2025-03-24@11:52:27 GMT
تلاش کی گنتی: 3540

«سے کراچی»:

(نئی خبر)
    کراچی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا ایک روزہ دورہ کراچی ناسازی طبیعت کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔   علی امین گنڈاپور آج صوبائی کابینہ اراکین بیرسٹر محمد علی سیف، مینا خان آفریدی، ممبران صوبائی و قومی اسمبلی، سابق سینیٹر محمد علی درانی اور دیگر کے ہمراہ کراچی کا دورہ کرنے والے تھے۔  کراچی میں علی امین گنڈاپور کا انصاف ہاؤس کا دورہ، پیر پگاڑا سے ملاقات اور دیگر اہم مصروفیات شیڈول تھیں۔
    تھانے کی پولیس جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائیوں کے لیے کرائے کی گاڑیاں لینے پر مجبور موٹر سائیکل سوار جوانوں کے ذریعے کام چلایا جانے لگا، کرائم کے خلاف حکمت عملی پر سوال ( رپورٹ:اسد رضا ) تھانہ پیرآباد کے حدود میں کنواری کالونی قصبہ بنارس جیسے حساس علاقے ہیں،جہاں سرے سے تھانے کے پاس کوئی موبائل ہی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کا ڈسٹرکٹ ویسٹ کہ تمام تھانوں کی اپنی اپنی جگہ حساس نوعیت ہے، جہاں تھانہ پیر آباد پولیس موبائل سے محروم ہے، تھانے میں ایک بھی سرگاری پولیس موبائل موجود نہیں۔ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو پکڑنے کے لیے پیر آباد پولیس کرائے کی گاڑیاں لینے پر مجبور ہے۔ اسنیپ چیکنگ کومبنگ آپریشن اور...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث آج 6 پروازیں منسوخ اور 23 میں تاخیر ہوئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے فلائٹ شیڈول کے حوالے سے بتایا کہ گلگت اور اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی اور دبئی کے مابین 2 خصوصی پروازیں آر جے 71، آر جے 72 بھی منسوخ شیڈول میں ڈال دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ سے 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔کراچی ایئر پورٹ سے 6، لاہور سے 4 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے، ملتان اور سیالکوٹ ایئر پورٹ سے 2 پروازوں کی...
    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب عباسی شہید ہسپتال کے دورے کے دوران لفٹ میں سوار ہوئے، چوتھی منزل پر پہنچنے کے بعد لفٹ پھنس گئی۔ بعد ازاں پہلی منزل پر لفٹ پہنچی اور زور دار دھماکے سے نیچے آگری، تاہم مرتضیٰ وہاب اور دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد بڑے حادثے میں بال بال بچ گئے، میئر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام عباسی شہید ہسپتال میں لفٹ میں پھنس گئے تھے، لفٹ پہلی منزل سے زور دار دھماکے کے بعد نیچے آ گری۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب عباسی شہید ہسپتال کے دورے کے دوران لفٹ میں سوار ہوئے، چوتھی منزل پر...
    —فائل فوٹو گھوٹکی کے علاقے رونتی کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 ماہ قبل اغواء ہونے والے 3 مغوی بازیاب کرا لیے گئے۔ ایس ایچ او رونتی صفی اللّٰہ انصاری کے مطابق رونتی کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف 2 ماہ سے پولیس کا آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ اغواء کار پولیس کے دباؤ میں آ کر 2 ماہ قبل اغواء کیے گئے مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بازیاب ہونے والے مغویوں میں محمد اویس، انس اور فیض ملک شامل ہیں جہنیں ڈاکوؤں نے 2 ماہ قبل کراچی سے نوکری کے جھانسے میں بلا کر اغواء کیا تھا۔ایس ایچ او رونتی نے کہا کہ تینوں مغویوں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سرجانی ٹاؤن میں ٹرک نذرِ آتش کرنے کیخلاف مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی۔کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے ٹرک نذرِ آتش کرنے کیخلاف مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چئرمین آفاق احمد کی ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ آفاق احمد کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو انہیں رہا کیا جائے وکیل صفائی جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا تھا کہ میرے مؤکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔پولیس میرے مؤکل کیخلاف کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکی، پولیس کے مطابق آفاق...
    کراچی: سینیٹ قائمہ کمیٹی نے کراچی کے سب سے بڑے پانی کے منصوبے کے فور کی سست روی پر رپورٹ طلب کرلی۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں دریاؤں پر تجاوزات، پانی کے بہاؤ اور سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹر خلیل طاہر نے کمیٹی کو بتایا کہ ڈیڑھ سال سے ایک کمپنی نے کے فور منصوبے پر کام بند کر رکھا ہے، منصوبے پر اربوں روپے کی لاگت آئے گی۔ سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ چولستان کنال کے لیے 211 ارب روپے کے فنڈز جاری ہو سکتے ہیں لیکن کراچی کے تین کروڑ شہریوں کے پانی کے منصوبے کے...
    جلسے بیاد شہدائے قدس میں ایران سے آئے مجمع جہانی اہلبیتؑ کی مرکزی شوریٰ کے قائم مقام سربراہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت سید حسن نصراللہ شہید و سید ہاشم صفی الدین شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی میں عظیم الشان جلسہ بعنوان شہدائے قدس کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے بیاد شہدائے قدس میں ایران سے آئے مجمع جہانی اہلبیتؑ کی مرکزی شوریٰ کے قائم مقام سربراہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا...
    —فائل فوٹو کراچی میں 3 مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 3 شہری جان سے گئے۔لانڈھی مانسہرہ کالونی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ کراچی: نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی ٹکر سے کار سوار باپ بیٹا جاں بحقکراچی میں نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے کار پل سے نیچے جا گری۔ دوسری جانب کھوکھرا پار نمبر 2 میں بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیاگیا، بس کو بھی تحویل میں...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کے دورے کے دوران لفٹ حادثے کا شکار ہوگئے، حادثے میں تمام سوار افراد محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی، ڈپٹی میئر اور دیگر حکام اسپتال کے معائنے کے دوران لفٹ میں سوار تھے کہ گنجائش سے زائد افراد سوار ہونے کے باعث لفٹ جھٹکے سے نیچے آگئی۔  خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  عملے نے فوری طور پر لفٹ کا دروازہ باہر سے کھولا اور تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔
    مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے۔اسپتال حکام کے مطابق لفٹ چوتھی منزل سے تیزی سے پہلی منزل پر آکر پھنس گئی تھی۔ لفٹ میں موجود میئر اور ڈپٹی میئر سمیت تمام افراد محفوظ رہےمیئر سمیت تمام افراد 5 سے 10منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے۔ میئر کراچی نے عباسی شہید اسپتال میں ہیموفیلیا وارڈ کا افتتاح کر دیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عباسی شہید اسپتال میں ہیموفیلیا وارڈ کا افتتاح کردیا۔ ذرائع کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کراچی سمیت 15 سے زائد افراد لفٹ میں موجود تھے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ہیموفیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کا افتتاح کرنے عباسی شہید اسپتال پہنچے تھے۔
    —جنگ فوٹو  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیوں کے دوران گداگر خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا جبکہ ٹیمپرڈ پاسپورٹ پر یو اے ای سے آئے مسافر کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے کے مطابق پہلی کارروائی میں ملائیشیا جانے والی نسرین چنا نامی خاتون کو آف لوڈ کیا گیا، امیگریشن کلیئرنس کے دوران خاتون مسافر کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم میں ہٹ ہوا۔خاتون مسافر کو قطر میں گداگری میں ملوث ہونے پر ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ایف آئی کے مطابق دوسری کارروائی میں ابوظہبی سے پہنچنے والے محمد اعظم سے پوچھ گچھ کی گئی، مسافر 2024ء میں سیالکوٹ ایئر پورٹ سے ورک ویزے پر متحدہ عرب امارات...
    موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث 6 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہورسیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے لاہور ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143، 145 ،کراچی سے اسلام آباد سیرین ا یئر کی پرواز ای آر 502،کراچی سے اسلام آباد فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 منسوخ ہوئیں۔   کئی شہروں میں ابر رحمت برس پڑی ،اسلام آباد ایئر پورٹ سے 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں،ملتان اور سیالکوٹ ایئر پورٹ سے 2 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی جبکہ دیگر شہروں سے بھی متعدد پروازیں تاخیر کو شکار ہوئیں ،...
    کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے ٹینکر جلانے سے متعلق کیس میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت نے آفاق احمد کی درخواست ضمانت  منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے، ان کی 2 مختلف مقدمات میں پہلے ہی ضمانت منطور کی جاچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد سرجانی ٹاؤن کے مقدمے میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھے، جبکہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھی ان کی مزید 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی تھی۔ واضح رہے کہ آفاق...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا طبیعت ناسازی کے باعث دورہ کراچی منسوخ ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج کراچی جانے کا پلان تھا، علی امین نے کراچی میں مختلف سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیناتھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے دورہ کراچی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مزید :
    —فائل فوٹو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں صبح میں ہلکی دھند کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ٹھنڈی ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خُشک جبکہ مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں بارش کا امکان نہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم...
    احسن عباسی :  کراچی میں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 6 منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہور کی سیرین ایئر کی پروازیں ای آر 524 اور ای آر 522 منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کراچی سے لاہور کی ایئر سیال کی پروازیں پی ایف 143 اور پی ایف 145 بھی منسوخ کی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد کی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502 اور کراچی سے اسلام آباد کی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا مسافروں کو مزید...
    اسلام آباد: شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نیپرا کو درخواست دائر کی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔ منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ کے الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
    کراچی: ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر ایس پی جمشید ڈویژن عمیر طارق باجاری کی سربراہی میں تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 رکنی موٹر سائیکل چوری اور چھیننے والے گروہ کے اراکین کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شہر بھر میں چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں اور ان کے پارٹس کی خرید و فروخت کی جا رہی ہے۔ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جمشید کوارٹرز پولیس نے جہانگیر روڈ کے قریب چھاپہ مارا اور 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مزدہ ٹرک اور کار میں لوڈ کی گئی چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور بڑی...
    کراچی: نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور شادی لان کے قریب پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت وہاج کے نام سے ہوئی، جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔ زخمی ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 17 سالہ ہادی اور 17 سالہ اوسید کے طور پر ہوئی، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمی نوجوان اسید نے حادثے کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنے تین دوستوں کے ساتھ ایک شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے اور وہ اپنی موٹر سائیکلوں...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے جہانگیر روڈ اور لائنز ایریا کے مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا، جس کے دوران ٹائروں کو نذر آتش کر کے نیو ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل کر دیا۔ ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ تین دنوں سے نہ صرف بجلی کی عدم فراہمی کا شکار ہیں بلکہ پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اس صورت حال پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے خلاف نعرے...
    کراچی: کراچی میں پانی کا بحران سنگین شکل اختیارکرگیا، شہر کو 3دن میں 75 کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے، سات میں سے 4 ہائیڈرنٹس سے بھی پانی کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ تفصیلات کے مطابق واٹرکارپوریشن کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں لائنوں میں آنے والے رساؤ کے مرمتی کام کی وجہ سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ہفتے کی صبح سے شٹ ڈاؤن کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔   صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے میئر کراچی...
    کراچی: اسٹیل ٹاؤن ٹریفک سیکشن کے ایس او نے غفلت و لاپروائی سے واٹر ٹینکر چلانے اور روکنے پر سینہ زوری کرنے والے ڈرائیور کو نیم برہنہ حالت میں مدد گار 15 پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرا دیا۔ پولیس نے ایس او کی مدعیت میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے واٹر ٹینکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ڈرائیور خود کو بچانے کے لیے ٹینکر کے کیبن پر چڑھ گیا جسے پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد قابو کرلیا۔ اس حوالے سے ایس پی ملیر ڈویژن سعید رند نے بتایا کہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے ایس او ٹریفک سیکشن اسٹیل ٹاؤن سب انسپکٹر علی حسن کی مدعیت میں واٹر ٹینکر کے گرفتار ڈرائیور سیف اللہ کے...
    کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان میں سرکاری نرخوں کو سختی سے نافذ کرنے کے لئے بھرپور اور بلارعایت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گراں فروشوں کے خلاف بلارعایت کارروائی ہوگی، بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک میں  گراں فروشی کی روک تھام کے لئے اقدامات کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گراں فروشی کے خلاف پہلے ہی جاری مہم کو موثر بنانے کے لئے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں قائم شکایتی سیل کے ساتھ ساتھ کراچی ہول سیلرز گروسری ایسوسی ایشن کے دفتر میں بھی ایسوسی ایشن کے تعاون سے شکایتی سیل قائم کر...
      فائل فوٹو۔ کراچی میں نیٹی جیٹی پل پر ٹریلر کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے کار پل سے نیچے جا گری، حادثے میں باپ اور بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے، حادثے میں رکشے میں سوار شخص بھی شدید زخمی ہوا۔واضح رہے کہ کراچی میں گذشتہ 55 دنوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 126 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
    شرکاء سے خطاب مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء مولانا رفاقت، مہاجر قومی مومنٹ پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری نگہت فاطمہ، پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ کونسل ندا عاصم، فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے رہنماء مختار رضا، اعتکاف کمیٹی لانڈھی کورنگی کے رہنماء عامر رضا اور جماعت اسلامی پاکستان ضلع کورنگی کے امیر مرزا فرحان بیگ نے کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم کے تحت کورنگی کراچی میں شہدائے راہ قدس کانفرنس کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم کے تحت کورنگی کراچی میں شہدائے راہ قدس کانفرنس کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم کے تحت کورنگی کراچی میں شہدائے راہ قدس کانفرنس کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم کے تحت کورنگی کراچی میں شہدائے راہ قدس...
    کراچی: نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب گہرے مین ہول کی تعمیر اور کھدائی کے دوران 2 مزدور سیوریج کے پانی میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔   واقعے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور انھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مین ہول میں اتر کر رسیوں کی مدد سے دونوں افراد کی لاشوں کو باہر نکال کر چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔  اس حوالے سے ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ لنڈی کوتل سمیت ملحقہ نالوں میں تعمیراتی کام چل رہا ہے اور گہرے مین ہول کی تعمیر اور کھدائی کے دوران 2 مزدور نالے میں گر گئے جو پانی کے تیز بہاؤ کے ساتھ...
    کراچی: رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کی پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیرنے تقریب میں بطور مہمان خصوصُی شرکت کی۔  ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کا استقبال کیا۔ مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کوچاق چوبند پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ مہمان خصوصی نے دوران ٹریننگ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔  کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل  اویس دستگیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی پریڈ کا اعلیٰ معیار دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہوئی۔ مہمان خصوصی نے اعلی معیار اور پیشہ ورانہ...
    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر اور فوٹو کاپی دکان کے ملازم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر فوٹو کاپی سروس کے نرخ پر اختلاف کے باعث پیش آیا۔حکام کے مطابق معلوم ہوتا ہے اس معاملے میں لاگو چارجز 400 روپے نرخ نامہ کے مطابق ہیں۔ ردعمل دینے پر ایئرپورٹ انتظامیہ نے ملازم کا ایئرپورٹ پاس منسوخ کردیا۔انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ منیجر کے حکم پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں، منیجر نے ایئرپورٹ پر پیشہ ورانہ ماحول یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پی ایم ایس اے اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے نمائندگان شریک تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز، اے این ایف، کسٹمز، کے پی ٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی اور ایف آئی اے کے نمائندگان بھی تقریب میں شریک تھے۔  تصویر سوشل میڈیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سول اداروں، این جی اوز اور ماہی گیر برادری کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء کو مشق کے مقاصد اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کی کاوشوں سے آگاہ کیا...
    کراچی کے علاقے گارڈن سے گمشدہ دو بچوں کی تلاش کےلیے پولیس نے  پاک کالونی اور اطراف میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش کے تناظر میں گھر گھر تلاشی کی جارہی ہے۔ بچوں کی والدہ کی نشاندہی پر مختلف گھروں اور جگہوں پر سرچ آپریشن کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک سے تصدیق کی جارہی ہے، مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
    کراچی: پاک بحریہ کے زیر اہتمام  مشق سی گارڈ 25 کی افتتاحی بریف پیر کو منعقد کی گئی۔ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مشق سی گارڈ 25 اس سلسلے کی دوسری مشق ہے جس کا مقصد پاک بحریہ کی جانب سے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر سے وابستہ مختلف محکموں بشمول  شپنگ ،  فشریز، قانون نافذ کرنے والے اور نجی اداروں اور این جی اوز کے نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور بحری شعبے میں درپیش چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا ہے۔ تقریب میں نجی شعبے اور ماہی گیر برادری کی نمایاں شخصیات کے علاوہ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈز، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن،...
    جاں بحق ہونے والے متوفی محمد اشرف صنعتکار ہیں اور ڈیفنس واقعے اپنی رہائش گاہ سے سائٹ ایریا میں واقع اپنی فیکٹری اشرف انٹرپرائز جا رہے تھے کہ نیٹی جیٹی پل سے آئی سی آئی کی جانب جاتے ہوئے ٹریلر نے گاڑی، موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر مار دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے نیٹی جیٹی پل پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جب تیز رفتار ٹریلر نے کار، موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کے علاقے نیٹی جیٹی پل سے آئی سی آئی پل کی جانب جاتے ہوئے تیز رفتار ٹریلرر جسٹریشن نمبر ایس ایم اے 129 نے عقب...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025  کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد ہوا ۔تقریب میں پی ایم ایس اے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن, پاکستان کوسٹ گارڈز ،اے این ایف ،کسٹمز، کے پی ٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی اور ایف آئی اے کے نمائندگان شریک تھے۔حکومتی اداروں کے علاوہ سول اداروں ، این جی اوز  اور ماہی گیر برادری کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے  آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کو مشق کے مقاصد اور  جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوارڈینیشن سینٹر کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا۔50 سے زائد قومی اسٹیک ہولڈرز کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ کراچی: ٹرالر نے ایک اور کار سوار باپ بیٹے...
    پاکستان ریلوے نے سرسید ایکسپریس کوبند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آج ٹرین اپنا سفرمکمل کرنےکے بعد کل سےبند کر دی جائےگی.سرسید ایکسپریس کراچی سےپنڈی کیلئےچلائی جارہی تھی۔تھرڈپارٹی کنٹریکٹ کےتحت ٹرین کوپرائیویٹ کنٹریکٹرکےذریعےچلایاجارہا تھا.دوسری جانب پاکستان ریلویزنے مزید 7 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہزارہ،کراچی ،بہاؤالدین زکریا ،سکھر ایکسپریس،موئن جودڑواور راولپنڈی پسنجر ٹرین آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دستاویزات کی تیاری میں تاخیر کے باعث بڈز وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی.حکام کا کہنا ہے کہ 7مسافر ٹرینوں کی فنانشل اور ٹیکنیکل بڈز 25 فروری کو وصول کی جائیں گی۔ٹیکنیکل بڈز میں کوالیفائی کرنیوالی فرموں کی ہی فنانشل بڈز کھولی جائیں گی۔
     کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ سکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی  پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔  ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کا استقبال کیا۔  مہمان ِ خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کوچاک وچوبند پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ مہمان خصوصی نے دورانِ  ٹریننگ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ مہمان خصوصی نے اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حصول اور کا میابی  سے ٹریننگ مکمل کرنے پرپریڈ کے شرکاء...
    رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول کراچی میں رینجرز ریکروٹس کی 32ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کا استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان رینجرز  اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، سنگین جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر کو چاق وچوبند پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔ جبکہ انہوں نے دوران ٹریننگ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔ کور...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سے لاہور جانے والے ٹرین مسافروں کے لیے برُی خبر آگئی۔ آؤٹ سورس کی گئی سر سید ایکسپریس کی سروس کل سے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکشین جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکشین کے مطابق کراچی سے راولپنڈی چلنے والی سرسید ایکسپریس کل سے معطل کی جارہی ہے۔ سر سید ایکسپریس ٹرین راس لوجسٹک کے زیر انتظام چلائی جا رہی تھی۔ گزشتہ سال ستمبر میں سر سید ایکسپریس کو بحال کیا گیا تھا۔ ٹرین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی تھی جس میں ایک اے سی سلیپر، 3 اے سی بزنس اور 1 اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل تھیں جب کہ 8 اکانومی کوچز کے ساتھ ساتھ ڈائننگ کار بھی ٹرین کا...
    کراچی: حکومت سندھ کا شہروں کے درمیان اہم ہائے ویز، شاہراہوں پر"پیٹرولنگ پولیس"متعارف کروانے کا فیصلہ،  شہروں میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے جدید کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر اقدامات کے تسلسل کوبرقراررکھتے ہوئے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے پیٹرولنگ پولیس تعینات جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت صوبے میں "ہائے ویز پیٹرولنگ" متعارف کروانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیزٹی اینڈ ٹی،ایڈمن کراچی،کرائم اینڈآنوسٹی گیشنز، ٹریفک حیدرآباد، سی آئی اے، ہیڈکواٹرز،اسٹبلشمنٹ،آئی ٹی، فنانس، سمیت دیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ کی جانب سے مجوزہ پولیس پیٹرولنگ منصوبے کے اغراض و مقاصد، چیک پوسٹوں کی موجودہ...
    کراچی کے نیٹی جیٹی پل پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جب تیز رفتار ٹریلر نے کار، موٹر سائیکل اور رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کے علاقے نیٹی جیٹی پل سے آئی سی آئی پل کی جانب جاتے ہوئے تیز رفتار ٹریلررجسٹریشن نمبرایس ایم اے 129 نے عقب سے کار، موٹرسائیکل اور رکشے کو ٹکرماردی، حادثے کے نتیجے میں سیاہ رنگ کی کار رجسٹریشن نمبربی ایم 4598 پل پر لگی آہنی باڑ توڑتے ہوئے پل سے نیچے لوہے کے پائپوں پر جا گری۔ حادثے میں گاڑی میں سوار باپ، بیٹا موقع پرجاں بحق اورایک بیٹا زخمی ہوگیا جنہیں پہلے نجی اسپتال اوربعدازاں سول اسپتال...
    جعفرطیار سوسائٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما علامہ سید صادق رضا تقوی اور مولانا ہادی ولایتی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ، آئی ایس او کی جانب سے جعفرطیار سوسائٹی کراچی میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ، آئی ایس او کی جانب سے جعفرطیار سوسائٹی کراچی میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ، آئی ایس او کی جانب...
    کراچی: سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر علی فرحان رضی کو بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن مقرر کر دیا۔ ڈاکٹر علی فرحان رضی کو یہ عہدہ میڈیکل ایجوکیشن کے شعبے میں 25 سالہ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔  ڈاکٹر علی فرحان رضی آئندہ تین سال تک بقائی یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
    امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما علامہ رضی حیدر زیدی، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ، آئی ایس او کی جانب سے گلستان سوسائٹی کراچی تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ، آئی ایس او کی جانب سے گلستان سوسائٹی کراچی تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ، آئی ایس او کی جانب سے گلستان سوسائٹی کراچی تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ، آئی...
    امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما علامہ رضی حیدر زیدی، پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ، آئی ایس او کی جانب سے گلستان سوسائٹی کراچی تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ، آئی ایس او کی جانب سے گلستان سوسائٹی کراچی تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ، آئی ایس او کی جانب سے گلستان سوسائٹی کراچی تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ، آئی...
    کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد کے موسم کے حوالے سے پیش گوئی کردی گئی۔ شہر میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ اگلے 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 اور کم سے کم 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ اسی طرح آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک جب کہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا...
    کراچی کے علاقے کلفٹن میں چائنہ پورٹس کے قریب گراؤنڈ سے 40 سالہ سرکاری ملازم کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق سید مہتاب احمد جناح اسپتال میں سرکاری ملازم تھا۔ مقتول افضل، ثاقب اور فرید کے ساتھ پارٹ ٹائم پراپرٹی کا کام کرتا تھا۔ مہتاب احمد کے اغوا اور قتل کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مقتول کے بھائی سید عمران احمد شاہ کی مدعیت میں 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق بھائی ہفتے کی رات معمول کے مطابق گھر واپس نہیں پہنچا۔ دکان پر معلومات کیں تو علم ہوا کہ رات سوا 8 بجے 3 نامعلوم افراد بھائی کو ساتھ لے گئے تھے۔...
    کراچی میں شارع فیصل پرقوم پرست جماعت ’جئے سندھ قومی محاز‘ (جسقم) کی جانب سے پولیس پر مبینہ حملے کے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالے جانے کیخلاف کراچی بار کا کنونشن واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق 400 سے زائد افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس ٹیم پر حملہ کیا جس میں ڈی ایس پی پریڈی معشوق شاہ اور ایس ایچ او صدر عمران زیدی سمیت 7 اہلکار زخمی ہوئے۔ ایف آئی آر کے مطابق حملے میں ایس ایس پی ساؤتھ کے اسکواڈ اور ایس...
    اسلام ٹائمز: دنیا بھر میں ہر رنگ و نسل، تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی جانب سے حزب اللہ لبنان کے شہید قائد شہید مقاومت سید حسن نصراللہ سے سے اظہار عقیدت کا سلسلہ جاری ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری انّا علیٰ العہد۔۔ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں دنیا بھر میں ہر رنگ و نسل، تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی جانب سے حزب اللہ لبنان کے شہید قائد شہید مقاومت سید حسن نصراللہ سے سے اظہار عقیدت کا سلسلہ جاری ہے، اسی تسلسل میں پاکستانی بچوں نے بھی شہر کراچی میں شہدائے مقاومت سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین سے اظہار عقیدت کیا۔ قارئین...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ  کے آئینی بینچ نے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال 13 ڈی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس بی سی اے اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔سندھ ہائی کورٹ نے گلشنِ اقبال 13 ڈی میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے یہ درخواست کیوں دائر کی ہے؟درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ہے کہ 3 پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔ کراچی:PECHS میں غیر قانونی تعمیرات، سندھ حکومت کو نوٹس جاریسندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں فٹ پاتھوں پر غیر...
    کراچی ایئرپورٹ پر 22 ورک ویزااور  بزنس ویزا ہولڈرز سمیت 46 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے رقم مناسب رقم نہ ہونے پر 16 عمرہ زائرین کو مختلف پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا ۔ کراچی سے ورک ویزوں پر عمان، سعودی عرب اور قطر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو نام آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔ سعودی عرب کے ورک اور بزنس ویزوں کے 3، یمن 1، قطر 2، متحدہ عرب امارات ایک ، تنزانیہ ایک ، بوسٹوانہ 3، جنوبی افریقہ ایک ، لائبیریا ایک ، برانڈی ایک ، کانگو 2 اور یوگنڈا کے...
    تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی9پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 522، کراچی سے لاہورجانیوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 اورکراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502،کراچی سے دمام جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 241اورکراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310بھی منسوخ ہو نے والی پروازوں میں شامل ہیں، کراچی سے سلام کوٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 157اورکراچی سے...
    کراچی کے مختلف اسکول اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے پاک آرمی کے ساتھ یادگار لمحات گزارے، طلبا نے پاک آرمی کے زیر استعمال جدید اسلحہ کا معائنہ کیا اور ٹارگٹ فائرنگ کا تجربہ بھی کیا۔ 11 اسکول و کالجز کے 500 سے زائد طلبا اور فیکلٹی ارکان نے ملیر گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فوج کے زیر استعمال جدید اسلحے کے معائنہ کا موقع ملا بلکہ بیشتر نے اس موقع پر اسمال مشین گنز اور پسٹل کا استعمال بھی کیا۔ طلبا نے فوجی جوانوں کی جنگ کے دوران مختلف رکاوٹوں کو عبور کرنے کی مشقوں کا بھی مشاہدہ کیا، جی او سی ملیر گیریژن نے طلبا اور فیکلٹی ارکان سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں...
    —فائل فوٹو کراچی سے 22 ورک ویزا یا بزنس ویزا ہولڈرز سمیت 17 ملکوں کے 46 مسافروں کو مختلف وجوہات کی وجہ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے رقم مناسب رقم نہ ہونے پر 16 عمرہ زائرین کو مختلف پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا ہے۔کراچی سے ورک ویزوں پر عمان، سعودی عرب اور قطر جاتے ہوئے 3 مسافروں کو نام آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔  سینیگال، سعودیہ، عمان سمیت 8 ملکوں سے مزید 45 پاکستانی بے دخلسینیگال سے انسانی اسمگلنگ کے لیے پہنچے 3 نوجوانوں سمیت 8 ملکوں سے مزید 45 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں...
    کراچی: شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کے علاقے شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جن کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی، خاتون کی شناخت 51 سالہ پروین سلطانہ زوجہ سلطان احمد کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ٹیپو سلطان طارق محمود کے مطابق متوفیہ خاتون سڑک عبور کر رہی تھی کہ نامعلوم تیز رفتاری گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ متوفیہ خاتون کہاں کی رہائشی تھی اور حادثے میں کون سی گاڑی ملوث...
     (اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سےروانہ ہونے والی9پروازیں منسوخ کردی گئیں۔  منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 522، کراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 اورکراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 شامل ہیں۔  کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502،کراچی سے دمام جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 241اورکراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی کراچی سے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    شہر قائد کے علاقے رضویہ تھانہ کی حدود میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو شدید زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ضلع وسطی کے ترجمان کے مطابق یہ مقابلہ ہپی مین روڈ، جہانگیر آباد کے قریب ملت بیکری کے پاس دورانِ گشت ہوا۔  پولیس کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔   گرفتار ملزمان کی شناخت کاشف اور اسامہ عرف والو کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے دونوں زخمی ملزمان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ ملزمان سے اسلحہ کے طور پر دو پستول، گولیاں، دو موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ پولیس گرفتار ملزمان...
    کراچی: سپر ہائی وے حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے کاٹھوڑ پل کے قریب دو ٹرکوں اور ایک کار کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ایدھی حکام کے مطابق، جاں بحق شخص کی عمر تقریباً 35 سال ہے، تاہم اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کی مدد سے بقائی ٹول پلازہ کے قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دو شدید زخمی افراد، 35 سالہ وقاص احمد اور 32 سالہ غلام حسین کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات کے لیے تحقیقات کا...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ)کراچی میں جئے سندھ قومی محاذ کے تحت دریائے سندھ سے کینال نکالنے اور زمینوں پر قبضوں کے خلاف ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شارع فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب پہنچے تو پولیس نے شرکاء  کو ریڈزون جانے سے منع کیا اور پریس کلب جانے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنے کا کہا جس پر بعض مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا مظاہرین کے تشدد سے ایس ایچ او صدر تھانہ اور ایس ایس پی جنوبی کا گن مین زخمی ہو گئے بعد ازاں پولیس اور رینجرز نے صورتحال پر قابو پایا جس کے بعد ریلی کے شرکاء پریس کلب پہنچے جہاں خطاب میں مقررین نے کہا کہ سندھو دریا کا پانی چرایا...
    ایس یو سی کے سیکرٹری جنرل نے سیدین مقاومت کے تشیع جنازہ اور عالم اسلام میں حریت کے علمبرداروں کی مجاہدانہ زندگی پر روشنی بھی ڈالی اور اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کروائی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد علی جروار بھی موجود تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی خانہ فرہنگ کراچی میں منعقدہ تقریب "انا علی العہد" میں خصوصی شرکت علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی خانہ فرہنگ کراچی میں منعقدہ تقریب "انا علی العہد" میں خصوصی شرکت علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی خانہ فرہنگ کراچی میں منعقدہ تقریب "انا علی العہد" میں خصوصی شرکت علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی...
    کراچی: شہر قائد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سید رحیم شاہ عرف طورے کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم کراچی کے مختلف تھانوں کے 17 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی آئس اور منشیات کی فروخت سے حاصل کردہ رقم برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
    فوٹو: اسکرین گریب دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قوم پرست جماعت جسقم کے احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔گزشتہ روز جسقم نے کراچی میں شارع فیصل پر ریلی نکالی تھی، ریلی کے شرکاء نے ایف ٹی سی کے قریب پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔تشدد سے ڈی ایس پی پریڈی معشوق شاہ، ایس ایچ او صدر عمران زیدی بھی زخمی ہوئے تھے، واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانا صدر میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق 400 سے زائد افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس کی گاڑیوں کے شیشے بھی...
    کراچی: حب ریور روڈ پر ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثہ حب ریور روڈ نزد عالمگیر ویلفیئر میں آیا ہے، جہاں نامعلوم ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق، اس حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایدھی حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق ابھی تک نہیں کی جا سکی۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
    ابتدائی تفتیش سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ لاش گاڑی میں لا کر جھاڑیوں میں رکھ دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک 2 سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق 40 سال کا متوفی کل رات سے غائب تھا اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق موبائل، بٹوا اور گھڑی سب لاش کے ساتھ موجود تھے، جبکہ تشدد کے کوئی نشانات بھی نہیں ملے۔ ابتدائی تفتیش سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ لاش گاڑی میں لا کر جھاڑیوں میں رکھ دی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔
    دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف کراچی میں قوم پرست جماعت جسقم نے احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرے کے دوران شارع فیصل پر گورا قبرستان کے قریب مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔پولیس کے مطابق جسقم ریلی کے شرکاء نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ایس ایچ او صدر عمران زیدی زخمی ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستہ دینے کےلیے ریلی کو روکا تو مظاہرین نے حملہ کردیا۔ریلی کے شرکاء بعد ازاں شارع فیصل سے گزر کر کراچی پریس کلب پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کیا۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، اور اب اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے بھی اہم انکشافات کردیے ہیں۔ ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی کسٹڈی میں موجود ملزم نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر کے ساتھ میری دوستی تھی، ارمغان سے 2016 میں ملاقات ہوئی جب وہ منشیات فروخت کرتا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر 4 جنوری کو آخری بار منشیات لینے میرے گھر آیا، اور اس روز وہ ادھار منشیات لے کر گیا لیکن پھر کبھی واپس نہیں آیا۔ ملزم کے مطابق مصطفیٰ عامر کے لاپتا ہونے کے بعد ارمغان اور شیراز 15 جنوری کو میرے گھر آئے، ارمغان نے مجھ سے ایک لاکھ 33...
    کراچی: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آ کر بحران میں گھرا ہوا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ آج کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک تھا، غلط حکمرانوں کے ہاتھ آگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ آئین کے مطابق ہوگا، تب ہی پاکستان ترقی کی طرف آسکتا ہے، دیر سے آئے درست آئے، ہم سب ایک پلیٹ فارم پر آگئے ہیں۔ جب تک آئین کی بالادستی نہیں ہوگی ملک نہیں چل سکتا، 20 کروڑ روپے لے...
    کراچی: کراچی میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبے پر کام کے دوران یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی۔حسن اسکوائر سے جیل چورنگی کے درمیان لائن ٹوٹنے سے پانی سڑک پر آگیا جبکہ متعدد واٹر ٹینکرز بھی پانی بھرنے کی وجہ سے روڈ پر دھنس گئے۔ سڑک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ واٹر اینڈ سیوریج...
    کراچی: ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی میں پہلی بار سماعت سے محروم 4 سالہ بچے کا کامیاب آپریشن کرکے کوکلئیر امپلانٹ لگا دیا گیا، کوکلئیر امپلانٹ سرجری کی کراچی کے کسی اور سرکاری اسپتال میں سہولت  دستیاب نہیں، نجی اسپتالوں میں کوکلئیر امپلانٹ سرجری اور آلہ لگانے کی مد میں 50سے 60 لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے ایم ایس ڈاکٹر خالد بخاری نے بتایا کہ کوکلیئر امپلانٹ ایک طبی آلہ ہوتا ہے جو پیدائشی طور پر سماعت سے محروم بچوں کے کان کے عقب کی ہڈی میں لگایا جاتا ہے، آلہ لگانے کے بعد سماعت متحرک ہوجاتی ہے، آلہ نصب کرنے کے بعد بچے کی دو ماہ تک اسپیچ...
    بانی پی ٹی آئی کے خط پہنچ گئے اور پڑھ بھی لیے گئے، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے ملک میں اس وقت دھونس، دھاندلی اور فریب کا نظام قائم ہے، ہمیں اس نظام کو ختم کرنا ہو گا۔کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد پارٹی رہنماں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم وہ سیاست کررہے ہیں جو قائداعظم اور علامہ اقبال کی سیاست تھی، کراچی وہ شہر ہے جس نے پی ٹی آئی کو الیکشن میں 22سیٹیں دیں، کراچی سے پی ٹی آئی کی...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے آئین پر عملدرآمد ضروری ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد پارٹی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آئین کو کاغذ کا ایک ٹکڑا سمجھ لیا گیا ہے، ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنا ہے تو آئین پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ عوام ہی حکمران ہیں، ہمارے ہاں بے راہ روی آگئی ہے، کچے اور پکے کے ڈاکوو¿ں نے دھرتی ماں کو ڈھانچہ بنا کر رکھ دیا ہے۔لطیف کھوسہ کا مزید کہنا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خط پہنچ گئے اور پڑھ بھی لیے گئے۔کراچی میں مزار قائد کے باہر اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط جہاں بھیجے تھے، وہاں پہنچ گئے ہیں اور پڑھ بھی لیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط لکھنا این آر او مانگنا نہیں، وہ اپنے لیے کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، بانی چیئرمین نے کہہ دیا کہ میں جیل سے باہر آنے والا آخری آدمی ہوں گا۔سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، اقتدار...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت دھونس، دھاندلی اور فریب کا نظام قائم ہے، ہمیں اس نظام کو ختم کرنا ہو گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد پارٹی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم وہ سیاست کررہے ہیں جو قائداعظم اور علامہ اقبال کی سیاست تھی، کراچی وہ شہر ہے جس نے پی ٹی آئی کو الیکشن میں 22سیٹیں دیں، کراچی سے پی ٹی آئی کی 22سیٹیں چرائی گئیں، ہم سندھ اور کراچی کے حق کیلئے کھڑے ہیں۔انہوں نے...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو صاف پانی، روزگار اور نہ امن مل رہا ہے، ہم ایسی مہم چلائیں گے کہ آئندہ کوئی الیکشن میں دھاندلی نہ کرسکے، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹی رہنماں اور کارکنان کو رہا کیا جائے، ہم ان تمام سیاسی پارٹیوں کا اکٹھا کررہے ہیں جو حکومت سے باہر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ ہمیں محبت دے رہے ہیں، کراچی والوں نے ہمیں عام انتخابات میں 22 سیٹیں دیں، پورے سندھ سے ہمیں 44 سیٹیں ملیں، ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، سندھ اور وفاقی حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں۔ مزار قائد...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 2 سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس حکام کے مطابق 40 سال کا متوفی کل رات سے غائب تھا اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا۔پولیس کے مطابق موبائل، بٹوا اور گھڑی سب لاش کے ساتھ موجود تھے جبکہ تشدد کے کوئی نشانات بھی نہیں ملے۔ مصطفیٰ کو بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا، مقدس حیدرڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ ارمغان، شیراز اور مصطفیٰ تینوں دوست ہیں، تینوں پہلی سے ساتویں کلاس تک ساتھ پڑھے ہیں، ابتدائی تفتیش سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ لاش گاڑی میں لا کر جھاڑیوں میں رکھ دی گئی تھی۔پولیس کا کہنا...
    --فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سفاری پارک میں موجود ہتھنی مدھوبالا اور ملکہ میں ٹی بی کی تصدیق کردی۔کراچی میں ایک تقریب کے دوران پریس کانفرنس میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہتھنیوں کے خون ٹیسٹ کروائے تھے، ان میں ٹی بی موجود ہے۔میئر کراچی نے کہا کہ مقامی ڈاکٹرز اور فور پاز ہتھنیوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ مدھوبالا اور ملکہ کا ابتدائی طبی معائنہ مکمل، دونوں ہتھنیوں میں ٹی بی کی تصدیقعالمی تنظیم فورپاز نے ہتھنی مدھو بالا اور ہتھنی ملکہ کی صحت سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم فی الحال کوئی بڑا جانور نہیں لے رہے۔گزشتہ ہفتے جیو نیوز نے ہتھنیوں میں ٹی بی سے متعلق خبر نشر کی...
    سعودی عرب، عمان اور  متحدہ عرب امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جبکہ کراچی ائیرپورٹ پر 38 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ، بغیر پاسپورٹ، سزا پوری کرنے، زائد المیعاد کام، کفیل کے بغیر کام اور کام سے مفرور ہونے پر 31 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔عمان سے بلیک لسٹ، ویزا ختم ہونے اور غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر 12 افراد کو بے دخل کیا گیا جبکہ امارات سے 2، قطر سے ایک اور آذربائیجان میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر ایک پاکستانی کو بے دخل کردیا۔ڈی پورٹ کیے گئے 5 افراد کو...
    سعودیہ سمیت 6 ملکوں سے مزید 48 پاکستانی ڈی پورٹ، 38 کراچی میں آف لوڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سعودی عرب، عمان اور متحدہ عرب امارات سمیت 6 مختلف ملکوں سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 48 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جبکہ کراچی ائیرپورٹ پر 38 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ، بغیر پاسپورٹ، سزا پوری کرنے، زائد المیعاد کام، کفیل کے بغیر کام اور کام سے مفرور ہونے پر 31 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔عمان سے بلیک لسٹ، ویزا ختم ہونے اور غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر 12 افراد کو بے دخل کیا گیا جبکہ امارات سے 2،...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سابق وزیر تعلیم بلوچستان طاہر محمود خان انتقال کر گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق خاندانی ذرائع نے طاہر محمود خان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی میت کوئٹہ لائی جائے گی، جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔
    کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار چائنہ پورٹ کے قریب گراؤنڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 40 سالہ سید مہتاب احمد کے نام سے ہوئی، متوفی منظور کالونی کا رہائشی اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا، وہ گزشتہ روز گھر سے نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے اس کا قومی شناختی کارڈ، پرس، گھڑی اور دیگر قیمتی چیزیں ملی ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لاش کو گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان پھینک کر فرار ہوئے۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن محمد عرفان راؤ کا کہنا ہے کہ بظاہر جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں، لاش پوسٹ مارٹم کے...
    کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس میں واقع لنڈا بازار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔ آگ لگنے کے باعث 20 سے زائد پتھارے جل کر خاکستر ہو گئے، جبکہ بازار میں کھڑی چار موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
    کراچی: شہر قائد میں پاک کالونی کے علاقے مشرف پارک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو ذیشان اور شفیع کے نام سے شناخت ہوئے، جبکہ ان کے ساتھ موجود تیسرا ملزم شاہد فرار ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی ڈاکوؤں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے تین پستول بمعہ گولیاں، چھ موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اس واردات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    کراچی (آن لائن) کسٹمز ایجنٹس نے 25 فروری سے غیر معینہ مدت کے لیے کام بند کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین سیف اللہ خان، کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر، ارشد خورشید، منصور علی، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر حاجی آصف خرم اعجاز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اجناس اور خوردنی تیل سمیت چیزوں کی درآمدات کا کام 25فروری سے بند کردیں گے۔ کسٹمز ایجنٹ 400 ارب روپے کیڈیوٹی فراہم کرتی ہے۔ ہمارا کام بند ہونے سے ریونیو شارٹ فال ہوگا۔ کسٹمز ایجنٹس منگل کو ایکسپورٹ کا کام بند کردیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش اور خوردنی تیل کی قلت...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے جماعت اسلامی کے رہنما سید عبدالرشید نے سندھ حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ نے متاثرہ والدین سے براہ راست ملاقات نہیں کی تو ہم اہل علاقہ کے ساتھ احتجاج کریں گے، انہوں نے اہلیان کراچی سے درخواست کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پران بچوں کی بازیابی کیلیے والدین کی آواز بن جائیں۔ رہنما جماعت اسلامی سید عبدالرشید نے ان خیالات کا اظہار گارڈن حسن لشکری کے رہائشی لاپتا 2 بچوں کے والدین کے ساتھ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 14جنوری کو یہ دونوں بچے علی رضا اور عالیان لاپتا ہوئے، اس دن...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں سردی کا موسم ختم اور گرمیوں کی آمد شروع ہو گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تفصیلات جاری کی ہیں۔ آئندہ 3 دن کے دوران شہر میں متفرق موسم ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے اتوار کی صبح شہر کی فضاوں پر دھند چھانے،آئندہ 3 روز کے دوران رات تا صبح کے درمیان بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں اور دوپہر کو بیشتر وقت سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کا امکان ہے۔
    اوکاڑہ(صباح نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں مال گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جبکہ مال گاڑی کے دو انجن اور پانچ بوگیاں مکمل تباہ ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی گیمبر اڈا کے قریب اچانک کانٹہ تبدیل کرنے کی وجہ سے پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں مال گاڑی کے ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔
    کراچی: ناز آفرین سہگل لاکھانی کی زیر صدارت اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہو رہاہے کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے پی این ایس کا سالانہ اجلاس عام15 مارچ2025ء کو کراچی میں منعقد ہوگا۔ ناز آفرین سہگل لاکھانی کی زیر صدارت اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین نے متفقہ طور پر 25-2024ء کی سالانہرپورٹ اور 2024ء کے حسابات کی رپورٹ کی منظوری دی اور حالیہ اور پرانے واجبات کی وصولی کے لیے سیکرٹریٹ کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی طرف سے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا، اراکین نے اس امر پر زور دیا کہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیر پگارا نے کہا ہے کہ سندھ اور وفاق میں مسائل پر ہماری اور تحریک تحفظ آئین پاکستان میں ذہنی ہم آہنگی ہے ،ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے اسی میں ملک اور ادروں کی مضبوطی ہے، تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں نے دریائے سندھ پر 6 نئی کینالز بنانے کے خلاف جی ڈی اے کے موقف کی حمایت کردی۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر نئی کینالز کی تعمیر ملکی بقا کا مسئلہ ہے اس اقدام کیخلاف آواز بلند کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے راجا ہاؤس میں سربراہجی ڈی اے پیر پگارا و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس...
    کراچی: ڈائریکٹرالخدمت پاکستان احمد جبران بلوچ ، انجینئر عمر فاروق ودیگر الخدمت فوڈ حب کا افتتاح کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مستحق خاندانوں کو راشن فراہم کرنے کے لیے کراچی میں پہلے فوڈ حب کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر احمد جبران بلوچ، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ و ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز پروگرام انجینئر عمر فاروق سمیتدیگر ذمے داران بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احمد جبران بلوچ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے اور رمضان المبارک کے دوران مستحق افراد کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔...
    کراچی: شہر قائد میں ساؤتھ پولیس نے کلفٹن میں منشیات مافیا کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 27 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی جنوبی کے ترجمان کے مطابق ضلع ساؤتھ کلفٹن ڈویژن کی تینوں سب ڈویژن میں کیے گئے سرچ آپریشنز کے دوران منشیات فروشوں اور دیگر مجرمان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ پولیس نے آپریشن کے دوران ایک پستول اور چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کیں۔  اس آپریشن میں منشیات فروش نواز عرف بھولا اور متعدد مقدمات میں مطلوب ملزمان یاسین شاہ اور شاہنواز کے والد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار افراد کو تھانے منتقل کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔