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے جن میں سے 3 زخمی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیو کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو چکوال شفٹ کردیا گیا ہے، احتیاطی تدابیر کیساتھ موقع کو محفوظ کرلیا گیا جبکہ بس کو کرین کی مدد سے سیدھا کرلیا گیا ہے۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز ریسکیو ذرائع کی جانب...
خیبر پختون خوا میں بارشوں کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختون خوا کے مطابق صوبے میں بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 10 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے 7 گھروں کو جزوی طور پر جبکہ 3 گھر مکمل متاثر ہوئے ہیں۔ تودہ گرنے سے شاہراہِ نیلم متاثر اٹھ مقام میں برفانی تودہ گرنے سے شاہراہِ نیلم شاردہ سے تاؤبٹ تک رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔ اڑنگ کیل، ہلمت، تاؤبٹ میں 3 فٹ جبکہ پہاڑوں پر 5 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے جس کے باعث ٹرانسمیشن لائنیں گر گئیں اور رات سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا...
کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مرکزی ملزم بلوچستان فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن کی حدود میں شہری پر تشدد کا واقعہ 19 فروری کی رات تین بجے پیش آیا، تشدد میں شہری شاہ زین مری ملوث نکلا جس کے چار سکیورٹی گارڈز گرفتار ہوئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار کلاشنکوف برآمد ہوئیں۔ ساؤتھ زون پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزم شاہ زین مری کوئٹہ فرار ہو گیا ہے ، تشدد میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،تشدد میں ملوث ملزمان کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور...
کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں 19 فروری کو مسلح افراد کے شہری پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔ ویڈیو میں مسلح افراد کو شہری پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق رات گئے 2 مقامات پر کارروائی کر کے 2 گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے 4 جدید ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ کراچی، مسلح افراد کا شہری پر تشدد، سی سی ٹی وی سامنے آگئیپولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے کچھ ملزمان کی شناخت اور گاڑی کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ اسد رضا کا کہنا ہے کہ...