2025-03-24@11:24:03 GMT
تلاش کی گنتی: 3538
«سے کراچی»:
(نئی خبر)
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے شہری مسائل کی رپورٹنگ کے لیے پورٹل بنانے کی ہدایت کر دی جبکہ روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے، عید کے موقع پر سہولت اور سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت بھی کر دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نکاسی آب، غیر قانونی تجاوزات، سڑکوں کی کٹائی، صفائی، سیکیورٹی اور...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے شہری مسائل کی رپورٹنگ کے لیے پورٹل بنانے کی ہدایت کر دی جبکہ روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے،وزیر اعلیٰ سندھ نے عید کے بعد تجاوزات کے خلاف کارروائی کی واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات کو ہر ممکن حد تک قابلِ رسائی بنانے کیلئے سافٹ انکروچمنٹ کو ہٹایا جائے ۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضی وہاب، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری بلدیات خالد حیدر...
کراچی: نیپا پل پر دو روز قبل شام کے وقت خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ سی سی ٹی وی میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار گاڑی غلط سمت سے پل پر چڑھ رہی ہوتی ہے کہ اسی دوران درست سمت سے موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرا جاتی ہے، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار پل سے گر جاتا ہے۔ پل سے گرنے کے فوراً بعد موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد، گاڑی کے ڈرائیور کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے گاڑی ڈرائیور کے خلاف عزیز...
لاہور (ویب ڈیسک) سکھر سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی اور ایک بوگی ڈی ریل ہوئی ۔ 24 نیوز کے مطابق ٹرین جیسے ہی روہڑی ریلوے سٹیشن پر پہنچی تو سات نمبر بوگی ٹریک سے اُتر گئی۔ بوگی کا فریم بھی بالکل الگ ہو گیا، بوگی اُترنے کے باعث ریلوے ٹریک بلاک ہوگیا۔ ریلوے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مزید :
شہر قائد میں ہمت و محنت کی ایسی انگنت کہانیاں بکھری ہوئی ہیں جو بہت سے لوگوں کے لیے مہمیز کا کام دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک کہانی اس نوجوان کی ہے جس کی ٹانگیں پولیو کی وجہ سے بے جان ہو چکی ہیں، مگر حیرانی کی بات یہ کہ وہ اپنی معذوری کو مجبوری بنائے بغیر رزق حلال کما رہا ہے، وہ بھی رکشا چلا کر جس کے لیے ٹانگیں بہت ضروری ہیں۔ اس نوجوان کا کہنا ہے کہ ماں باپ فوت ہوچکے ہیں، گھر میں تنہا رہتا ہوں اور زندگی گزارنے کے لیے اس شعبہ کا انتخاب کیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے یہ رکشا اپنے حساب سے بنایا ہے، اس کا کلچ اور گیر...
کراچی: شہر قائد میں خونی ہیوی ٹریفک کے ٹائروں تلے کچلے جانے والے شہریوں کی مجموعی تعداد کے حوالے چھیپا کے اعدادوشمار سامنے آ گئے ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی 80 دنوں میں شہر قائد میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق اب تک 63 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ چھیپا اعدادوشمار کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ٹریلر نے 22 افراد کی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ کراچی کی سڑکوں پر دندناتے تیز رفتار واٹر ٹینکرز کے ٹائر بھی معصوم شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے جنہوں نے 11 افراد کو ٹائروں تلے کچل دیا۔ چھیپا...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے عوامی انداز کو برقرار رکھتے ہوئے بیسویں سحری خداداد کالونی میں کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ کا خیرمقدم کیا۔ گورنر کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کسی نہ کسی ٹاؤن میں سحری کی تقریب میں شرکت کرتے ہیں اور آج لائنز ایریا سے سحریوں کا اختتام کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کارکنوں اور تنظیمی رہنماؤں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے اور یہ استقبال اگلے رمضان تک...
کراچی میں مختلف واقعات میں خونی ٹرک و ڈمپر کا نشانہ بن کر 2 موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگئے۔جوہر موٹر کے قریب سیمنٹ مکسر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، سانحہ کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے حادثے کا سبب بننے والے سیمنٹ مکسر ٹرک کو آگ لگادی۔دوسرا واقعہ لیاقت آباد 10 نمبر پر پیش آیا جہاں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا۔جاں بحق موٹرسائیکل سوار کی شناخت حیدر علی قریشی کےنام سے ہوئی ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو 4 سال حکومت ملی کام کرتے تو کراچی کا نقشہ بدل جاتا۔کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج گورنر ہاؤس آکر دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس عام آدمی کیلئے کھلا ہے، شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے مراعات لیتے ہیں لیکن قومی سلامتی کے معاملے پر میٹنگ بلائی گئی تو پی ٹی آئی نےبائیکاٹ کیا۔انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں، میری پارٹی کا تو وزیر اعظم بھی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر سندھ گورنمنٹ ہسپتال کے قریب 22 وہیلر ٹرالر کی ٹکر سے ایک بائیک سوار جاں بحق ہو گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 45 سالہ حیدر علی قریشی کو عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حیدر علی قریشی ولد نعیم اللہ قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے 22 وہیلر ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول اور ملزم جائیداد کی خرید و فروخت کا کام کرتے ہیں، دونوں کا تعلق ایک ہی برادری ایک ہی محلے میں رہتے ہیں ، پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے گل محمد گوٹھ نورانی ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ اکرم بروہی ولد محمد بخش کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او عمران خان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول پلاٹوں کی خرید و فروخت کا کاروبار وحید بروہی...
کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جس میں دو ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 42 سالہ نذیر احمد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ سولجر بازار 3 نمبر کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ شہزاد نامی شخص زخمی ہوگیا جس فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو ٹانگ پر گولی لگی تھی۔تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔...
گورنر ہاﺅس سندھ میں اتحاد رمضان کے تحت 19ویں افطار ڈنر میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہداینتا بن احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ پاک ملائیشیا اقتصادی شراکت داری نئے مواقع کی نوید ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملائیشیا سے سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں تعاون مزید فروغ پائے گا۔ اس موقع پر ملائشین قونصل جنرل نے کہا کہ پا ک ملائیشیا تعاون جاری رہے گا۔
ایف آئی اے نے معروف صحافی فرحان ملک کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران ریاست مخالف پروپیگنڈے کے تحت درج مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کو گرفتار کرلیا ۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کے خلاف کچھ عرصہ قبل انکوائری کا آغاز کیا گیا،جسے بعد ازاں مقدمے میں تبدیل کیا گیا۔ایف آئی اے نے آج فرحان ملک کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات سے متعلق بیان ریکارڈ کروانے سائبر کرائم سرکل کے دفتر پہنچے تھے۔ذرائع سائبر کرائم کے مطابق درج کردہ...
کراچی: کراچی کی مقامی عدالت نے سگی بیٹی سے متعدد بار جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے کے مقدمے میں سفاک درندے کو 25 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم شاہد کو 25 سال قید جبکہ 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے ملزم پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ متاثرہ خاتون نے عدالت میں اپنے بیان میں باپ کو ملزم قرار دیا جبکہ ملزم کیخلاف جرم ڈی این اے سے بھی ثابت ہوا۔ پراسیکیوٹر حنا ناز نے موقف دیا تھا کہ 2020 میں ملزم...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران ’ریاست مخالف پروپیگنڈے‘ کے تحت درج مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کے خلاف کچھ عرصہ قبل انکوائری کا آغاز کیا گیا،جسے بعد ازاں مقدمے میں تبدیل کیا گیا۔ ایف آئی اے نے آج فرحان ملک کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات سے متعلق بیان ریکارڈ کروانے سائبر کرائم سرکل کے دفتر پہنچے تھے۔ ذرائع سائبر کرائم کے مطابق درج کردہ مقدمے میں ریاست مخالف پروپیگنڈے کے علاوہ حالیہ پیکا ایکٹ کی شقیں بھی درج کی گئی ہیں۔...
ایف آئی اے کے ٹیم نے کراچی میں واقع ڈیجیٹل نیوز کے ایک ادارے ’رفتار‘ کے مالک اور سینیئرصحافی فرحان ملک کو گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ترامیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا ذرائع کے مطابق سینیئر صحافی اور سما ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو ایف آئی اے نے پیکا قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ فرحان ملک کے موبائل فونز بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔ دریں اثنا میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان ملک کے خلاف تقریباً 3 ماہ قبل انکوائری شروع کی گئی تھی۔ فرحان ملک پر الزام ہے کہ انہوں نے سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے اپنے تحفظات کے اظہار اور اقتدار چھوڑنے کی دھمکی پر حکومت ایکشن میں آگئی۔ ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سعودی عرب سے زوم کے ذریعے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے میٹنگ کی جس میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال ، مین الحق ، جاوید حنیف اور اظہار الحسن شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں اسلام آباد میں موجود متعلقہ ادارے کے افسران بھی شریک تھے جبکہ میٹنگ میں کراچی اور حیدرآباد کے ترقیاتی فنڈز اور جلد کام شروع کرنے پر بات چیت ہوئی۔ وزیر صحت مصطفیٰ کمال اسلام آباد سے زوم...
علامتی تصویر۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع وسطی کراچی کی عدالت نے بیٹی سے جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے کے کیس میں ملزم کو 25 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزم پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق 2020 میں ملزم نے اپنے گھر میں سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق بیٹی نے ماں کو سب واقعہ بتایا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، ملزم نے متعدد بار بیٹی کے ساتھ ریپ کیا۔ پراسیکیوٹر حنا ناز نے مزید کہا کہ چند ماہ بعد بیٹی نے ایک بچے کو جنم دیا، لڑکی نے ماں کو بتایا کہ یہ بچہ اُسکے باپ کا ہے تو اس نے اپنے شوہر کو...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ میں جوڈیشل افسران کی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں۔روز نامہ جنگ نے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج خالدحسین لغاری کا ٹنڈو محمد خان سے حیدر آباد تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج محمدعلی کا کراچی غربی سے شکار پور تبادلہ کیا گیا۔ محمد اسلم چانڈیو کا شکارپور سے کراچی غربی تبادلہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج کرم علی شاہ کو قمبر میں تعینات کر دیا گیا جبکہ سول جج محمد علی جروار کا کراچی وسطی سے میر واہ تبادلہ کر دیا گیا۔ سول جج شکیل مولانی کا میر واہ سے کندھ کوٹ کشمور جبکہ سول جج عادل عزیز سولنگی کا کراچی شرقی...
فوٹو: فائل کراچی میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس کا ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق 22 مارچ 21 رمضان المبارک کو مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوگی جبکہ اختتام مجلس کے بعد جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک عام ٹریفک کےلیے بند کردی جائے گی۔متبادل راستوں پر رہنمائی کےلیے ٹریفک پولیس کے اہلکار ہوں گے، جلوس نشتر پارک سے نمائش، ایم اے جناح روڈ، سی بریز سے صدر ایمپریس مارکیٹ پہنچے گا۔صدر ریگل سے گزرتا ہوا جلوس تبت سینٹر پر ایک بار پھر ایم اے جناح روڈ پر آئے گا جبکہ جلوس ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ سے کھارادر حسینیہ...
سندھ میں جوڈیشل افسران کی تقرریاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج خالدحسین لغاری کا ٹنڈو محمد خان سے حیدر آباد تبادلہ کیا گیا ہے جبک ایڈیشنل سیشن جج محمدعلی کا کراچی غربی سے شکار پور تبادلہ کیا گیا۔ محمد اسلم چانڈیو کا شکارپور سے کراچی غربی تبادلہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج کرم علی شاہ کو قمبر میں تعینات کر دیا گیا۔ جبکہ سول جج محمد علی جروار کا کراچی وسطی سے میر واہ تبادلہ کر دیا گیا۔ سول جج شکیل مولانی کا میر واہ سے کندھ کوٹ کشمور، جبکہ سول جج عادل عزیز سولنگی کا کراچی شرقی سے ملیر تبادلہ کر دیا گیا۔ سول جج محمد مزان بلیدی کا کشمور...
احسن اقبال متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی دھمکی پر وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی کام کروانے کی یقین دہانی کروادی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے آن لائن میٹنگ کی، احسن اقبال نے سعودی عرب سے ایم کیو ایم رہنماؤں سے آن لائن میٹنگ کی۔ ایم کیو ایم کی حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی، رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں۔ زوم میٹنگ میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، امین الحق، جاوید...
اسلام ٹائمز: دو روزہ کتب میلے میں طلباء و طالبات اور خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور رعائتی قیمت پر دستیاب کتابیں خریدیں۔ کتب میلے کے دوران بچوں کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمسن بچوں نے مختلف سرگرمیوں میں انتہائی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری ابن زہرا (س) انسٹیٹیوٹ کراچی کے زیر اہتمام 25واں سالانہ کتب میلہ بعنوان ’معرفت امام زمانہؑ‘ شہید حمید علی بھوجانی ہال سولجر بازار میں لگایا گیا۔ کتب میلے میں امامیہ پبلیشرز کی قرآن مجید، احادیث، نہج البلاغہ سمیت مختلف اسلامی موضوعات کی کتب ایک ہی جگہ پر 20 تا 50 فیصد رعایت کے ساتھ مناسب قیمت پر دستیاب رہیں، کتب میلے میں خانہ...
چیف سیکریٹری کو ہدایت دیتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ رمضان میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے، اب عید کی شاپنگ کے لیے لوگ مارکیٹس جائیں گے، لوگوں کو سہولت فراہم کریں، اسٹریٹ لائٹس، ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مسائل پر پورٹل بنوا لیا، مراد علی شاہ شہر کے مسائل پر غور اور فیصلہ کریں گے۔ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعلی سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلی مراد علی شاہ نے عید کے بعد سوفٹ انکروچمنٹ ہٹانے کی واضح ہدایت جاری کی ہے اور کراچی میں روڈ کٹنگ کو سینٹرلائز...
روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے، عید کے موقع پر سہولت اور سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت بھی کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے شہری مسائل کی رپورٹنگ کیلئے پورٹل بنانے کی ہدایت کر دی، جبکہ روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے، عید کے موقع پر سہولت اور سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت بھی کر دی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری بلدیات خالد...
ایم کیو ایم کا اظہار ناراضی، وفاقی حکومت نے رابطہ کرلیا، آج اہم میٹنگ ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)ایم کیو ایم کی جانب سے اظہار ناراضی کے بعد وفاقی حکومت نے پارٹی رہنماوں سے رابطہ کرلیا، جس کے بعد آج اہم میٹنگ ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی حکومت سے نارضی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال آج ایم کیو ایم کے وفد سے زوم کے ذریعے بات چیت کریں گے۔ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے جب کہ اسلام آباد میں 2 سیکرٹریز بھی موجود ہوں گے۔ واضح...
لاہور: محکمہ ریلویز نے کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپرس کو اچانک معطل کر دیا گیا۔ترجمان ریلویز کے مطابق مسافر حضرات کراچی کینٹ اور لاہور ریزرویشن آفس میں رابطہ کریں.مسافر حضرات کو شاہ حسین ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔محکمہ ریلویز نے کراچی ایکسپریس کو اچانک معطل کرنے کی وجہ نہیں بیان کی۔روزانہ ٹرینوں کے منسوخی سے روزہ دار مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک مسافر کا کہنا ہے کہ ٹرینیں منسوخ ہونے پر گھنٹوں انتظار کے بعد دوسری ٹرینوں میں بٹھایا جاتا ہے۔جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد بلوچستان سے ملک کے دوسرے صوبوں کیلیے ٹرین سروس 4 روز سے معطل ہے۔بولان ٹریک کی مرمت کے بعد چند روز میں ریلوے سروس...
کراچی: محمدی کالونی سے منشیات کے بڑے ڈیلر کو گرفتار کرکے 60 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ رینجرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے محمدی کالونی میں بدنام زمانہ منشیات فروش ماما یعقوب کے اڈے پر مشترکہ چھاپہ مار کارروائی میں ملزم عثمان غنی کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 60 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزم 2018ء سے منشیات فروشی میں ملوث ہے اور کراچی میں منشیات کا سپلائی کا بڑا ڈیلر ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر منشیات کے پی کے اور کوئٹہ سے مال بردار گاڑیوں اور فروٹ ٹرکوں کے ذریعے کراچی میں منگوا کر دیگر منشیات فروشوں کو سپلائی کرتا ہے،...
پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول جاری کر دیا، پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر نے تمام ڈی ایس افسران کو عید ٹرین انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق شیڈول کے تحت پہلی سپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی سے لاہور روانہ ہوگی، دوسری ٹرین کوئٹہ سے پشاور کے لیے 26 مارچ کو چلے گی، اسی طرح تیسری ٹرین لاہور سے کراچی 27 مارچ کو روانہ ہوگی جب کہ چوتھی ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ فیصل آباد سرگودھا 27 مارچ کو چلے گی اور پانچویں سپیشل ٹرین کراچی سے لاہور براستہ فیصل آباد، شیخوپورہ چلائی جائے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید...
— فائل فوٹو ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں کراچی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابقڈیفنس پولیس نے کراچی کے علاقے قیوم آباد چورنگی سے بین الاقوامی منشیات فروش گرفتار کر لیا۔ کراچی: 2 منشیات فروش گرفتار، ساتھی خاتون فرارکراچی پولیس نے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ملزم منشیات کراچی سے سعودی عرب، قطر، تھائی لینڈ، ملائیشیا لے جاتا تھا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔
کراچی: شہر قائد میں لاپتا 11 سالہ بچے کو 3 دن گزر گئے، پولیس تاحال تلاش کرنے میں ناکام ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9سے 11سالہ بچہ محمد زین لاپتا ہوا، جس کے اغوا کا مقدمہ ملیر کینٹ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق بچہ18مارچ کو گھر سے نکلا تھا، تاحال واپس نہیں آیا۔ دوسری جانب مقدمہ درج کرنے کے بعد بچے کو آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس مل کر تلاش کررہی ہے، تاہم تاحال بچے کا کوئی پتا نہیں چلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے گھر کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں۔ اطراف کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں رینجرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بدنام منشیات فروش ماما یعقوب کے اڈے پر مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزم عثمان غنی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 60 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ رینجرز سیکورٹی کانفرنس، کراچی میں عادی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مشترکہ آپریشن تیز کرنے پر اتفاقکراچی ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز کی زیر... ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2018ء سے منشیات فروشی میں ملوث ہے اور کراچی میں منشیات سپلائی کا بڑا...
— فائل فوٹو کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں کل درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔جامشورو اور ٹھٹہ میں آج کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
لاہور: پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی سے لاہور روانہ ہوگی، جب کہ دوسری ٹرین کوئٹہ سے پشاور کے لیے 26 مارچ کو چلے گی۔ اسی طرح تیسری ٹرین لاہور سے کراچی 27 مارچ کو روانہ ہوگی جب کہ چوتھی ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ فیصل آباد سرگودھا 27 مارچ کو چلے گی۔ علاوہ ازیں پانچویں اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور براستہ فیصل آباد، شیخوپورہ چلے گی۔ پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر نے تمام ڈی ایس افسران کو عید ٹرین انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
کراچی: شہر قائد کے صارفین کے لیے اچھی خبر ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں قیمت میں کمی کے لیے کے الیکٹرک کی جنوری 2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے جنوری کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 84 پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔
کراچی کے ساحل سمندر کے ساتھ پورٹ ٹرسٹ نے 7 ایکڑ زمین سے قبضہ چھڑا لیا، قبضہ سے چھڑائی گئی زمین کی مالیت تقریباً 60 ارب روپے ہے۔ کے پی ٹی اعلامیے کے مطابق آپریشن یونس آباد کے علاقے میں کیا گیا ہے جسکے بعد 7 ایکڑ زمین پر قائم غیر قانونی مکانات مسمار کر دیے گئے. کے پی ٹی کے مطابق محض 15 دن میں 60 ارب روپے کی 80 ایکڑ زمین واگزار کروائی گئی ہے. دوسری طرف قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرمین قادر پٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماہی گیروں کی پرانی بستیوں پر آپریشن ٹھیک نہیں ہے. قادر پٹیل نے کہا کہ لوگوں کو بے گھر کیے جانے کے سخت مخالف ہیں۔ Post...
ویب ڈیسک: کراچی کےلئے ماہ جنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونےکا امکان،نیپرا بجلی 4.84 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی کے الیکڑک کی درخواست پر کل سماعت کرے گی ۔ رپورٹ کےمطابق کراچی الیکٹرک( کے الیکٹرک ) نےجنوری2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے، کے الیکٹرک کی درخواست پر درج پر کئی گئی من عن کمی پر کے الیکٹرک صارفین کو4ارب69کروڑ50لاکھ روپے ریفنڈ ہوں گے۔ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم واضح رہے کہ نیپرا نے دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک کے لئے بجلی 3 روپے فی یونٹ سستی کی تھی۔دسمبر2024 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلز میں کیا...
اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ ٹول پلازہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کوسٹر میں تصادم ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ نیشنل ہائی وے لنک روڈ ٹول پلازہ کے قریب کوسٹر اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش اسٹیل ٹاؤن پولیس نے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچائی جسے بعدازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور تھا جس کی فوری شناخت نہیں ہو سکی جبکہ زخمی ڈرائیور 40 سالہ عمیر کوسٹر کا ڈرائیور ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محمود آباد عوامی چورک گلی نمبر 3 میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں 36 سالہ حنا زوجہ زاہد زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو نے بتایا ابتدائی طور پر واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔تاہم، فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا معلوم نہیں ہو سکا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے پورٹ قاسم چورنگی طارق ہوٹل کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 25 سالہ اختر حسین جبکہ بن قاسم کے...
کراچی: پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے 2 عید اسپیشل ٹرینیں جبکہ کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک ٹرین چلائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی، پہلی عید اسپیشل ٹرین دوپہر ایک بجےمسافروں کو لے کر روانہ ہوگی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائےگی جو مسافروں کولے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہوگی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ...
وزیراعظم شہباز شریف پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے انفرااسٹرکچر سے دلچسپی نہ رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا انفرااسٹرکچر وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام "جیو پاکستان" میں مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا کہ کراچی کے لیے بہت سا کام کیا ہے، بہت سا کام کرنا ابھی باقی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے وفاق سے کراچی کی ترقی کےلیے 100 ارب روپے مانگے اور کہا کہ وہ 100 ارب روپے شفافیت سے خرچ کریں گے، جیسے محسن نقوی کو پیسے دیے، مجھے بھی دیں۔ ریڈلائن بس سروس میں تاخیر پر میئر کراچی نے کہا کہ ٹیکنیکل ایشو ہے، جسے حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر...
فائل فوٹو۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع جنوبی کراچی کی عدالت میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس میں پولیس نے کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔ کیس میں ملوث ملزم ساحر حسن گرفتار جبکہ بازل عاشق کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔ ساحر حسن کو 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سےگرفتار کیا گیا۔ چالان کے مطابق ملزم ساحر سے 557 گرام منشیات برآمد ہوئیں جس کی مالیت 83 لاکھ 55 ہزار روپے ہے۔ چالان کے مطابق ملزم نے بتایا کہ بازل اور یحییٰ سے ویڈ منگوا کر لوگوں کو سپلائی کرتا تھا، ملزم بازل کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرکے گھر پر تلاش کیا مگر نہیں ملا۔ چالان کے مطابق ملزم ساحر کا موبائل فون پنجاب فارنزک لیب...
کراچی : ایم کیو ایم نے ایک بار پھر وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ دے دیا۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی امین الحق کا صحافیوں کے گفتگو ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں اپوزیشن بینچوں پہ بیٹھنے پر مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہ ہوئے، ہماری خواہش تھی کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں، حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ سندھ اور حیدرآباد کے پیکیج پر وعدہ کیا تھا، ڈیڑھ سال سے حکومت نے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا۔ امین الحق کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد...
میئر مرتضی وہاب کا صاف ستھرا کراچی منصوبہ افسر شاہی نے ناکام بناکر رکھ دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صاف ستھرا کراچی منصوبے کیلیے بلدیہ عظمی کراچی کا حال ہی میں وجود میں آنے والا محکمہ انفورسمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن چند روز میں ہی ناکامی کی تصویر بن کر رہ گیا،محکمے میں بھیجے گئے50 سے زائد ملازمین غائب ہیں جبکہ شہر میں سڑکوں، نالوں میں کچرا پھینکنے سمیت گندا پانی سڑکوں پر بہانے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع ہوتے ہی ختم ہوکر رہ گئیں۔ میئر کراچی کی شہر کی بہتری کیلئے کوششیں ناکام کرنے والے افسران کیخلاف شہرکے سنجیدہ حلقوں اور سینئر افسران نے کارروائی کی اپیل اور میونسپل ایکٹ کے تحت کارروائیاں تیز کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے...
کراچی: بلدیہ میں سروس اسٹیشن کے اندر شاگرد نے جھگڑے کے دوران استاد کو دھکا دے دیا جو آہنی گرل سے سر ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہو کر دم توڑ گئے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او بلدیہ عمران سعد نے بتایا کہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا اور مقتول کی شناخت 51 سالہ محمد جنید ظہور کے نام سے کی گئی جو کہ سروس اسٹیشن پر گاڑیاں دھونے کا کام کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت واقعہ پیش آیا جنید اور اس کے شاگرد محمد صالح کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی اور اس دوران محمد صالح نے مبینہ طور پر جنید کو دھکا دیا تو وہ زمین...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے کام میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے 12 ہزار امریکی ڈالرز سمیت دیگر نقدی برآمد کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کے دوران غیرملکی کرنسی برآمد کرکے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اورغیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے خلاف چھاپہ مارکارروائی کے دوران گرفتارملزمان کی شناخت نورالحق سومرواورعبد الرشید کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کوکارروائی کے دوران ملیر کینٹ سے گرفتار کیا گیا، چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان سے 12000 امریکی ڈالر ، 200 سعودی ریال اور20...
کراچی میں رمضان المبارک میں بھی شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہیں اور ماہ مقدس کے 18 دنوں میں اب تک 6 شہری اپنی جمع پونجی بچانے کی کوشش میں شہید ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فجر کی نماز ادا کرکے گھر جانے والا نوجوان جاں بحق گزشتہ برس کے عام دنوں اور خصوصاً رمضان کی طرح رواں سال بھی کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہریوں کی اموات کاسلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا اور ڈاکوؤں کی جانب سے گھروں کو اجاڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق بدھ کو رمضان میں چھٹا شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ تازہ واقعہ کورنگی نمبر 6 میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی...
کراچی: پولیس کی جانب سے مفت میں اشیا لینے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، رمضان المبارک میں پولیس افسر کی جانب سے مفت میں شربت کی بوتل لینے کے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس سے قبل شارع نور جہاں تھانے کے اہلکار کی پھل فروش سے مفت میں خربوزہ لینے کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تاہم مفت میں شربت کی بوتل لینے والے مددگار 15 کے پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایس ایس پی مددگار 15 عمران شوکت نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیا ہے جس میں...
مبلغین نے آئی ایس او کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے تنظیم سازی کے مزید بہتر طریقوں پر تجاویز پیش کیں اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی و فکری ترقی کے ذریعے نوجوانوں کی بہتر رہنمائی ممکن ہے اور اس حوالے سے مشترکہ کوششوں کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی کابینہ نے حوزہ علمیہ قم سے تشریف لائے مبلغین کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا۔ اس ملاقات میں آئی ایس او کے تربیتی امور، المہدی ادارہ تربیت کی فعالیت اور عالمی یوم القدس کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مبلغین نے...
اجلاس میں وزیر بلدیات کو کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سعید غنی نے ترقیاتی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں اور منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے پر زور دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید خالد حیدر شاہ، اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ بخش علی مہر، ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر مہر، اسپیشل سیکرٹری ٹیکنیکل غنی شیخ سمیت دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر بلدیات کو...
اجلاس سے خطاب میں میئر کراچی نے کہا کہ انتظامی فیصلے کرنا اور فنڈز کی فراہمی میرا کام ہے لیکن گراؤنڈ پر کام کرنا اور ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنا محکمہ انجینئرنگ کی ذمہ داری ہے، جو ٹھیکیدار ترقیاتی کام نہیں کرپا رہے ان کے ٹھیکے منسوخ کردیئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبے اپنے مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں، جو افسران کام نہیں کررہے ہیں انہیں ان کے عہدوں سے فارغ کردیا جائے، ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے، رواں مالی سال میں ڈھائی سو ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ انجینئرنگ کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے...
کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کے دوران غیرملکی کرنسی برآمد کرکے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت نورالحق سومرو اور عبد الرشید کے نام سے ہوئی، ملزمان کو کارروائی کے دوران ملیر کینٹ سے گرفتار کیا گیا۔ چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سے 12000 امریکی ڈالر، 200 سعودی ریال اور 20 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ ملزمان...
پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لئے سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے حوالے سے بتایا کہ پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لئے 26 مارچ کو چلائی جائے گی جو دوپہر 1 بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی۔ دوسری ٹرین کراچی سٹی سٹیشن سے راولپنڈی کے لئے 27 مارچ کو چلائی جائے گی۔یہ ٹرین مسافروں کو لے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہو گی۔ کراچی سے لاہور کے لئے تیسری عید سپیشل ٹرین کراچی کینٹ سٹیشن روانہ کی جائے گی جو رات 9 بجے 28 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لئے روانہ کی جائے گی۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالفطر موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلویز نے عید پر خصوصی ٹرین آپریشن کے لیے اقدامات مکمل کر لیے ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر کراچی سے لاہور کے لیے 2 عید اسپیشل ٹرینیں اور کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی۔ پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو دوپہر ایک بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی، دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر پورا ہفتہ چھٹیاں، تاریخوں کا...
کتب میلے میں خانہ فرہنگ ایران کراچی، العرفان پبلیکیشن، دارالثقلین پبلکیشنز، شہید مطہری فورم، طاہراز، محفوظ بک ایجنسی، الکساء فاؤنڈیشن، متاب پبلیکیشنز، ایلیا پبلیکیشنز، شہید فاؤنڈیشن، ادارہ تنزیل القرآن، خوجہ جماعت یوتھ، مؤسسہ امام باقرؑ، بَقِیَّہ بک بینک، افتا ویلفیئر سمیت دیگر پبلشرز و اداروں نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، ابن زہراءؑ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام بھوجانی ہال میں 25ویں سالانہ کتب میلے کا انعقاد کراچی، ابن زہراءؑ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام بھوجانی ہال میں 25ویں سالانہ کتب میلے کا انعقاد کراچی، ابن زہراءؑ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام بھوجانی ہال میں 25ویں سالانہ کتب میلے کا انعقاد کراچی، ابن زہراءؑ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام بھوجانی ہال میں 25ویں سالانہ کتب میلے کا انعقاد کراچی،...
سالانہ کتب میلے کے دوران ٹیم ’’دین اور ہم‘‘ کی جانب سے شرکاء خصوصاً نوجوان نسل کی رہنمائی کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا، اس موقع پر ماہر علماء کرام نے خاندانی مسائل، تلاوت و قرأت کی مہارت، سیاسی معاملات، ضروری مطالعہ کی کتابوں سمیت دیگر موضوعات سے متعلق رہنمائی فراہم کی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ابن زہرا (س) انسٹیٹیوٹ کراچی کے زیر اہتمام 25واں سالانہ کتب میلہ بعنوان ’معرفت امام زمانہؑ‘ شہید حمید علی بھوجانی ہال سولجر بازار میں لگایا گیا۔ کتب میلے میں امامیہ پبلیشرز کی قرآن مجید، احادیث، نہج البلاغہ سمیت مختلف اسلامی موضوعات کی کتب ایک ہی جگہ پر 20 تا 50 فیصد رعایت کے ساتھ مناسب قیمت پر دستیاب رہیں، کتب میلے میں خانہ...
---فائل فوٹو پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی جو دوپہر 1 بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی۔ وفاقی حکومت نے عید تعطیلات کا اعلان کر دیاوفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ دوسری ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائے گی۔یہ ٹرین مسافروں کو لے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہو گی۔کراچی سے لاہور کے لیے تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن روانہ کی جائے گی جو رات 9 بجے 28 مارچ کو کراچی...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے نلک بھر میں ٹول پلازوں کی صورتحال اور ناقص شاہراہوں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی اعجاز حسین جاکھرانی نے کہا کہ ملک کی شاہراہوں پر ٹول پلازوں کا کوئی موثر نظام موجود نہیں، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں، خاص طور پر نئے ٹول پلازوں پر صورتحال مزید خراب ہے۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن رمیش لال نے انکشاف کیا کہ ایک بیوروکریٹ جو ریلوے کے مقدمات کا سامنا کر رہا تھا، اسے ڈیپوٹیشن پر وزارت مواصلات میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ رکن کمیٹی نذیر احمد بگھیو نے کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب جاری تعمیراتی کام پر...
اسلام آباد: چیئرمین واپڈا نے کہا ہے کہ ’’کے فور‘‘ منصوبے پر 50 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، منصوبے کے تحت پانی کراچی پہنچا دیا جائے گا تاہم پانی کی تقسیم کا معاملہ الگ ہے جسے پورا کرنے کیلیے تین سال لگیں گے۔ سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی آبی وسا کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں اور مختلف دیگر امور پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری آبی وسائل کی قائمہ کمیٹی کو ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری آبی وسائل نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے 33 نئے منصوبے تجویز کیے گئے ہیں، یہ تمام منصوبے واٹر سیکٹر کے ہیں، رواں مالی سال 59 منصوبے پر کام جاری ہے، رواں...
کراچی: سندھ میں 2 ماہ کے دوران خسرے سے 17 بچے انتقال کر گئے۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بتایا گیا کہ 2 ماہ میں خسرے سے 1100 سے زائد بچے متاثر ہوئے جن میں سے 17 بچے اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ خسرہ کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں رواں برس کے 2 ماہ کے دوران 550 بچے خسرہ کا شکار ہوئے جبکہ خیرپور میں 10، ضلع شرقی میں 5، سکھر اور جیکب آباد میں ایک ایک بچہ انتقال کرگیا۔ Post Views: 1
— فائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں سمندری ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ جمعے سے کراچی کا درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی...
---فائل فوٹو کراچی والے ہو ہوشیار جائیں کیونکہ گرمی پوری شدت سے آنے کو تیار ہے، محکمۂ موسمیات نے جمعے سے کراچی میں درجۂ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کر دیا۔ کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکانماہرِ موسمیات جواد میمن نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں گرم موسم کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں درجۂ حرارت37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جمعے سے شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہو سکتی ہیں۔کراچی میں 25 مارچ سے درجۂ حرارت...
سعیداحمد: عید الفطر کے موقع پر ریلوے حکام نے مسافروں کی سہولت کے لیے 5 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے, ان ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 3عید سپیشل ٹرینیں لاہور اور کراچی کے مابین چلائی جائیں گی۔ایک ٹرین کوئٹہ سے پشاور جبکہ ایک ٹرین کراچی سے راولپنڈی کے مابین چلائی جائے گی۔کوئٹہ سے پشاور کی ٹرین سکیورٹی اداروں کی اجازت ملنے کے بعد آپریٹ کی جائے گی۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا پہلی عید سپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی سے لاہور کے مابین چلائی جائے گی۔دوسری عید سپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے کراچی کے مابین چلائی جائے گی۔تیسری عید سپیشل...
لاہور(نیوز ڈیسک)نیشنل ٹی20 کپ میں بابراعظم اور نسیم شاہ کی لاہور بلیوز کو کراچی کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑگیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ اور سابق کپتان بابراعظم نے فارم کے حصول کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کیا تاہم یہاں بھی دونوں انٹرنیشنل پلئیرز اپنی ٹیم کو جیت دلوانے میں ناکام رہے۔ بابراعظم اور نسیم شاہ دونوں کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے آرام دیا گیا تھا کیونکہ مسلسل ناقص فارم کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران دو اننگز میں 87 رنز بنانے والے بابر نے نیشنل ٹی20 کے اپنے دوسرے میچ میں لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 گیندوں پر محض 22 رنز بنائے۔دوسری جانب نسیم شاہ بھی...
کراچی: شہر قائد میں صبح سے شام تک شدید گرمی ہونا شروع ہو گئی جب کہ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے لیے درجہ حرارت سے متعلق بھی پیش گوئی جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔ اسی طرح آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 جب کہ کم سے کم19ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آج شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جو گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ 35.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہواتھا۔ کراچی میں آج 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی اور شمال مغربی...
کراچی (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رات گئے باغ ابنِ قاسم کا دورہ کیا اور وہاں کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے کے ایم سی اسپورٹس ارینا کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر پیڈل ٹینس بھی کھیلا اور اسپورٹس سہولتوں کا براہ راست تجربہ کیا۔ ان کے ہمراہ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے باغ ابنِ قاسم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے کراچی کے شہریوں کو بہتر تفریحی سہولتیں فراہم ہوں گی۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی پونے چھ نمبر کے قریب ایک میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کے دوران ہونے والی فائرنگ میں 24 سالہ صہیب ولد محمد جاوید جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے مطابق موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے میڈیکل اسٹور لوٹنے کی کوشش کی، جس پر اسٹور کے مالک صہیب نے مزاحمت کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے بے دردی سے فائرنگ کردی، جس سے صہیب کو کندھے پر گولی لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک کا استعمال کیا تھا اور رقم لوٹنے کے بعد وہ فرار ہو رہے تھے، واقعے کے بعد اطراف کے لوگوں نے شور مچایا، جس پر ملزمان نے بے...
اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، الزامات کی سیاست پر نہیں، کراچی کے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اور رہے گا، جماعت اسلامی کو کبھی عوام کے ووٹ سے کراچی کی میئر شپ نہیں ملی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت گہنور خان اسران نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کی سیاست کی بنیاد ہی الزامات اور جھوٹ پر مبنی ہے، پیپلز پارٹی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ اپنے بیان میں گہنور خان اسران نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزامات لگانے والے حافظ نعیم الرحمن ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے بینرز...
اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ اگر مافیاز کو کنٹرول نا کیا گیا تو عوام پرچم میں لگے ڈنڈے کا استعمال کریں گے، اگر عوام نے ظلم کے خلاف سر پر کفن باندھ لیا تو کیا ہوگا، حالات اس طرف نا دھکیلیں کہ عوام میرے کنٹرول میں نا رہے، وفاق پاکستان میں تمام قومیتوں کا اتحاد ہوتا ہے، وفاق صرف پنجاب تک نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے تحریک شروع کررہے ہیں، اس تحریک کی پہچان سفید کپڑا ہے، ہر شہری اپنے گھر اور گاڑی پر سفید پرچم لہرائے، 12 اپریل کو کراچی میں...
کراچی کےعلاقے نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر 3 الحمید اسکول کے قریب نالے سے نامعلوم شخص کی دو دن پرانی لاش ملی جو نالے میں پانی سے ساتھ جمع ہونے والے کچرے میں پھنسی ہوئی دکھائی دی تھی۔ اطلاع ملتے ہی ایدھی کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش نالے سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ تاہم، خواجہ اجمیر نگری واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں دو منزلہ مکان کی چھت سے گرنے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 6 بی انار کلی بینگلوز کے قریب گھر کی چھت سے گر کر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔تاہم، سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے مضروب کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ عارف کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ مکان کی دوسری منزل پر سولر پلیٹ لگانے کے دوران منگل کی شام بلندی سے گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا...
علامہ سید سجاد شبیر رضوی اور مولانا طاہر حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں چاہیئے کہ سیرت امام حسن مجتبی علیہ السلام پر عمل پیرا ہوں، عالم اسلام کو چاہیئے کہ وہ متحد ہوکر عالمی سامراج امریکہ و اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور القدس کی آزادی کی جدوجہد میں حماس، حزب اللہ، انصاراللہ و ایران کا ساتھ دے تاکہ دنیا سے امریکہ، اسرائیل اور عالمی سامراجی قوتوں کا خاتمہ ممکن ہو۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے تحت کراچی میں جشن ولادت باسعادت امام حسن مجتبیؑ و دعوت افطار کا انعقاد دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے تحت کراچی میں جشن ولادت...
کراچی انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈیزیز اینڈ ری ہیبلیٹیشن (کے آئی این ڈی آر) معذور افراد اور جسمانی چیلنجز کے لیے جامع اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال پیش کرنے کے لیے سال رواں کے وسط تک آپریشنل ہوجائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداران کا دورہِ سندھ، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے خصوصی بریفنگ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ (ایچ ایچ آر ڈی) کی ایک اہم کاوش سی ای این ڈی آر نے اعصابی دیکھ بھال اور بحالی کی خدمات کو از سر نو ترتیب دینے کی تیاری کرلی ہے۔اس سلسلے میں کوئٹہ ٹاؤن اسکیم 33 میں ایم نائن موٹروے ایسٹ کے ساتھ واقع اس جدید ترین سہولت کا پہلا مرحلہ یکم اپریل...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے اہم مسائل کے حل کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کا اعلان تفصیلی مشاورت کے بعد شیڈول کے مطابق اپنے دورہ کراچی میں کریں گے، اس ترقیاتی پیکیج کا حجم 10 ارب سے 50 ارب روپے تک یا اس سے زائد ہوسکتا ہے۔ وفاقی حکومت کے اہم حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کی قیادت اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو گذشتہ ملاقاتوں میں کراچی کے مسائل پر تفصیلی آگاہ کیا تھا اور وزیراعظم سے شہر قائد کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے پر زور دیا تھا۔ بیٹے نے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے اہم مسائل کے حل کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کا اعلان تفصیلی مشاورت کے بعد شیڈول کے مطابق اپنے دورہ کراچی میں کریں گے، اس ترقیاتی پیکیج کا حجم 10 ارب سے 50 ارب روپے تک یا اس سے زائد ہوسکتا ہے۔ وفاقی حکومت کے اہم حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کی قیادت اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو گذشتہ ملاقاتوں میں کراچی کے مسائل پر تفصیلی آگاہ کیا تھا اور وزیراعظم سے شہر قائد کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے پر زور دیا تھا۔ وزیراعظم نے کراچی کے لیے خصوصی...
کراچی: گلبہار حاجی مرید گوٹھ میں ایک گھر میں چوری کے دوران مزاحمت کرتے ہوئے شور مچانے پر ڈکیتوں نے تیز دھار آلے کے وار سے دادی اور پوتے کو شدید زخمی کر دیا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کراچی کے علاقے گلبہار میں مزاحمت پر تیز دھار آلے کے وار سے دادی اور پوتا زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او گلبہار ہدایت اللہ نے بتایا ایک ملزم چوری کی نیت سے حاجی مرید گوٹھ خاموش کالونی میں واقع ایک گھر میں داخل ہوا تھا کہ اہل خانہ نے شور مچا دیا جس پر ملزم نے تیز دھار آلے کے وار سے 90 سالہ دادی...
کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے اہم مسائل کے حل کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کا اعلان تفصیلی مشاورت کے بعد شیڈول کے مطابق اپنے دورہ کراچی میں کریں گے، اس ترقیاتی پیکیج کا حجم 10 ارب سے 50 ارب روپے تک یا اس سے زائد ہوسکتا ہے۔ وفاقی حکومت کے اہم حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کی قیادت اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو گذشتہ ملاقاتوں میں کراچی کے مسائل پر تفصیلی آگاہ کیا تھا اور وزیراعظم سے شہر قائد کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے پر زور دیا تھا۔ وزیراعظم نے کراچی کے...
افطار کے شرکاء نے حجت الاسلام و المسلمین مولانا مرزا یوسف کی نیابت میں نماز مغربین ادا کی۔ افطار کے شرکا سے حجت الاسلام و المسلمین مولانا نقی ہاشمی نے خطاب کیا، پروگرام کے اختتام میں صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، کراچی ریجن سروش زیدی نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو آئی ایس او کراچی کے تحت دعوت افطار و جشن ولادت امام حسن علیہ السلام کا انعقاد، مولانا نقی ہاشمی اور مولانا مرزا یوسف حسین کا خطاب آئی ایس او کراچی کے تحت دعوت افطار و جشن ولادت امام حسن علیہ السلام کا انعقاد، مولانا نقی ہاشمی اور مولانا مرزا یوسف حسین کا خطاب آئی ایس او کراچی کے تحت دعوت افطار و...
سی ٹی ڈی نے مزید انکشاف کیا کہ ملزم نے ایک پرچی پر ”Karachi Coming Soon“ لکھ کر بھی وائرل کیا تھا۔ اس کے علاوہ ملزم کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کی چاکنگ میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی انٹیلیجنس وِنگ نے کراچی میں تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کے ایک اہم کارکن خلیل الرحمان کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق نور ولی گروپ سے ہے اور وہ افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کر چکا ہے۔ ملزم نے گزشتہ سال دسمبر میں مزارِ قائد سمیت کراچی کے مختلف علاقوں کی ویڈیوز بنا کر...
شہر قائد کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے.ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔شہر قائد میں آج رات درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے۔کراچی میں اس وقت 25کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے.شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا. تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
مقتول امیر احمد اپنی بیوی اور 4 ماہ کی بچی کا واحد کفیل تھا، ایک ماہ قبل ہی سیکورٹی کمپنی میں ملازمت اختیار کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی میں تاجر سے 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی چار نمبر میں پیر کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ امیر احمد 24 گھنٹے سے زائد زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دوران علاج چل بسا۔ مقتول کے ورثا نے پولیس کارروائی کے بعد سرد خانے سے لاش وصول کی اور آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوگئے۔ غم سے...
---فائل فوٹو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان نے کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اعترافِ جرم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔عدالت نے صحافی پر حملے کے مقدمے میں بھی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔وکیلِ صفائی کی استدعا پر ملزم کے والدین کو کمرۂ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی۔ مصطفیٰ قتل کیس، سائبر کرائم کراچی کی تحقیقاتی رپورٹ اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز کو موصول کراچی سائبر کرائم کراچی کی تحقیقاتی ٹیم جو مصطفی... دورانِ سماعت ملزم کے والد...
کراچی(نیوز ڈیسک)نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت آگئی اسٹیٹ بینک کی عیدالفطر پرکمرشل بینکوں کونئےبینک نوٹ جاری کرنےکی ہدایت، کمرشل بینکوں کی17 ہزار برانچز کو 27ارب روپے کے نئے نوٹ فراہم کئےہیں، کمرشل بینکوں کی17ہزاربرانچ عوام تک نئے کرنسی نوٹ فراہم کریں گی،بینکس اے ٹی ایم پر عوام کو بلا تعطل معیار ی اور صاف نوٹ جاری کریں گی، نئے نوٹوں کی فراہمی کیلئےکیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں، ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے سے زائد کے ٹیکسز اور مارجن وصول کیے جانے کا انکشاف
اسلام ٹائمز: بعد افطار ایم ڈبلیو ایم کی شہدائے راہ مقاومت کانفرنس سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی و خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے مقامی لان میں دعوت افطار و شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی، اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی و خطاب کیا۔ کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز، ایم کیو ایم کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما سرباز عبدالرب درانی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ظفر اقبال، مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ثقلین...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں سفاک شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون رابعہ بی بی 40 فیصد جھلس چکی ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم وقاص اپنی بیوی رابعہ پر تشدد کرتا تھا اور دوسری خواتین سے دوستی رکھتا تھا جب رابعہ نے اسے منع کیا تو وقاص نے طیش میں آ کر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ شادی کی سالگرہ منانے کا بہانہ، شوہر نے بیوی کوہوٹل لاکر قتل کردیا کراچیشادی کی سالگرہ منانے کے بہانے شوہر نے بیوی... واقعے کا مقدمہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم وقاص کو عظیم پورہ کے علاقے...
کراچی: دوسری خواتین سے بات کرنے سے روکنے پر سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا۔ شہر قائد میں سفاک شوہر نے دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کرنے پر اپنی بیوی کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے مہران ٹاؤن میں سفاک شوہر نے بیوی کوتشدد کے بعد پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔ آگ سے رابعہ نامی خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔ طبی ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون 40 فیصد جھلس چکی ہے جب...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ روز ڈاکوؤں نے پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے 25 لاکھ روپے لوٹ لیے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزپولٹری کا کاروبار کرنے والا شہری بینک میں رقم جمع کرانے کے لیے نکلا تھا، کورنگی نمبر 6 میں بڑے ہتھیاروں سے لیس ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے کار میں موجود سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔ کراچی: سائٹ ایریا میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، غیر ملکی شہری زخمیکراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ملازم زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 25 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے جبکہ سیکیورٹی گارڈ سر میں گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا جو...
دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کیوں کیا؟ کراچی میں ظالم شوہر نے بیوی کو جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں شوہر نے پیٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی، متاثرہ خاتون رابعہ بی بی 40 فیصد جھلس گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، واردات کے بعدملزم کوعظیم پورہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم وقاص نے رابعہ سے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ملزم فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے، ملزم اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم...
کراچی: شہر قائد میں دن کے اوقات میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں میں موسم کی صورت حال سے متعلق بھی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے بعد اگلے 3 روز کے دوران شہر کا موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 3 دن کے دوران کراچی میں زیادہ سے زیادہ پارہ 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔ کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں موسم کے گرم اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
کراچی: کورنگی میں پیر کو تاجر سے 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے چار نمبر میں پیر کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ امیر احمد 24 گھنٹے سے زائد زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دوران علاج چل بسا۔ مقتول کے ورثا نے پولیس کارروائی کے بعد سرد خانے سے لاش وصول کی اور آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوگئے۔ غم سے نڈھال ورثا کا کہنا تھا کہ امیر احمد کے سر میں 2 گولیاں لگی تھیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ مقتول...
کراچی (سٹاف رپورٹر)شہر قائد کی فضائوں میں اس وقت دلکش مناظر دیکھے گئے جب شہاب ثاقب آسمان سے گرتے ہوئے زمین کی طرف سفر کر رہے تھے۔شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے ٹوٹے ہوئے تاروں کی مانند شہاب ثاقب کو فضا میں پھیلتے ہوئے دیکھا،سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو وائرل ہوگئی۔شہاب ثاقب کے گزرنے کی ویڈیو شہریوں نے موبائل فون میں قید کیں، آسمان پر شہاب ثاقب کو گزرتے ہوئے رات 2بج کر 43منٹ پر دیکھا گیا۔ کراچی کی فضاؤں میں ان شہابیوں کی چمک نے آسمان کو ایک منفرد منظر بخشا، جس پر شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔