Jang News:
2025-03-20@21:08:20 GMT

کراچی: بدنام منشیات فروش ماما یعقوب کے اڈے پر چھاپہ

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

کراچی: بدنام منشیات فروش ماما یعقوب کے اڈے پر چھاپہ

---فائل فوٹو

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں رینجرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس  نے بدنام منشیات فروش ماما یعقوب کے اڈے پر مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزم عثمان غنی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

گرفتار ملزم کے قبضے سے 60 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ہے۔

رینجرز سیکورٹی کانفرنس، کراچی میں عادی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مشترکہ آپریشن تیز کرنے پر اتفاق

کراچی ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز کی زیر.

..

ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2018ء سے منشیات فروشی میں ملوث ہے اور کراچی میں منشیات سپلائی کا بڑا ڈیلر ہیں۔

ملزم اپنی ساتھیوں کے ساتھ مل کر منشیات کے پی کے اور کوئٹہ سے مال بردار گاڑیوں اور فروٹ ٹرکوں کے ذریعے کراچی میں منگوا کر دیگر منشیات فروشوں کو سپلائی کر رہا تھا۔

 ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

قصور کے سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے منشیات بآسانی اسمگل ہونے لگی

لاہور:

قصور گنڈا سنگھ منڈی عثمان والا کے گردونواح سرحدی دیہات بارڈر ایریا میں منشیات کی اسمگلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا، ڈرون کے ذریعے بارڈر پار ہیروئن اسمگل کی جا رہی ہے۔

پولیس کارکردگی صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہوکر رہ گئی، فرضی پریس ریلیز جاری کر کے ڈنگ ٹپاؤ پر کام چلایا جا رہا ہے، بااثر افراد سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر منشیات اسمگل کر رہے ہیں۔

پولیس صرف روز مرہ کی پریس ریلیز جاری کرنے پر اپنا وقت صرف کرتی ہے جبکہ عملی طور پر ان سرحدی علاقوں میں منشیات آئس، چرس، افیون وغیرہ دھڑلے سے فروخت اور اسمگل کی جا رہی ہے۔

ان منشیات فروشوں نے کئی گھرانے تباہ کر دیے ہیں، اسکول کالجز تک منشیات فروشی کی جا رہی ہے جس سے نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہمارے قصور کے سرحدی دیہات بارڈر ایریا سے منشیات فروشی اور اسمگلنگ کرنے والے ذمہ دار عناصر کو نکیل نہیں ڈالی جائے گی تو یہ علاقے تباہ ہو جائیں گے، سرحدی علاقوں سے منشیات فروشی اور اسمگلنگ کا دھندہ بند کرنے کے لیے اے این ایف سخت آپریشن کرے۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفی عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کا والد کامران اصغر قریشی گرفتار
  • محمدی کالونی سے منشیات کا بڑا ڈیلر گرفتار، 60 کلو چرس برآمد
  • کراچی: قیوم آباد سے بین الاقوامی منشیات فروش گرفتار
  • مصطفیٰ عامر کیس؛ ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار
  • قصور کے سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے منشیات بآسانی اسمگل ہونے لگی
  • منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائی، غیرملکی سمیت 9 ملزمان گرفتار
  • ٹنڈوجام پولیس کی کاروائیوں میں 3 منشیات فروش گرفتار
  • کراچی: ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع
  • منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب، 2 غیرملکی منشیات  فروش گرفتار