محراب پور: ٹریفک حادثے میں دو بھائی جاں بحق، لاشیں گھرپہنچنے پر کہرام مچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز) ٹریفک حادثہ، دو بھائی ٹریکٹر ٹرالی سے کچل کر جاں بحق، حادثہ اکری پولیس تھانہ کی حدود میں اکری حسین پاتو رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر ہوا جہاں مسافر رکشہ سے ٹکراکر سڑک پر گرنے والے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان پیچھے سےآنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے کچل کر جاں بحق ہوگئے، اکری پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان شناخت 21 سالہ دادن لاشاری اور 7 سالہ جاگن لاشاری کے نام سے ہوئی ہے جو سگے بھائی اور بصیرو کے نواحی گاؤں کرم خان لاشاری کے رہائشی تھے، نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں ایک اور واقعہ ، 2 کمسن سگے بھائی لاپتہ
کورنگی نمبر ڈھائی سے دو سگے بھائی لاپتہ ہوگئے، والدہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار شخص اغوا کر کے لے گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کمسن بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، کورنگی نمبر ڈھائی سے دو سگے بھائی لاپتہ ہوگئے۔بچوں کی والدہ نے نامعلوم افراد کے خلاف زمان ٹاون تھانے میں مقدمہ درج کروادیا ہے، والدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بچے گھر سے کھیلنے کے لئے بلڈنگ سے نیچے اترے تھے اور بچوں کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار شخص اغوا کر کے لے گیا۔ بچوں کی والدہ کا کہنا تھا کہ شوہر سے علیحدگی کا کیس چل رہا ہے اور بچے میرے پاس ہیں۔گذشتہ روز کراچی کے علاقے سعودآباد میں پولیس نے اغوا کی گئی آٹھ سال کی بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کروا کر اغوا کار کو گرفتار کرلیا تھا پولیس نے بتایا تھا کہ علاقہ مکین نے نامعلوم شخص کو بچی لے جاتے ہوئے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے بچی کی تلاش شروع کر دی اور چند ہی گھنٹوں میں بچی کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔یاد رہے دسمبر 2024 سے اب تک مجموعی طور پر کراچی سے 12 بچے اغوا اور لاپتہ ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ویسٹ زون سے 3 بچے لاپتا ہوئے، بلال کالونی سے مبینہ اغوا ہونے والے بچے کو قتل کیا گیا۔پولیس رپورٹ میں کہا ہے کہ گلبہار سے لاپتہ ہونےوالابچہ بازیاب کیاگیا جبکہ منگھو پیر سے لاپتہ بچہ خود گھر آیا۔رپورٹ کے مطابق ایسٹ زون سے 6 بچے لاپتہ ہوئے تھے، گلستان جوہر کی 2 سالہ کنیز تاحال لاپتہ ہے جبکہ مبینہ ٹاون سپرہائی وے سے لاپتہ 2 بچوں اور زمان ٹاون اور شاہ لطیف سے لاپتہ 3 بچوں کو بازیاب کرایا گیا۔پولیس رپورٹ میں کہنا تھا کہ ساوتھ زون سے 3 بچے لاپتہ ہوئے تھے جبکہ سعیدآباد سے لاپتا 4 سالہ بچے کا بھی تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا۔