تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
احسن عباسی : کراچی میں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 6 منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہور کی سیرین ایئر کی پروازیں ای آر 524 اور ای آر 522 منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کراچی سے لاہور کی ایئر سیال کی پروازیں پی ایف 143 اور پی ایف 145 بھی منسوخ کی گئیں ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد کی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502 اور کراچی سے اسلام آباد کی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔
پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا
مسافروں کو مزید تفصیلات اور متبادل انتظامات کے لیے ایئر لائنز سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کراچی سے
پڑھیں:
سپر ہائی وے پر 2 ٹرکوں اور کار میں خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
کراچی:سپر ہائی وے حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے کاٹھوڑ پل کے قریب دو ٹرکوں اور ایک کار کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ایدھی حکام کے مطابق، جاں بحق شخص کی عمر تقریباً 35 سال ہے، تاہم اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔
حادثے کے بعد زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کی مدد سے بقائی ٹول پلازہ کے قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
دو شدید زخمی افراد، 35 سالہ وقاص احمد اور 32 سالہ غلام حسین کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس حادثے کی وجوہات کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔