سندھ بلڈنگ، ڈائریکٹر ڈیمالیشن عبدالسجاد خان کے غیر قانونی دھندے جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ناظم آباد میں لا قانونیت کا بازار گرم ،بیٹر مافیا کو چھوٹ ،رقوم بیرون ملک منتقل
نمبر 5A 10/14منہدم کی جانے والی خطرناک کمزور عمارت کی ازسرنو تعمیر
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم کے تحت ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں بھی دیگر علاقوں کی طرح ڈائریکٹر ڈیمالیشن عبدالسجاد خان کے غیر قانونی دھندے جاری ہیں۔خطیر رقم بٹورنے کے بعد بیرون ملک منتقل کی جارہی ہیں، لا قانونیت کا بازار گرم رکھتے ہوئے بیٹر مافیا کو غیر قانونی امور پر چھوٹ دی جا رہی ہے جس کا با آسانی اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ناظم آباد نمبر 5 بلاک A پلاٹ نمبر 10/14 پر بغیر نقشے کے بننے والی دوسری منزل کی تعمیر پر گزشتہ دنوں نمائشی توڑ پھوڑ کرنے کے بعد عدلیہ اور سول سوسائٹی کو گمراہ کیا گیا تھا ۔بعد ازاں بیٹر مافیا نے گٹھ جوڑ کرنے کے بعد دوسری منزل کی ازسر نو تعمیر تیسری اور پھر چوتھی منزل کی تعمیر کی آزادی حاصل کر لی ہے۔ زیر نظر تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کمزور عمارت پر جاری تعمیرات انسانی جانوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے۔ ذاتی مفادات کی خاطر انسانی جانوں کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے، واضح رہے کہ سجاد خان کا نام غیر قانونی تعمیرات کی بحفاظت تکمیل کیلئے تحفظ کی ضمانت بنتا جا رہا ہے اور موصوف کی سرپرستی سے جاری بے ہنگم عمارتوں کی بلا روک ٹوک تعمیرات کے باعث کراچی کا انفراسٹرکچر برباد ہوتا دکھائی دیتا ہے اور علاقہ مکین مسلسل بڑھنے والے مسائل سے پریشان ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے بورڈ نے آئی نائن فور میں ورکنگ ویمن ہاسٹل تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسپیشل ایجوکیشن کے سینٹر کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔
وزارتِ تعلیم اور وزارتِ انسانی حقوق نے ہاسٹل تعمیر کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد وزیرِ اعظم نے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل کم کرنے کے لیے ہاسٹل تعمیر کرنے کی ہدایات دیں۔
کراچی نہروں کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی ڈٹ...
سی ڈی اے نے وزارتِ تعلیم کو منظوری سے متعلق نوٹی فکیشن بھجوا دیا ہے۔
سیکریٹری وزارتِ تعلیم کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ہاسٹل کی تعمیر سے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل میں کمی آئے گی، ہاسٹل کی اشد ضرورت ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔