اجلاس سے خطاب میں میئر کراچی نے کہا کہ انتظامی فیصلے کرنا اور فنڈز کی فراہمی میرا کام ہے لیکن گراؤنڈ پر کام کرنا اور ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنا محکمہ انجینئرنگ کی ذمہ داری ہے، جو ٹھیکیدار ترقیاتی کام نہیں کرپا رہے ان کے ٹھیکے منسوخ کردیئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبے اپنے مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں، جو افسران کام نہیں کررہے ہیں انہیں ان کے عہدوں سے فارغ کردیا جائے، ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے، رواں مالی سال میں ڈھائی سو ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ انجینئرنگ کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار علی ابڑو، ڈائریکٹر جنرل ورکس طارق مغل، مختلف اضلاع کے چیف انجینئرز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ انجینئرنگ کی کارکردگی پر اظہار برہمی کیا اور انہیں سختی سے ہدایت کی کہ اگر افسران اپنے ٹارگٹ پورا نہیں کریں گے تو انہیں ان کے عہدوں سے ہٹادیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ پر کام نظر آنا چاہئے تمام ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز موجود ہیں اس لئے کوئی جواز قبول نہیں کیا جائے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ انتظامی فیصلے کرنا اور فنڈز کی فراہمی میرا کام ہے لیکن گراؤنڈ پر کام کرنا اور ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنا محکمہ انجینئرنگ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹھیکیدار ترقیاتی کام نہیں کرپا رہے ان کے ٹھیکے منسوخ کردیئے جائیں اور انہیں بلیک لسٹ کیا جائے۔ میئر کراچی نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی اسکیمیں جنہیں رواں سال میں مکمل ہونا ہے ان میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ٹیم بنائیں اور جو ان کی ہدایت پر عمل نہیں کرتا انہیں اختیار ہوگا کہ وہ محکمے سے ایچ آر ایم رپورٹ کرا دیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وژن اور چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت کے مطابق ہمیں شہر کو تبدیل کرنا ہے، بہتری لانی ہے اور مفاد عامہ کے کاموں کو اولین ترجیح دینی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میئر کراچی نے کہا کہ انہوں نے کرنا اور کام نہیں ہیں ان

پڑھیں:

وزیراعظم   کراچی کے اہم مسائل کے حل کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے اہم مسائل کے حل کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کا اعلان تفصیلی مشاورت کے بعد شیڈول کے مطابق اپنے دورہ کراچی میں کریں گے، اس ترقیاتی پیکیج کا حجم 10 ارب سے 50 ارب روپے تک یا اس سے زائد ہوسکتا ہے۔
وفاقی حکومت کے اہم حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کی قیادت اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو گذشتہ ملاقاتوں میں کراچی کے مسائل پر تفصیلی آگاہ کیا تھا اور وزیراعظم سے شہر قائد کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے پر زور دیا تھا۔
وزیراعظم نے کراچی کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت شہر میں انفرااسٹرکچر، پینے کے پانی ، سیوریج ، صحت، ماحولیات سمیت دیگر مسائل کے لیے منصوبے مرتب کیے جائیں گے۔
وفاقی حکومت وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کے لیے منصوبہ بندی اور طریقہ کار پر گورنر سندھ، اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان، صوبائی حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کرے گی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں ایک کوآرڈینیشن، ورکنگ اینڈ امپلی مینٹیشن کمیٹی جلد قائم کی جائے گی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔
وزیر اعظم کے کراچی کے لیے ترقیاتی پیکیج کا اعلان جلد متوقع ہے۔ اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایکسپریس کو بتایا کہ میں نے اور ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے کراچی کے مسائل کے حل اور منصوبوں کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے ترقیاتی پیکیج کی درخواست کی ہے، اس پر بات چیت جاری ہے اور جلد خوشخبری ملے گی۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیےترقیاتی پیکیج جاری کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کراچی کے انفرااسٹرکچر میں دلچسپی نہیں رکھتے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
  • کراچی کے مسائل کے حل کے لیے تحریک شروع کررہے ہیں، آفاق احمد
  • وزیراعظم   کراچی کے اہم مسائل کے حل کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادہ
  • دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
  • تحریک انصاف نے نفرت انگیز مہم چلانے کے الزام میں بنی گالا سے گرفتار کارکن سے لا تعلقی کا اعلان کردیا
  • حماس سے شکست تسلیم کرنے والے اعلیٰ فوجی افسر عہدوں سے فارغ
  • وفاقی حکومت سے 100 ارب روپے کے حصول میں تعاون کریں، میئر کراچی کا گورنر سندھ کو خط
  • پیپلز پارٹی مہران ٹاؤن سے کامیاب نہیں ہوئی لیکن وہاں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں: میئر کراچی
  • سرغنہ کی گرفتاری پر افسروں کو شاباش، انسانی سمگلنگ کالا دھندا، مکمل ختم کرینگے: وزیراعظم