Daily Mumtaz:
2025-04-15@09:48:05 GMT

ہانیہ عامر بالی ووڈ میں کام کرنے کیلئے تیار

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

ہانیہ عامر بالی ووڈ میں کام کرنے کیلئے تیار

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے لب کشائی کر دی۔

حال ہی میں اداکارہ نے لندن میں ہونے والے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ناصرف اپنے مداحوں سے ملاقات کی بلکہ اس پروگرام میں پوچھے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

دورانِ پروگرام اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اگر بالی ووڈ خاص طور سے کرن جوہر کی جانب سے فلم کی پیشکش ہوئی تو کیا قبول کریں گی؟

ہانیہ نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آفر آئے گی تو سوچوں گی۔

انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیشکش آتی ہے اور پروجیکٹ اچھا ہوا تو ضرور دیکھیں گے، ان شاء اللّہ۔

خیال رہے کہ حال ہی میں راکھی ساونت نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے سلمان خان سے بات کی ہے کہ وہ ہانیہ عامر کو اپنے کسی نئے پروجیکٹ میں کاسٹ کریں، یہ سب کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

راکھی ساونت کی جانب سے کیے گئے اس انکشاف کے بعد سے مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر ہانیہ جلد کسی بھارتی پروجیکٹ میں دکھائی دیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اپنی چھت اپنا گھر پر وگرام : ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے پر عزم ‘ ماضہ میں صرف وعدے ہوئے : مریم نواز 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ کا ویژن ہزاروں گھرانوں کے لئے خوشی کا باعث بن رہا ہے۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام‘‘ کے تحت مختصر مدت میں 1806گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت 9کروڑ 24لاکھ روپے کے قرضوں کی  وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے۔ 22ہزار 600سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ساڑھے25ہزار سے زائد گھرانوں کو27ارب 43 کروڑ سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے۔ 12ہزار سے زائد گھرانوں کو گھر کی تعمیر کے لئے دوسری قسط جاری کر دی گئی۔ 2000 مزید قرضوں کی اجراء  کے لئے منظوری دے دی گئی ہے۔ پروگرام کے تحت شہری علاقوں میں ایک سے پانچ مرلہ تک گھر کی تعمیرکے لئے قرضے مل رہے ہیں۔ دیہات میں ایک سے دس مرلے تک پلاٹ مالکان کو قرضے مل رہے ہیں۔ قرضے کے لئے acag.punjab.gov.pk پر گھر بیٹھے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ قائد محمد نوازشریف کے ویژن کے تحت ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ کامیابی سے جاری ہے۔ پروگرام ہزاروں خاندانوں کے لئے خوشی کا پیغام لارہا ہے۔ ہر نیا بننے والا گھر دیکھ کر ہونے والی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ کے ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے میں اور میری ٹیم پرعزم ہیں۔ ماضی میں اپنے گھر کے وعدے ہوتے رہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں کرکے دکھایا۔ خوش ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی۔ مریم نواز شریف نے بیساکھی پر خصوصی پیغام میں کہا کہ بیساکھی پنجاب کا خوبصورت زرعی ثقافتی تہوار ہے۔ گندم کے سنہری خوشے بیساکھی کی خوشی کا پیغام لاتے ہیں۔ بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ دنیا بھر میں سکھ برادری بیساکھی کا تہوار منا رہی ہے، دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ وزیراعلیٰ نے شجاع آباد کے قریب کار اور ٹرالر کے تصادم سے 2 خواتین سمیت 3 افرادکے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہارکیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر بھارت میں کام کر کے اپنا وقت برباد کر رہی ہیں، نادیہ خان
  • ’ہانیہ عامر کو نہیں جانتی‘، اداکارہ نعیمہ بٹ
  • اپنی چھت اپنا گھر پر وگرام : ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے پر عزم ‘ ماضہ میں صرف وعدے ہوئے : مریم نواز 
  • ہانیہ عامر کی کیوٹنس کی حدیں پار کرتی نئی ویڈیو وائرل
  • کاجول ائیرپورٹ پرانجلی بن گئیں
  • کیا بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین پاکستانی فلم میں کام کریں گی؟
  • پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں شاندار واپسی: مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں
  • بالی ووڈ اداکارہ نے سر منڈوا کر روایتی خوبصورتی کے معیار کو چیلنج کر دیا
  • کیا سشمیتا سین پاکستانی فلم میں کام کر رہی ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
  • ہانیہ عامر کی حسین لہنگا چولی میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی: قیمت جان کر صارفین حیران رہ گئے