—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ روز ڈاکوؤں نے پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے 25 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روزپولٹری کا کاروبار کرنے والا شہری بینک میں رقم جمع کرانے کے لیے نکلا تھا، کورنگی نمبر 6 میں بڑے ہتھیاروں سے لیس ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے کار میں موجود سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔

کراچی: سائٹ ایریا میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، غیر ملکی شہری زخمی

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ملازم زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 25 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے جبکہ  سیکیورٹی گارڈ سر میں گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا جو دورانِ علاج چل بسا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

گجرانوالہ:

ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد اجمل، ذوالفقار احمد، عمران اللہ عرف الیاس مانی اور اسد رضا کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کو کوٹ مومن، کھاریاں، گجرات اور گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم عمران اللہ اشتہاری ہے جس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔

ملزم سال 2015 سے مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست میں شامل تھا جس نے شہری کو یونان بھجوانے کے عوض 41 لاکھ روپے وصول کیے لیکن یونان کے بجائے ترکی بھیج دیا۔

ملزم اسد رضا کو گجرانوالہ سے حراست میں لیا گیا، جس نے اٹلی ملازمت کے لیے بھجوانے کے نام پر 10 لاکھ روپے اور 3 ہزار ڈالر وصول کیے، مگر شہری کو ایران بھیج دیا۔

ملزم محمد اجمل انسانی اسمگلنگ فہدی گینگ کا کارندہ ہے جس نے عمران اقبال نامی شہری سے اسپین بھجوانے کے نام پر 20 لاکھ روپے بٹورے۔ سمندری راستے سے جاتے دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا جس میں متعدد پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے جبکہ عمران اقبال کو ریسکیو کر لیا گیا۔  

گرفتار ملزم ذوالفقار احمد 2015 سے مفرور تھا اور انسانی اسمگلرز کی مطلوب فہرست میں شامل تھا۔ وہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔

ملزم نے ایک شہری کو لیبیا ملازمت کے لیے بھجوانے کے عوض 3 لاکھ 50 ہزار روپے لیے، مگر بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا۔ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، ڈکیتی مزاحمت پر 9 شہری زخمی
  • نوشہرہ: بھائی سے غلطی سے گولی چل گئی، بہن جاں بحق
  • مراکش کشتی حادثہ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
  • کراچی: مسلح ڈاکو شہری سے 25 لاکھ چھین کر فرار، مزاحمت پر فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی
  • وی آئی پی کلچر کا خاتمہ، پنجاب میں پولیس نے آگاہی مہم شرو ع کر دی
  • بلدیہ ٹاؤن میں دودھ کے بیوپاری سے مبینہ ڈکیتی، ڈاکو 40 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
  • نارتھ کراچی میں شہری کا فلمی انداز میں ڈاکوؤں سے مقابلہ، ناکام واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
  • رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب کی گاڑی پر فائرنگ، ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور 3 زخمی
  • ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق، تین زخمی