چکوال: کراچی سے سوات جانیوالی بس کھائی میں گر گئی، 8 جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
چکوال کے قریب موٹروے نیلہ انٹر چینج کے قریب بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں 18 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
چکوال کے قریب موٹروے پر گیس باوزر ڈیوائڈر توڑ کر مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا۔
حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس کراچی سے سوات جارہی تھی جس میں تقریباً 50 مسافر سوار تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
کراچی کے علاقے کورنگی میں ٹریفک کے دو ٹریفک حادثات کے دوران دو افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی گودام چورنگی سوئی گیس آفس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا جس کا ڈرائیور موقع سے ٹریلر سمیت فرار ہوگیا۔
اس حوالے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا کورنگی سنگر چورنگی الحسن اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے جبکہ فوری طور متوفی شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ زخمی نوجوان 24 سالہ ناصر کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔