لودھراں: سماجی رہنماجہانگیر خان ترین کے خصوصی تعاون سے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام معذور افراد کی بحالی کیلئے کیمپ کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لودھراں: سماجی رہنماجہانگیر خان ترین کے خصوصی تعاون سے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام معذور افراد کی بحالی کیلئے کیمپ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز
لودھراں: سماجی رہنماجہانگیر خان ترین کے خصوصی تعاون سے لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام معذور افراد کی بحالی کیلئے کیمپ کا انعقاد، 12 ایم پی آر گیلے وال میں لگائے جانے کیمپ میں لودھراں سمیت ملک بھر سے آئے معذور افراد کو مفت مصنوعی اعضاء لگائے جانے کے لئے میڈیکل چیک اپ کا سلسہ جاری ہے۔ تین روزہ او۔پی۔ ڈی کے بعد معذور افرادکو کیمپ میں دوبارہ بلا کر مصنوعی ٹانگیں لگانے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔
ترجمان ایل پی پی کے مطابق لودھراں میں منعقد ہونے والا یہ آٹھواں سالانہ کیمپ ہے ۔ معذور افراد کی بحالی کے لئے لگائے گئے ان 8 کیمپس میں اب تک 1 ہزار سے زائد معذور افراد کو مصنوعی ٹانگیں لگا کر چلنے پھرنے کے قابل بنایا گیا ہے جبکہ 300 کے قریب معذوروں کو وہیل چیئرز بھی فراہم کی گئی ہیں۔ کیمپ کے انعقاد کے موقع پر جہانگیر خان ترین نے اپنے بیان میں کہا کہ بے لوث عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیمپئنز ٹرافی اسکواڈ؛ سلیکشن کمیٹی بھی تبدیلی نہ کرنے پر بضد آزادکشمیر سمیت ملک کے 21اضلاع کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق اسلام آباد پولیس اور اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیکل سروسز کی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا کلینیکل لیبز میں غیر معیاری کیمیکل استعمال ہونے کا انکشاف ،مراسلہ جاری پاکستان میں 2025کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق فوڈ اتھارٹی مری کی ناقص دودھ کیخلاف کارروائی، 2 من سے زائد دودھ تلف چین میں سانس کے متعدی امراض تمام معلوم جراثیموں کی وجہ سے ہیں، چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشنCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: معذور افراد کی بحالی
پڑھیں:
حسینہ واجد کی بھانجی برطانوی رکن پارلیمنٹ نے خود پر لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دے دیا
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی برطانوی رکن پارلیمنٹ ٹیولپ صدیق نے خود پر لگائے گئے کرپشن الزامات کو غلط قرار دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھ پر لگائے گئے الزامات سیاسی ہیں، جن کا کوئی ثبوت موجود نہیں، میرے وکلا کی جانب سے بنگلہ دیش کے حکام کو خط بھی لکھا تھا جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں شیخ حسینہ واجد کی بھانجی، برطانوی رکن پارلیمنٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری
شیخ حسینہ واجد کی بھانجی ٹیولپ صدیق برطانیہ میں وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز تھیں، تاہم انہوں نے رواں برس جنوری میں استعفیٰ دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ بنگلادیشی عدالت نے کرپشن کے الزامات پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے گزشتہ روز وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
ٹیولپ صدیق پر اپنی خالہ شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں ڈھاکا کے ڈپلومیٹک ایریا میں پلاٹ لینے کا الزام ہے، نیز شیخ حسینہ واجد پر جوہری معاہدے میں 4 ارب پاؤنڈ کے گھپلے کے کیس میں بھی ٹیولپ صدیق کو نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ڈھاکا یونیورسٹی میں شیخ حسینہ واجد سے ملتا جلتا ’فاشزم کا مجسمہ‘ نذر آتش
ٹیولپ صدیق کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹیولپ صدیق پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں، اور ان کے وکلا نے قانونی طور پر اس کا جواب دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews الزامات برطانوی رکن پارلیمنٹ بنگلہ دیش تردید ٹیولپ صدیق سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کرپشن وی نیوز