کراچی: ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع جنوبی کراچی کی عدالت میں ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے کیس میں پولیس نے کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔
کیس میں ملوث ملزم ساحر حسن گرفتار جبکہ بازل عاشق کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔ ساحر حسن کو 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سےگرفتار کیا گیا۔
چالان کے مطابق ملزم ساحر سے 557 گرام منشیات برآمد ہوئیں جس کی مالیت 83 لاکھ 55 ہزار روپے ہے۔
چالان کے مطابق ملزم نے بتایا کہ بازل اور یحییٰ سے ویڈ منگوا کر لوگوں کو سپلائی کرتا تھا، ملزم بازل کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرکے گھر پر تلاش کیا مگر نہیں ملا۔
چالان کے مطابق ملزم ساحر کا موبائل فون پنجاب فارنزک لیب بھیجا ہوا ہے اور ملزم یحییٰ کا نام ناکافی شواہد کی وجہ سے کالم ٹو میں رکھا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج، بشری بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے دو مقدمات میں سابق خاتون اول بشری بی بی کی عبوری ضمانت توسیع کردی ہے اسلام آباد کی انسدادِدہشت گردی عدالت میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بشری بی بی کی درخواستوں پر سماعت کی. سابق خاتون اول کے وکیل انصر کیانی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ بشری بی بی 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں گرفتار ہیں لہذاحاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جائے اور بشری بی بی کو دونوں مقدمات میں اڈیالہ جیل میں ہی شامل تفتیش کرنے کے لئے پولیس کو حکم دیا جائے.(جاری ہے)
بعدازاں عدالت نے بشری بی بی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور دونوں مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں پانچ مئی تک توسیع کے احکامات جاری کردیئے خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف تھانہ کھنہ اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں.
دوسری جانب انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی راہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا اے ٹی سی کے جج طاہرعباس سِپرا نے پی ٹی آئی راہنماﺅں کے خلاف کیس پر سماعت کی، پی ٹی آئی وکیل سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے. عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسوں پر مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی پی ٹی آئی راہنماﺅں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں.