2025-03-04@12:20:18 GMT
تلاش کی گنتی: 34
«ٹریکٹر ٹرالی»:
—فائل فوٹو ملتان کے نواحی علاقہ اڈا بند بوسن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر کی ٹکر سے کمسن بچی اور موٹر سائیکل سوار جاں بحق کراچی گلشن اقبال بلاک گیارہ اتوار بازار پارکنگ کے... ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔زخمی شخص کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا-
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری ۔2025 ) پاکستان کے پاور سیکٹر میں غیر موثر ٹیرف اور کراس سبسڈیز صارفین پر بوجھ ڈالتی ہیں اور بجلی کی طلب کو مسخ کرتی ہیں پائیدار اور موثر توانائی کے مستقبل کے لیے ٹیرف کو معقول بنانے اور گورننس میں اصلاحات کی ضرورت ہے.(جاری ہے) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس میں توانائی کی ماہرعافیہ ملک نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا پاور سیکٹر بنیادی طور پر ٹیرف کا ایک غیر موثر ڈھانچہ اور ایک ناقص انتظام شدہ پالیسی فریم ورک کی وجہ سے مالی اور آپریشنل چیلنجوں کے جال میں الجھا ہوا ہے ملک کی 45,000 میگاواٹ کی نصب صلاحیت نمایاں طور پر 30,000میگاواٹ کی...
133گز کا 10لاکھ ، 216گز کے پلاٹ کا پیکیج 15 لاکھ کے ریٹ مقرر انہدام اور نمائشی انہدام کے نام پر الگ سے پیسے وصول کیے جانے لگے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم صدیقی نے کینیڈین شہریت کے حامل ڈائریکٹر ڈیمالیشن عبدالسجاد خان سے گٹھ جوڑ کے بعد تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ناظم آباد کی غیر قانونی تعمیرات کی بحفاظت تکمیل کا پیکیج متعارف کروا دیا ہے جس میں 133گز کے پلاٹ کے 10لاکھ روپے اور 216گز کے پلاٹ کے 15لاکھ روپے وصول کیے جانے لگے ہیں اور انہدام اور نمائشی انہدام کے پیسے علیحدہ سے وصول کیے جارہے ہیں ۔ناظم آباد نمبر 1سے 5نمبر میں 110 سے زائد غیر...
ناظم آباد میں لا قانونیت کا بازار گرم ،بیٹر مافیا کو چھوٹ ،رقوم بیرون ملک منتقل نمبر 5A 10/14منہدم کی جانے والی خطرناک کمزور عمارت کی ازسرنو تعمیر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم کے تحت ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں بھی دیگر علاقوں کی طرح ڈائریکٹر ڈیمالیشن عبدالسجاد خان کے غیر قانونی دھندے جاری ہیں۔خطیر رقم بٹورنے کے بعد بیرون ملک منتقل کی جارہی ہیں، لا قانونیت کا بازار گرم رکھتے ہوئے بیٹر مافیا کو غیر قانونی امور پر چھوٹ دی جا رہی ہے جس کا با آسانی اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ناظم آباد نمبر 5 بلاک A پلاٹ نمبر 10/14 پر بغیر نقشے کے بننے والی دوسری منزل کی...
اسلام آباد: عالمی بینک داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے ایک ارب 58 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر کی مالی معاونت فراہم کر رہا ہے، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز 2026 میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے عالمی بینک کے 9 رکنی وفد نے تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا، چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ تربیلا ڈیم، تربیلا ہائیڈل پاور اسٹیشن اور چوتھے توسیعی منصوبے کو ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے مکمل کیا گیا ہے، عالمی بینک زیرتعمیر تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کے لیے بھی 390 ملین امریکی ڈالر فراہم کر رہا ہے۔ اس موقع...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی نے ایک اور زندگی نگل لی ،موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، ایک شخص ہلاک ، بیوی اور 2 زخمی، سخی پیر تھانے کی حدور بابا فرید پلازہ کے قریب کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر موٹر سائیکل پر سوار عمران بھٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ عنبر ین زوجہ عمران،8سالہ اریبہ اور9سالہ حسین ولد عمران بھٹی زخمی ہوگئے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سخی پیر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا ،پولیس نے سندھ سالڈ ویسٹ کی کچرا اٹھانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ عینی شاہدین...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )پاکستان نے پاور سیکٹر کی وصولیوں کے ذریعے مالی سال 2024 میں گردشی قرضے میں 12 بلین کی کامیابی سے کمی کی جو کہ ایک نادر مالی کامیابی ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے مزید اصلاحات ضروری ہیں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ ایک مستقل چیلنج رہا ہے جس سے مالی استحکام اور معاشی نمو متاثر ہو رہی ہے.(جاری ہے) حالیہ اعداد و شمار مثبت تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں خاص طور پر مالی سال 2024 کے پہلے پانچ مہینوں جولائی سے نومبرمیں بہتر قرضوں کے انتظام اور آئی ایم ایف کے معاہدوں کی پابندی کی عکاسی کرتے ہیں ویلتھ پاک کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے شرائط کے باعث رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بحالی کیلئے مراعات دینے کی مخالفت کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی کڑی شرائط آڑے آگئیں۔ ایف بی آر کی جانب سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بحالی کیلئے مراعات دینے کی مخالفت کردی۔ جس پر مجوزہ مراعاتی پیکیج کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے تعمیراتی شعبے کو سبسڈی اورغیرظاہر شدہ آمدنی کیلئے ایمنسٹی دینے سے انکار کردیا، ایف بی آر کی مخالفت پر سیکٹر کیلئے مجوزہ ٹیکس مراعاتی پیکیج پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔ کراچی میں ٹریفک حادثات ، گورنر نے چیف...
—فائل فوٹو لیہ میں کوٹ ادو روڈ پر عزیز فارم کے قریب کنکریٹ سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی ٹرک کے ساتھ ٹکرا کر الٹ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی پر بیٹھے 4 افراد دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 1 کو بچا لیا گیا۔ لیہ، مسافر وین حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحقلیہ میں تیز رفتار مسافر وین ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔ متاثرہ افراد کا تعلق چوک سرور شہید کے نواحی علاقے سے بتایا گیا ہے۔

بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے داخلے پر پابندی کس نے لگائی؟ فلم ’صنم تیری قسم‘ کے ڈائریکٹر بول پڑے
مشہور بالی ووڈ فلم ’صنم تیری قسم‘کی دوبارہ ریلیز کے بعد ایک بار پھر اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کر رہی ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر وینے سپرو نے بھارتی میڈیا سے فلم ’صنم تیری قسم‘ کی شاندار کامیابی اور بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر عائد پابندی کے حوالے سے کھل کر اظہار خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’آپ کمال ہو‘، بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ماورا حسین کی تعریف کیوں کی؟ گفتگو کے دوران انہوں نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ممکنہ طور پر کسی مضبوط وجہ کی بنیاد پر کیا گیا ہو گا۔ جنہوں نے یہ پابندی عائد کی،...

لودھراں: سماجی رہنماجہانگیر خان ترین کے خصوصی تعاون سے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام معذور افراد کی بحالی کیلئے کیمپ کا انعقاد
لودھراں: سماجی رہنماجہانگیر خان ترین کے خصوصی تعاون سے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام معذور افراد کی بحالی کیلئے کیمپ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز لودھراں: سماجی رہنماجہانگیر خان ترین کے خصوصی تعاون سے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام معذور افراد کی بحالی کیلئے کیمپ کا انعقاد، 12 ایم پی آر گیلے وال میں لگائے جانے کیمپ میں لودھراں سمیت ملک بھر سے آئے معذور افراد کو مفت مصنوعی اعضاء لگائے جانے کے لئے میڈیکل چیک اپ کا سلسہ جاری ہے۔ تین روزہ او۔پی۔ ڈی کے بعد معذور افرادکو کیمپ میں دوبارہ بلا کر مصنوعی ٹانگیں لگانے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ ترجمان ایل پی پی کے مطابق لودھراں میں منعقد...
حیدرآباد ،گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی جوکسی بھی حادثے کا باعث بن سکتی ہے
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے لب کشائی کر دی۔ حال ہی میں اداکارہ نے لندن میں ہونے والے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ناصرف اپنے مداحوں سے ملاقات کی بلکہ اس پروگرام میں پوچھے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔ دورانِ پروگرام اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اگر بالی ووڈ خاص طور سے کرن جوہر کی جانب سے فلم کی پیشکش ہوئی تو کیا قبول کریں گی؟ ہانیہ نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آفر آئے گی تو سوچوں گی۔ انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیشکش آتی ہے اور پروجیکٹ اچھا ہوا تو ضرور دیکھیں گے، ان...
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر ڈیمالیشن عبدالسجاد خان کے ستارے گردش میں آنے لگے۔ اطلاعات کے مطابق کینیڈین نیشنل ڈائریکٹر ڈیمالیشن کی نوکری کے حوالے سے بھی سوالات اُٹھنے لگے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق موصوف ناجائز طریقے سے سندھ کنٹرول بلڈنگ اتھارٹی میں نوکری کر رہے ہیں ، ان کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا مگراسٹاف کی ملی بھگت سے جعلی کاغذات بنواکر اپنے اپ کو ری اسٹیٹ کروا کر اور ڈائریکٹر ڈیمالیشن کے عہدے پر قابض ہیں۔چیف منسٹر انسپکشن ٹیم اور تحقیقاتی اداروں کی جانب سے اُن کے متعلق حقائق اور متعلقہ دستاویزات پر کام شروع کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق عبدالسجاد خان ملک چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال آئل اینڈ گیس سیکٹر میں 4 منصوبے اور ملک میں بلیو ایل پی جی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔دستاویز کے مطابق منصوبے کیلیے آئندہ مالی سال ایک ارب روپے سے زائد روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ کی ابتدائی تجاویز تیار کر لیں۔آئندہ مالی سال آئل اینڈ گیس سیکٹر کے 9 منصوبوں کیلیے 8 ارب 41 کروڑ روپے اور سندھ میں گیس فیلڈ کے 5 کلو میٹر کے علاقے میں گیس فراہمی کیلیے 2 ارب 67 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔دستاویز میں بتایا گیا کہ جیالوجیکل ہیریٹیج کے تحفظ کیلیے جیو پارکس قائم کرنے اور اس کیلیے 17 کروڑ 39 لاکھ روپے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے یہ صورتحال سبسڈی اور کارکردگی پر توجہ مرکوز کرنے والی طویل مدتی پائیدار پالیسیوں کا مطالبہ کرتی ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ چیف آف انڈسٹریز اینڈ کامرس سیکشن وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات عمر خیام نے اس بات پر زور دیا کہ سبسڈیز، جب تزویراتی طور پر لاگو ہوتی ہیں اس شعبے کے لیے لائف لائن کا کام کر سکتی ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل کی صنعت کو توانائی کی بلند قیمت، ناقابل اعتماد بجلی کی فراہمی اور سخت بین الاقوامی مقابلے کا سامنا ہے بجلی، گیس اور خام مال پر سبسڈی ان بوجھوں میں...
محراب پور(جسارت نیوز) ٹریفک حادثہ، دو بھائی ٹریکٹر ٹرالی سے کچل کر جاں بحق، حادثہ اکری پولیس تھانہ کی حدود میں اکری حسین پاتو رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر ہوا جہاں مسافر رکشہ سے ٹکراکر سڑک پر گرنے والے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان پیچھے سےآنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے کچل کر جاں بحق ہوگئے، اکری پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان شناخت 21 سالہ دادن لاشاری اور 7 سالہ جاگن لاشاری کے نام سے ہوئی ہے جو سگے بھائی اور بصیرو کے نواحی گاؤں کرم خان لاشاری کے رہائشی تھے، نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشا دیول نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی ایسے پروجیکٹس کو ٹھکرایا جن کی کامیابی نے ان کے کیریئر کو نئی بلندیوں تک پہنچا سکتی تھی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ایشا نے خود اعتراف کیا کہ انہوں نے ‘اومکارا’ میں بپاشا باسو کے کردار اور روہت شیٹھی کی کامیاب فلم ‘گول مال’ کو بھی انکار کیا تھا، جو ان کے کیریئر میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتے تھے۔ ایشا دیول، جو بالی ووڈ کے لیجنڈز دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ہیں، نے 2002 میں فلم “کوئی میرے دل سے پوچھے” سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، لیکن وہ کبھی بھی بلاک بسٹر کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔ ایشا نے کہا...
اندرون سندھ کے علاقے موئن جودڑو میں باراتیوں کی ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ موئن جودڑو کے قریب پیش آیا ، جہاں بارات سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اچانک الٹ گئی ، حادثے میں 50 سالہ زرینا،10 سالہ بسمہ 14 سالہ ماجد اور 13 سالہ عبداللہ موقع پرہی دم توڑ گئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کا بیرنگ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا جبکہ 5 افراد بھی زخمی ہوئے، مرنے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس بھی واقعہ کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، دوسری جانب ڈاکٹروں کی جانب سے زخمیوں میں سے بھی 2 کی حالت نازک...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی معیشت کی ششماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معیشت نے چھ ماہ میں بہتری ظاہر کی ہے۔ جی ڈی پی کی گروتھ 2.5 فیصد ہونے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں معیشت میں کمی آئی۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں افراط زار 7.2 فیصد رہا اور اس سے پہلے اس کی سطح 28.8 فیصد تک گئی تھی۔ زرعی سیکٹر میں 6.2 فیصد کی ترقی ہوئی۔ صنعتی سیکٹر نے ملے جلے نتائج دیے ہیں۔ ٹیکسٹائل سیکٹر میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ سروسز سیکٹر میں مثبت آثار ہیں۔ جولائی سے دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 2 بلین ڈالر مثبت رہا۔ ایف ٹی آئی میں 20 فیصد کی گروتھ ہوئی۔ زرمبادلہ...
7اکتوبر وہ بدقسمت دن تھا جب غزہ کے لاکھوں فلسطینیوں پر مسلط ہونے والی اسرائیلی جنگ نے ان کیلئے زندگی مشکل بنا دی اس جنگ کے آغاز ہی سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن ،سیکرٹری جنرل سید وقاص انجم جعفری صاحب کی نگرانی میں ساڑھے 5 ارب روپے مالیت سے غزہ کے محصورین کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی تھیں سینئرمنیجر میڈیا ریلیشنز الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان شعیب ہاشمی نے۔ بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت 16 ائیر کارگو طیارے۔3بحری جہاز،اردن قاہرہ سے 50امدادی ٹرک 3,310ٹن کھانے پینے کی اشیاء پہنچائی گئیں۔الخدمت اکیڈمک سکالرشپ پروگرام کے تحت 400 میڈیکل و انجینئرنگ کے طلباء کی ماہانہ مالی معاونت ،2الخدمت غزہ سکول جبکہ قائرہ میں غزہ کے مہاجرین کیلئے...

لاہور،پی ایچ اے کے زیراہتمام مالی لنگز آف لاہور پروجیکٹ کے تحت پودے لگانے کے لیے کیاریاں بنائی جارہی ہیں
لاہور،پی ایچ اے کے زیراہتمام مالی لنگز آف لاہور پروجیکٹ کے تحت پودے لگانے کے لیے کیاریاں بنائی جارہی ہیں
حیدرآباد: گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی حادثے کا سبب بن سکتی ہے
کراچی(کامرس رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے ہاؤسنگ سیکٹر کی بحالی کے لیے اہم تجاویز پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان تجاویز پر فوری حکومتی عمل درآمد نہ صرف سرمائے کے انخلاء کو روک سکتا ہے بلکہ 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے امکانات بھی کھول سکتا ہے۔جنید نقی کے مطابق تعمیرات اور ہاؤسنگ سیکٹر پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس انڈسٹری سے وابستہ 72 صنعتی شعبے نہ صرف روزگار کے بے شمار مواقع فراہم کرتے ہیں بلکہ معیشت کو ترقی دینے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کو پوری طرح فعال بنانے کے لیے حکومت کو...
بالی وڈ کے شائقین کے لیے 2025 ایک شاندار سال ثابت ہونے والا ہے۔ بڑے بجٹ کی فلموں سے لے کر زبردست کہانیوں تک، 2025 میں ہر قسم کی فلمی تفریح دستیاب ہوگی۔ سلمان خان، ہریتھک روشن، عالیہ بھٹ، اور دیگر بڑے ستارے اپنی دلچسپ فلموں کے ساتھ پردے پر چھانے کے لیے تیار ہیں۔ یہاں 2025 کی 10 سب سے بہترین فلموں کی فہرست پیش کی جا رہی ہے: وار 2 کاسٹ: ہریتھک روشن، این ٹی آر جونیئر، کیارا اڈوانی ریلیز کی تاریخ: 14 اگست 2025 ڈائریکٹر: آیان مکھرجی یہ فلم یش راج فلمز کے بینر تلے بنائی گئی ہے اور ہریتھک روشن اور این ٹی آر جونیئر کی شاندار اداکاری پر مشتمل ہے۔ سکندر کاسٹ: سلمان خان،...
کراچی: ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی بڑھتی ہوئی خام مال قیمتوں اور زائد پیداواری لاگت کے باوجود بہتر ہونے لگی ۔ زرائع کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل ایکسپورٹس ایک سال میں 6فیصد بڑھ کر دسمبر 2024 میں 1ارب 50 کروڑ ڈالر رہی۔ رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں ریڈی میڈ گارمنٹس سالانہ 20فیصد اور ماہانہ 9فیصد اضافے سے 35کروڑ 70لاکھ ڈالر رہی، اسی طرح نٹ ویئر گارمنٹس کی برآمدات 7فیصد بڑھ کر 39کروڑ 10لاکھ ڈالر رہی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق بیڈ وئیر گارمنٹس کی برآمدات 13فیصد بڑھ کر 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی، تولیہ مصنوعات کی برآمدات 1فیصد اضافے سے 8کروڑ 80لاکھ ڈالر رہی۔ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی...
محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی واردات اور ٹریکٹر ٹرالی چوری کرنے والے ڈکیت گرفتار، اکری پولیس ذرائع کے مطابق کرونڈی کے قریب سے ڈکیتی واردات میں ٹریکٹر ٹرالی چھیننے والے گاؤں شاہ محمد رہائشی اوشاق بالادی اور گاؤں جعفر خان جلالانی کے رہائشی غلام شبیر شاہبانی کو ٹریسنگ ذریعے گرفتار کرلیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق راجب بالادی اور دیگر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ملزمان علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب کے روڈ ز کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے تمام مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا پہلا فیز 30جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب نو تعمیر شدہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کا خود معائنہ او رافتتاح کریں گی، وزیراعلیٰ نے پی اینڈ ڈی کو اضافی وسائل پیدا کرنے کا ہدف دے دیا،مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ،اجلاس میں پنجا ب بھر میں جاری روڈز اور ہیلتھ کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کاجائزہ صوبائی سیکرٹری تعمیرات و مواصلات سہیل اشر ف نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔روڈ بحالی پروگرام کے تحت...
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) مین بازار میں بھوسے سے بھری اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی شہریوں کے لیے خطرناک بن گئی، مین بازار میں پھنسنے کے باعث دکانوں کے چھپرے، سائن بورڈ گر گئے اور سامان ٹوٹ گیا، جبکہ مین روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے سے نواب شاہ، سکھر سمیت دیگر شہروں میں جانے والی ٹریفک کی آمدورفت معطل ہونے سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو گئیں، لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے کہ دن کے اوقات میں پاپندی کے باوجود شہر میں ہیوی ٹریفک چھوڑنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
محراب پور (جسارت نیوز) ٹریفک حادثہ، 15 مسافر زخمی، حادثہ کوٹ لالو تھانے کی حدود مہران ہائی وے جلالجی اسٹاپ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور، خواتین بچوں سمیت 15 مسافر زخمی ہوگئے، جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے مسافروں کو وین سے نکال کر جلنے سے بچایا، پولیس کے مطابق وین حادثے میں ڈرائیور محسن علی، بشارت سولنگی، غلام حسین، عبد القیوم شر، قربان علی، غلام شبیر نورانی، محمد کاشف، غازی خان، مومل خان خاص خیلی، اللہ وریو چنہ، ندیم شر اور دیگر شامل ہیں جنہیں فیض گنج اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
محراب پور(جسارت نیوز) اکری پولیس تھانہ کی حدود میں مہراں ہائی وے پر ہسبانی گیٹ کے پاس مسلح رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر ٹریکٹر ڈرائیور غلام عباس شر کو یرغمال بنایا اوراسے رسے سے باندھ کر2 لاکھ روپے کی نقدی اور ٹریکٹر ٹرالی چھین کر فرار ہوگئے۔ ڈرائیور کے مطابق وہ خیر پور شوگر مل کو گنا دیکر اپنے گاؤں بلوچ خان واپس جا رہا تھا کہ ہسبانی گیٹ کے قریب ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔ ایس ایچ او اکری نور محمد لغاری کے مطابق پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔