صوبائی وزیر جیل خانہ جات کا سینٹرل جیل کراچی کا سرپرائز وزٹ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کراچی:
پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات سندھ، علی حسن زرداری نے سینٹرل جیل کراچی کا اچانک سرپرائز وزٹ کیا۔ اس دوران انہوں نے بچہ جیل اور وومن جیل کا بھی معائنہ کیا۔
صوبائی وزیر نے جیل کے کچن کا معائنہ کیا اور قیدیوں کے لیے سحری کے تیار کردہ کھانے کو ٹیسٹ کیا۔
انہوں نے قیدیوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں۔ علی حسن زرداری نے قیدیوں کے لیے افطاری اور سحری میں خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کیں۔
وزیر نے جیل کے اسپتال کا بھی معائنہ کیا اور قیدی مریضوں کی عیادت کی۔ اس دوران انہوں نے علاج و معالجے کی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
علی حسن زرداری نے کہا کہ وہ سندھ کے تمام جیلوں کا دورہ کریں گے اور قیدیوں کو قانون کے مطابق تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے گا اور قیدیوں کو انسان دوست ماحول فراہم کیا جائے گا، تاکہ وہ جیل کے اندر بہترین ہنر سیکھ سکیں۔ وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت کی ہدایات کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
ہریتھک روشن، فرحان اختر اور ابھے دیول کا سرپرائز، نیا پراجیکٹ سامنے آگیا
ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فلم "زندگی نہ ملے گی دوبارہ" (ZNMD) کے مرکزی اداکار ہریتھک روشن، فرحان اختر اور ابھے دیول ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئے، جس نے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا۔
ہفتے کے روز، تینوں اداکاروں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک ونٹیج کار کے ساتھ پوز دیتے دکھائی دیے، جو ZNMD کے یادگار مناظر کی یاد دلاتی ہے۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا: "یہ وقت تو لگا، لیکن آخرکار ہم نے یس کہہ دیا! #ZindagiKoYasBol"
رپورٹس کے مطابق، یہ تینوں اداکار ابوظہبی کے یاس آئی لینڈ کی برانڈ مہم کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، لیکن مداحوں کا کہنا ہے کہ شاید یہ ZNMD 2 کے اشارے ہو سکتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)
اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا، مداحوں نے خوشی اور حیرانی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا: "کیا واقعی ZNMD 2 آ رہی ہے؟" جبکہ دوسرے نے کہا: "یہ واقعی ہونے جا رہا ہے، انتظار نہیں ہو رہا!"
فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ 2011 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں ہریتھک، ابھے، فرحان، کترینہ کیف اور کلکی کوچلن نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ یہ فلم تین دوستوں کی کہانی تھی جو اسپین کے سفر کے دوران اپنی زندگی کی نئی حقیقتوں کو دریافت کرتے ہیں۔