خیبر پختون خوا: بارشوں سے تباہی، 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
خیبر پختون خوا میں بارشوں کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختون خوا کے مطابق صوبے میں بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 10 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے 7 گھروں کو جزوی طور پر جبکہ 3 گھر مکمل متاثر ہوئے ہیں۔
تودہ گرنے سے شاہراہِ نیلم متاثر
اٹھ مقام میں برفانی تودہ گرنے سے شاہراہِ نیلم شاردہ سے تاؤبٹ تک رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔
اڑنگ کیل، ہلمت، تاؤبٹ میں 3 فٹ جبکہ پہاڑوں پر 5 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے جس کے باعث ٹرانسمیشن لائنیں گر گئیں اور رات سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی سڑکوں اور بجلی کی بحالی کے لیے آپریشن شروع کیا جائے گا۔
وادیٔ نیلم سمیت بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری جاری ہے جبکہ زیریں علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے۔
مغربی سسٹم آج بلوچستان سے نکل جانےکا امکان
پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق آج شام تک مغربی موسمی سسٹم کے بلوچستان سے نکل جانے کا امکان ہے، صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برف باری تھم گئی، اس کے علاوہ شمالی بلوچستان میں سردی کی نئی لہر داخل ہو گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے پیش گوئی کی ہے کہ 2 مارچ سےمغربی ہواؤں کا نیا اسپیل بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
صوبائی کنٹرول روم کے مطابق 3 روز کے دوران آندھی اور بارش سے درجنوں گھروں کی دیواریں گر گئیں، اس کے علاوہ سینکڑوں سولر پلیٹس، بجلی کے کھمبوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے امکان ہے۔
گزشتہ رات کم سے کم درجۂ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے سمندری ہوائیں 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں آج صبح نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کراچی میں امکان ہے کا امکان
پڑھیں:
ملک بھر میں آج بھی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زائد رہنے کی پیشگوئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں آج بھی ہیٹ ویو اور درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زائد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور، پشاور، سرگودھا اور ملتان سمیت متعدد شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری یا زائد رہنے کا امکان ہے جبکہ سکھر، نواب شاہ، مٹھی، سبی اور تربت میں 45 ڈگری یا زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 9کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
جسٹس بابر ستار کا عبوری آرڈر قائم مقام چیف جسٹس کے ڈویژن بینچ سے معطل ہونے پر نیا تنازع سامنے آگیا
مزید :