اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے شرائط کے باعث رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بحالی کیلئے مراعات دینے کی مخالفت کردی۔

نجی ٹی وی  سما نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی کڑی شرائط آڑے آگئیں۔ ایف بی آر کی جانب سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بحالی کیلئے مراعات دینے کی مخالفت کردی۔ جس پر مجوزہ مراعاتی پیکیج کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے تعمیراتی شعبے کو سبسڈی اورغیرظاہر شدہ آمدنی کیلئے  ایمنسٹی دینے سے انکار کردیا، ایف بی آر کی مخالفت پر سیکٹر کیلئے مجوزہ ٹیکس مراعاتی پیکیج پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔

کراچی میں ٹریفک حادثات ، گورنر نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو دوسرا خط لکھ دیا

ہاؤسنگ سیکٹر کیلئے ٹاسک فورس  کئی اقدامات کی سفارش کر چکی ہے، پہلی بار گھر خریدنے والوں کو 5 کروڑ  تک ذریعہ آمدن ظاہر نہ کرنے کی سہولت کی تجویز تھی۔ سفارشات میں پراپرٹی ٹرانزیکشن ٹیکس میں کمی اور 3 فیصد ایف ای ڈی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق ہر قسم کی ٹیکس ایمنسٹی یا چھوٹ دینے پر پابندی ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایم ایف ایف بی

پڑھیں:

وزیر پٹرولیم کا قیمتوں میں کمی کیلئے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ابتدائی طور پر پرائس کیپ کے ساتھ آئل سیکٹر کو ڈی ریگو لیٹ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں مسابقت کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے کیلئے سستا پٹرول اور ڈیزل بیچیں گی جس سے غریب آدمی کا فائدہ ہو گا۔
ڈاکٹر مصدق ملک نے مزید کہا کہ بائیو فیول کی پالیسی بھی جلد آرہی ہے اور ٹائٹ گیس پالیسی بھی آئندہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے منظور ہو جائے گی۔

مصطفی قتل کیس: ملزم ارمغان کے میڈیکل کی رپورٹ سامنے آگئی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی کیلئے انکم ٹیکس سے استثنیٰ کی منظوری
  • ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ’’وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج‘‘ دینے کا فیصلہ
  • حکومت کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ
  • ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کی تیاریاں
  • وزیر پٹرولیم کا قیمتوں میں کمی کیلئے آئل سیکٹر کو اوپن کرنے کا اعلان
  • سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر 10 کروڑ ڈالر کی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ
  • سعودی عرب نے مؤخر ادائیگی پر پاکستان کو 10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا
  • سگریٹ سیکٹر میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ٹیکس چوری پکڑی گئی
  • چئیرمین کپاس بحالی صنعت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری و چیئرمین پاکستان بزنس فورم ملک طلعت سہیل نے