کراچی:

بلدیہ میں سروس اسٹیشن کے اندر شاگرد نے جھگڑے کے دوران استاد کو دھکا دے دیا جو آہنی گرل سے سر ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہو کر دم توڑ گئے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او بلدیہ عمران سعد نے بتایا کہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا اور مقتول کی شناخت 51 سالہ محمد جنید ظہور کے نام سے کی گئی جو کہ سروس اسٹیشن پر گاڑیاں دھونے کا کام کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جس وقت واقعہ پیش آیا جنید اور اس کے شاگرد محمد صالح کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی اور اس دوران محمد صالح نے مبینہ طور پر جنید کو دھکا دیا تو وہ زمین پر گر گیا اس دوران وہاں موجود آہنی گرل سے اس کا سر ٹکرانے سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او نے کہا کہ محمد جنید کو زخمی حالت میں ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ مقتول بلدیہ 11 نمبر کا رہائشی اور 3 بچوں کا باپ تھا تاہم پولیس نے ملزم محمد صالح کو گرفتار کرلیا ہے۔

بعدازاں مقتول کی لاش نجی اسپتال سے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس گرفتار ملزم سے واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں مقبول فٹبال کی قسم  فٹ سل کیسے کھیلی جاتی ہے؟

فٹبال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا اور دیکھا جانے والا مقبول ترین کھیل ہے۔ پاکستان میں اس کی بڑی ٹیم تو نہیں ہے لیکن فٹبال کے شائقین کے ساتھ ساتھ یہاں کھلاڑی بھی بہت پائے جاتے ہیں۔

یہ کھیل کراچی کے علاقوں لیاری اور بلدیہ ٹاؤن میں بہت مقبول ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رمضان میں جہاں کراچی میں روڈ سائیڈ کرکٹ کھیلی جاتی ہے وہیں لیاری اور بلدیہ ٹاؤن میں فٹبال کی ایک قسم فٹ سل کھیلی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا لیاری کے نوجوان پاکستان کو فیفا ورلڈ کپ جتوا سکتے ہیں؟

فٹ سل فٹبال جیسا ہی کھیل ہے لیکن اسے آپ محدود جگہ پر کھیل سکتے ہیں۔ اس کا گول پوسٹ عام گول پوسٹ سے چھوٹا ہوتا ہے جبکہ اس میں ایک ٹیم میں 11 کی بجائے 4 کھلاڑی ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیے: فٹبال ٹیم بنانے کا مشن، وزیراعلیٰ سندھ نے ارجنٹینا فٹبال ٹیم کو لیاری آنے کی دعوت دے دی

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں جاری فٹ سل کے ٹورنامنٹ کی اگر بات کی جائے تو یہ 25 ویں رمضان تک جاری رہے گا۔ اس میں 30 ٹیمیں شریک ہیں اور تراویح کے بعد سعید آباد کی ایک سڑک کو بند کرکے یہ کھیل شروع کردیا جاتا ہے جس میں 15،15 منٹوں کے 2  ہاف ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

فٹ سل فٹبال جیسا کھیل فٹ سل لیاری

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ٹریکٹر ٹرالی اور کوسٹر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق
  • باپ نے ایک دن کے بچے کو 50 ہزار روپے میں فروخت کردیا
  • نعمان اعجاز نے شوٹنگ کے دوران رعید عالم کو تھپڑ کیوں مارا؟
  • کراچی، گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دادی اور پوتا شدید زخمی، ملزم گرفتار
  • کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونیوالا سکیورٹی گارڈ دم توڑ گیا
  • کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا سکیورٹی گارڈ دم توڑ گیا
  • کراچی میں مقبول فٹبال کی قسم  فٹ سل کیسے کھیلی جاتی ہے؟
  • کراچی: خودسوزی کے دوران جھلس کا زخمی ہونے والا شخص جاں بحق
  • کراچی بلدیہ ٹاؤن میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق