کراچی: ٹریکٹر ٹرالی اور کوسٹر میں تصادم، ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ ٹول پلازہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کوسٹر میں تصادم ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
نیشنل ہائی وے لنک روڈ ٹول پلازہ کے قریب کوسٹر اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
متوفی کی لاش اسٹیل ٹاؤن پولیس نے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچائی جسے بعدازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور تھا جس کی فوری شناخت نہیں ہو سکی جبکہ زخمی ڈرائیور 40 سالہ عمیر کوسٹر کا ڈرائیور ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹریکٹر ٹرالی
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے دو افراد زخمی
کراچی میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 19 بی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 25 سالہ روبیل کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
دوسری جانب بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن بلاک 2 چائنا پورٹ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 30 سالہ نوید اقبال نامی شخص زخمی ہوگیا۔
بوٹ بیسن پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر واقعہ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔