پارکنگ مسئلہ ، شرجیل میمن اور مرتضیٰ وہاب کے بیانات کا تضاد واضح
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
سینئر وزیر شرجیل میمن تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں
کے ایم سی نے پارکنگ کے معاہدے 30جون تک کیے تھے، مرتضیٰ وہاب
کراچی میں پارکنگ مسئلے پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیانات کا تضاد واضح ہوگیا۔سینئر وزیر شرجیل میمن تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں، دوسری جانب مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں پارکنگ ختم کرنے کی بات کی ہے ۔کراچی میں پارکنگ مسئلے پر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ پارکنگ ختم کردیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے پارکنگ کا معاملہ سٹی کونسل میں لے جا کر اس کو ختم کردیں گے ، کے ایم سی نے پارکنگ کے معاہدے 30جون تک کیے تھے ۔میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ معاہدے ختم کرنے کے قانونی تقاضے ہوتے ہیں، پہلے پارکنگ کا معاملہ سٹی کونسل میں لے جا کر اس کو ختم کردیں گے ۔یاد رہے کہ شرجیل میمن تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کرچکے تھے ، اس پر میئر کراچی نے کہا کہ سینئر صوبائی وزیر نے ڈبل، ٹرپل پارکنگ کیخلاف بات کی تھی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پارکنگ ختم کرنے شرجیل میمن کہا کہ
پڑھیں:
کراچی کے بہتر ہوتے حالات کو پھر خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے، سعید غنی
فوٹو: فائلوزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے بہتر ہوتے حالات کو پھر خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔
کراچی کے عباسی شہید اسپتال کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ یوسی چیئرمین عامر بھٹو ہمارے فعال کارکن تھے، حملہ آور عامر کے دفتر آئے اور بات چیت کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا۔
کراچی وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی...
انہوں نے کہا کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے، حکومت میں رہتے ہوئے یہ واقعات باعث تشویش ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈالمیا میں پچھلے دنوں ہمارے عہدیدار کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی تھی۔ یقین ہے کہ جلد اس واقعے میں ملوث بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔