اسلام ٹائمز: بعد افطار ایم ڈبلیو ایم کی شہدائے راہ مقاومت کانفرنس سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی و خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے مقامی لان میں دعوت افطار و شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی، اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی و خطاب کیا۔ کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز، ایم کیو ایم کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما سرباز عبدالرب درانی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ظفر اقبال، مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ثقلین ارشاد سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کی دعوت افطار میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ ناظر عباس تقوی، جمیعت اہلحدیث کے رہنما علامہ مفتی داؤد، اہلحدیث رابطہ کونسل کے رہنما علامہ مرتضیٰ رحمانی، جعفریہ الائنس، مرکزی تنظیم عزاداری، تنظیم عزا، علی کونسل، آئی ایس او، ہیت ائمہ مساجد و علمائے امامیہ، مجلس ذاکرین امامیہ و دیگر ملی تنظیموں کے رہنما بھی موجود تھے۔ شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کا اختتام دعائے امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔  قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کے رہنما

پڑھیں:

آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد کردی۔

نجی ٹی وی سما نیوز ے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے سانحہ جعفرایکسپریس پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد  کردی۔ کہا اے پی سی میں شرکت کیلئے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی نا قابل قبول ہے۔ پی ٹی آئی قومی مسئلے پر بھی بلیک میلنگ کر رہی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اے پی سی میں غیرمشروط شرکت کرے، اے پی سی میں تمام جماعتیں غیر مشروط ساتھ دیں، دہشتگردی کے تانے بانے بھارت اور افغانستان سے ملتےہیں، بلوچستان کےاندر نیٹ ورک معلومات ملنا بڑا بریک تھرو ہے۔

زینب رضا نے شادی کے حوالے سے اپنا ارادہ ظاہر کر دیا

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر  اب بھی قبائلی سرداروں کا قبضہ ہے، بلوچ نوجوانوں کے استحصال کا ازالہ اے پی سی کا بنیادی ایجنڈا ہے، افغانستان کو بار بار کہا،  بی ایل اے اور کالعدم ٹی ٹی پی کو باندھ کر رکھو مگر افغانستان ہمسائے والا کردار ادا نہیں کر رہا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں جشن ولادت باسعادت امام حسن مجتبیؑ و دعوت افطار
  • آئی ایس او کراچی کے تحت دعوت افطار و جشن ولادت امام حسن علیہ السلام
  • بابر اعظم کی مسجدِ نبوی ﷺ میں روزہ افطار کرتے ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل
  • کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے تحت اتحاد امت کانفرنس و دعوت افطار
  • ایم ڈبلیو ایم کراچی کورنگی کے تحت اتحاد امت کانفرنس و دعوت افطار، آفاق احمد کی شرکت
  • چینی صدر کا یورپی یونین کے اہم اجلاس میں شرکت سے انکار، وجہ کیا ہے؟
  • متحدہ علماء محاذ کے تحت جشن ولادت سیدنا امام حسنؑ سیمینار، علماء مشائخ کا خطاب
  • حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد کر دی
  • آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مسترد