Jang News:
2025-04-15@09:36:52 GMT

گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 مغوی بازیاب

اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT

گھوٹکی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 مغوی بازیاب

—فائل فوٹو

گھوٹکی کے علاقے رونتی کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 ماہ قبل اغواء ہونے والے 3 مغوی بازیاب کرا لیے گئے۔

ایس ایچ او رونتی صفی اللّٰہ انصاری کے مطابق رونتی کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف 2 ماہ سے پولیس کا آپریشن جاری ہے۔ 

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ اغواء کار پولیس کے دباؤ میں آ کر 2 ماہ قبل اغواء کیے گئے مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بازیاب ہونے والے مغویوں میں محمد اویس، انس اور فیض ملک شامل ہیں جہنیں ڈاکوؤں نے 2 ماہ قبل کراچی سے نوکری کے جھانسے میں بلا کر اغواء کیا تھا۔

ایس ایچ او رونتی نے کہا کہ تینوں مغویوں کا تعلق کراچی کے علاقے وحید آباد سے ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مغویوں کے اغواء کا مقدمہ کراچی کے تھانہ رضویہ سوسائٹی میں درج ہوا تھا جبکہ  اغواء کاروں نے مغویوں کی رہائی کے لیے بھاری تاوان طلب کیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: شوہر کے چھری کے وار سے بیوی قتل

—فائل فوٹو

کراچی میں شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق گلشنِ اقبال بلاک 2 میں شوہر نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے سے بیوی کو قتل کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ صائمہ کو اس کے شوہر سرفراز نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کرقتل کیا۔

پشاور: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتل

پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ میاں بیوی ایک اسکول کی چھت پر رہائش پزیر تھے اور دونوں اسی اسکول میں ملازمت کرتے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کوٹ ادو: تاوان کے لیےاغواء کیا گیا نوجوان بازیاب
  • کراچی: شوہر کے چھری کے وار سے بیوی قتل
  • مظفرگڑھ میں ماموں اور قریبی رشتے دار کی زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکی نے مبینہ خودکشی کرلی
  • جنوبی وزیرستان: مغوی پولیس اہلکاروں کی لاشیں مل گئیں
  • مظفر گڑھ: ماموں اور کزن کی جانب سے جنسی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 17 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی
  • ٹریکٹروں کی فروخت میں 9ماہ کے دوران 34فیصد کمی
  • گزشتہ رات اغوا کیے گئے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
  • راجن پور: گزشتہ رات اغوا ہونے والے 3 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب
  • اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک
  • پی ایس ایل کا سنسنی خیز مقابلہ ‘کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی