وزیراعلیٰ سندھ کی شہری مسائل کے حل کیلئے ’’کراچی ایشوز پورٹل‘‘ بنانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے، عید کے موقع پر سہولت اور سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت بھی کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے شہری مسائل کی رپورٹنگ کیلئے پورٹل بنانے کی ہدایت کر دی، جبکہ روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے، عید کے موقع پر سہولت اور سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت بھی کر دی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نکاسی آب، غیر قانونی تجاوزات، سڑکوں کی کٹائی، صفائی، سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہر کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی بہتری کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نشاندہی کی کہ شہر کے تین اضلاع میں سڑکوں کی کٹائی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ان میں سے کئی سڑکیں حال ہی میں تعمیر کی گئی تھیں۔ انہیں آگاہ کیا گیا کہ مقامی ٹاؤنز نے اپنے علاقوں میں روڈ کٹنگ کی اجازت دی تھی۔ جس پر وزیراعلیٰ نے فیصلہ کیا کہ آئندہ روڈ کٹنگ کی اجازت صرف میئر اور کمشنر کراچی دیں گے۔ انہوں نے محکمہ بلدیات کو ہدایت دی کہ ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جائے، تاکہ کوئی بھی کے ایم سی یا ٹاؤن افسر خودمختارانہ طور پر روڈ کٹنگ کی منظوری نہ دے سکے۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو بھی ہدایت دی کہ روڈ کٹنگ کے عمل کو منظم کیا جائے، تاکہ عوام کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مختلف چھوٹے مسائل کی نشاندہی کی جن میں گٹروں کا بہاؤ، صفائی کے مسائل، مرکزی سڑکوں پر ملبہ اور دیگر عوامل شامل ہیں جو ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کمشنر کراچی کو شہری مسائل کی نگرانی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز شہر بھر میں معائنہ کریں، تاکہ نکاسی آب کے مسائل، صفائی کی خرابی اور غیر قانونی پارکنگ جیسے معاملات حل کیے جا سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ سی ایم ہاؤس میں ایک خصوصی ’’کراچی ایشوز پورٹل‘‘ بنایا جائے گا، جہاں اسسٹنٹ اور ڈپٹی کمشنرز کو نکاسی آب، تجاوزات اور صفائی سے متعلق رپورٹس اَپ لوڈ کرنا ہونگی۔
عید کی آمد کے پیش نظر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری خریداری کیلئے مارکیٹوں کا رخ کریں گے۔ انہوں نے چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ کو ہدایت دی کہ سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور عید کی خریداری کے دوران شہریوں کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کے ایم سی اور ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت دی کہ اہم تجارتی علاقوں میں اسٹریٹ لائٹنگ، ٹریفک مینجمنٹ اور سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے میئر کراچی کو ہدایت دی کہ وہ سال کے اختتام تک چار بڑی مارکیٹوں اور ان کے اطراف کو خوبصورت بنانے کے اقدامات کریں اور شہر میں نشست گاہیں تعمیر کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال ہم مزید مارکیٹوں اور عوامی مقامات کو بہتر کرکے شہریوں اور سیاحوں کیلئے زیادہ پرکشش بنا سکتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی ہدایت دی کہ انہوں نے کی ہدایت بنانے کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کو ’کیش لیس معیشت‘ بنانے کے لیے وزیراعلیٰ کی طرف سے ہدایات جاری
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو ’کیش لیس خیبر پختونخوا اینیشی ایٹیو‘ کے فوری اور موثر نفاذ کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اس اقدام کے تحت تمام کاروباروں کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کا لازمی نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مالی شفافیت کو فروغ دینا، نقد پیسوں پر انحصار کم کرنا اور کاروباری ماحول کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سی ڈی اے کا ’کیش لیس پیمنٹ‘ پرمشتمل ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
اس مقصد کے لیے صوبائی محکمہ خزانہ موبائل والٹ سروسز کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرے گا، اس کے بعد ضلعی انتظامیہ تمام پبلک مقامات، ٹرانسپورٹ گاڑیوں، دوکانوں اور ریڑھیوں میں کیو آر سسٹم کی دستیابی یقینی بنائے گی۔
عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کیش لیس معیشت کی جانب بڑا اقدام!
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو *کیش لیس خیبر پختونخوا اقدام* کے فوری اور مؤثر نفاذ کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس انقلابی اقدام کے تحت تمام… pic.twitter.com/GKmv2rcDG1
— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) March 18, 2025
اس اقدام سے نہ صرف خیبر پختونخوا کی معیشت ڈیجیٹل دور میں داخل ہوگی بلکہ معاشی ترقی، ٹیکس کمپلائنس، اور فِن ٹیک سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام ممکن ہوگی۔
اس اقدام سے خیبر پختونخوا جدید دور کے ادائیگی سسٹم کی دوڑ میں باقاعدہ شامل ہوجائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں