اسلام آباد:

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے نلک بھر میں ٹول پلازوں کی صورتحال اور ناقص شاہراہوں کی تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

چیئرمین کمیٹی اعجاز حسین جاکھرانی نے کہا کہ ملک کی شاہراہوں پر ٹول پلازوں کا کوئی موثر نظام موجود نہیں، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں، خاص طور پر نئے ٹول پلازوں پر صورتحال مزید خراب ہے۔ 

اجلاس میں کمیٹی کے رکن رمیش لال نے انکشاف کیا کہ ایک بیوروکریٹ جو ریلوے کے مقدمات کا سامنا کر رہا تھا، اسے ڈیپوٹیشن پر وزارت مواصلات میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ 

رکن کمیٹی نذیر احمد بگھیو نے کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب جاری تعمیراتی کام پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہاں پرانی گاڑیاں لا کر کھڑی کر دی جاتی ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔  

کمیٹی کے اراکین نے پی ایس ڈی پی منصوبوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور کراچی کے دورے کا فیصلہ کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے اعلان کیا کہ اگلا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے کراچی میں منعقد ہوگا۔  

سندھ سے تعلق رکھنے والے کمیٹی کے اراکین نے سندھ میں انٹرچینج نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا۔ رمیش لال نے حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک صوبہ ریوینیو دیتا ہے، اور آپ کے نااہل افسران اسے ہڑپ کر جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیہون شریف سے دادو جاتے ہوئے حالیہ دنوں میں دو بڑے حادثات پیش آ چکے ہیں۔  

رمیش لال نے مزید الزام عائد کیا کہ مواصلاتی ترقیاتی منصوبے صرف پنجاب میں کیے جا رہے ہیں، جبکہ سندھ کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ میں این ایچ اے کی بنائی گئی سڑک 26 دسمبر کو مکمل ہوئی اور 28 دسمبر کو ہی خراب ہوگئی جو ناقص تعمیرات کا واضح ثبوت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹول پلازوں

پڑھیں:

اسپیکر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلالیا

فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔

اجلاس منگل کو سہ پہر ڈیڑھ بجے ان کیمرہ منعقد ہوگا، جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔

اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نیا بلدیاتی ایکٹ ، ہرضلع میں ضلع کونسل کا خاتمہ، مزید اہم فیصلے
  • روح اللہ مہدی کا مقبوضہ کشمیر میں اراضی پر جبری قبضے پر اظہار تشویش
  • قومی سلامتی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا؛ عسکری قیادت بریفنگ دے گی
  • قومی سلامتی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا
  • قومی سلامتی صورتحال پر  پارلیمانی کمیٹی   کا اجلاس کل ہوگا؛ عسکری قیادت بریفنگ دے گی
  • یمن میں امریکی فضائی حملوں سے 53 افراد جاں بحق،  اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
  • قومی سلامتی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا؛ عسکری قیادت بریفنگ دے گی
  • ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب
  • اسپیکر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلالیا