مقتول امیر احمد اپنی بیوی اور 4 ماہ کی بچی کا واحد کفیل تھا، ایک ماہ قبل ہی سیکورٹی کمپنی میں ملازمت اختیار کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی میں تاجر سے 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی چار نمبر میں پیر کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ امیر احمد 24 گھنٹے سے زائد زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دوران علاج چل بسا۔ مقتول کے ورثا نے پولیس کارروائی کے بعد سرد خانے سے لاش وصول کی اور آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوگئے۔ غم سے نڈھال ورثا کا کہنا تھا کہ امیر احمد کے سر میں 2 گولیاں لگی تھیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

مقتول کے کزن نے سرد خانے پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول امیر احمد اپنی بیوی اور 4 ماہ کی بچی کا واحد کفیل تھا، ایک ماہ قبل ہی سیکورٹی کمپنی میں ملازمت اختیار کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول پہلے وزیرستان میں رہتا تھا، بعد میں ڈیرہ اسماعیل خان منتقل ہوگیا تھا، جبکہ کراچی میں گارڈز کمپنی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ واضح رہے پیر کو کورنگی میں پولٹری کے تاجر سے مسلح ڈاکو 25 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے، ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ بھی کی، جس سے سیکیورٹی گارڈ امیر احمد کے سر پر گولی لگی تھی، جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ موقع پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مسلح ملزمان رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ مسلح ملزمان کی تعداد 3 سے 4 تھی، جو سفید رنگ کی آلٹو گاڑی میں سوار تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

کراچی: خودسوزی کے دوران جھلس کا زخمی ہونے والا شخص جاں بحق

ملیر میں خود سوزی کے دوران جھلس کر شدید زخمی ہونے والا شخص دوران جان کی بازی ہار گیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ واقعہ کھوکھرا پار 5 نمبر چمن کالونی میں پیر کی صبح ایک گھر کے باہر پیش آیا جس میں ایک شخص نے خود کو آگ لگا کر خود سوزی کی تھی۔تاہم، وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا اور اسے انتہائی تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ لیجایا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

انہوں نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 30 سالہ اقبال کے نام سے کی گئی جو کے نشے کا عادی تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔تاہم پولیس اس حوالے سے مزید چھان بین کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  •  اصلت کا ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ 
  • کراچی، دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
  • کراچی، گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دادی اور پوتا شدید زخمی، ملزم گرفتار
  • کراچی: ڈاکو سیکیورٹی گارڈ کو گولی مار کر 25 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
  • کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا سکیورٹی گارڈ دم توڑ گیا
  • پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، ڈکیتی مزاحمت پر 9 شہری زخمی
  • کراچی: خودسوزی کے دوران جھلس کا زخمی ہونے والا شخص جاں بحق
  • کراچی: مسلح ڈاکو شہری سے 25 لاکھ چھین کر فرار، مزاحمت پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی
  • رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب کی گاڑی پر فائرنگ، ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور 3 زخمی