علامتی تصویر۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع وسطی کراچی کی عدالت نے بیٹی سے جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے کے کیس میں ملزم کو 25 سال قید کی سزا سنا دی۔ 

عدالت نے ملزم پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق 2020 میں ملزم نے اپنے گھر میں سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق بیٹی نے ماں کو سب واقعہ بتایا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، ملزم نے متعدد بار بیٹی کے ساتھ ریپ کیا۔ 

پراسیکیوٹر حنا ناز نے مزید کہا کہ چند ماہ بعد بیٹی نے ایک بچے کو جنم دیا، لڑکی نے ماں کو بتایا کہ یہ بچہ اُسکے باپ کا ہے تو اس نے اپنے شوہر کو مارا۔ 

پراسیکیوٹر کے مطابق لڑکی نے فیس بک پر دوستی کے دوران ایک شخص کو سب واقعہ بتایا، وارث سب کچھ سننے کے بعد لڑکی سے شادی پر رضا مند ہوگیا، شادی کے بعد شوہر وارث کے ساتھ باپ کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق متاثرہ خاتون نے عدالت میں اپنے بیان میں باپ کو ملزم قرار دیا۔ 

اس موقع پر عدالت نے کہا ملزم کے خلاف جرم ڈی این اے سے بھی ثابت ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ نیو کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی کا ایئر ہوسٹس پر تشدد، معاملہ کیا تھا؟

سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی صائمہ کی فضائی سفر کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان پر بدترین تشدد، بعد ازاں معاملہ ختم کرنے پر دباؤ ڈالنے لگے۔

ذرائع کے مطابق سابق کمشنر کوئٹہ  افتخار جوگزئی کی بیٹی صائمہ نے والد کے ہمراہ سفر کے دوران خاتون فضائی میزبان سے تلخ کلامی کرتے ہوئے اس کی ناک پر مکہ دے مارا جس سے فضائی میزبان زخمی ہو گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی سرین ایئر کی فلائٹ نمبر 540 میں پیش آیا۔ سابق کمشنر کوئٹہ اور ان کی بیٹی نے کوئٹہ ایئر پورٹ پر چیک ان کرتے وقت بھی عملے سے بدتمیزی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیےنئی سعودی ایئرلائن ’فلائی ادیل‘ پاکستان کے لیے کن شہروں سے پرواز بھرے گی؟

طیارے میں داخل ہونے کے بعد جب خاتون فضائی میزبان نے صائمہ جوگزئی سے سیٹ بیلٹ باندھنے اور کھانے کی میز بند کرنے کو کہا تو صائمہ جوگزئی آپے سے باہر ہوگئیں، غیر شائستہ زبان استعمال کی اور  شورشرابہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مسافر کے اس رویہ کے متعلق فضائی میزبان نے کپتان کو آگاہ کیا جس پر کپتان کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے طیارہ  رن وے سے واپس لے آیا۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو طیارے میں فوری طور پر طلب کرلیا گیا۔ کپتان نے باپ اور بیٹی کو آف لوڈ کرنے کے لیے کہا لیکن صائمہ جوگزئی نے طیارے سے اترنے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیے’اس میں سفر موت کو دعوت دینے جیسا ہے‘، جدہ جانے والی پی آئی اے فلائٹ کی نئی ویڈیو وائرل

ذرائع کے مطابق صائمہ جوگزئی نے غصے میں فضائی میزبان کو مکہ دے مارا۔ چہرے پر مکہ لگنے سے خاتون فضائی مسافر کی ناک سے خون نکلنے لگا جبکہ ایک دانت بھی ٹوٹ گیا۔

فضائی میزبان کے زخمی ہوتے ہی اے ایس ایف نے دونوں باپ بیٹی کو حراست میں لے لیا۔ تاہم واقعہ کے بعد بلوچستان انتظامیہ نے ایئرلائن انتظامیہ پر  معاملہ ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔

ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق کمشنر کوئٹہ واقعہ کے بعد فوری طور پر کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچے، انہوں نے  اے ایس ایف سے صورتحال معلوم کر کے  معاملہ رفع دفع کرنے کا کہا۔

ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق کمشنر کوئٹہ نے باپ، بیٹی سے تحریری معافی نامہ لکھوایا، جس کے بعد باپ بیٹی کو جانے کی اجازت دی گئی۔

زخمی ایئر ہوسٹس کو ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔ نجی ایئر لائن سرین ایر کی انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر، شادی میں ناکامی پر لڑکی کے ساتھ دریا میں کودنے والے نوجوان کی لاش چناری سے برآمد
  • سگی بیٹی کو متعدد بار زیادتی کے بعد حاملہ کرنے والے درندہ صفت باپ کو عدالت نے سزا سنادی
  • محمدی کالونی سے منشیات کا بڑا ڈیلر گرفتار، 60 کلو چرس برآمد
  • کراچی: ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کیس کا عبوری چالان عدالت میں جمع
  • سابق کمشنر کوئٹہ افتخار جوگزئی کی بیٹی کا ایئر ہوسٹس پر تشدد، معاملہ کیا تھا؟
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع، آج کی سماعت کا حکم نامہ جاری
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا عدالت کے روبرو اعترافِ جرم کی خواہش کا اظہار
  • دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کیوں کیا؟ کراچی میں ظالم شوہر نے بیوی کو جلا دیا
  • تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسگی کیس، لاہور ہائیکورٹ کی کمیٹی بنا کرتفتیش کی ہدایت